’انڈیا کو بھرپور جواب‘، وزیراعظم کا آج یومِ تشکر منانے کا اعلان


وزیراعظم شہباز شریف نے انڈین حملے کے جواب میں پاکستان کی جانب سے کیے گئے آپریشن ’بنیان المرصوص‘ کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔اتوار کی صبح وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سراہنے کے لیے منایا جائے گا۔‘بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن’بنیان المرصوص‘ نے دشمن کی جارحیت کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا اور پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی۔ ہم اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’دشمن کی جارحیت کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل لیکن مکمل تیاری کے ساتھ اپنے دفاع کو یقینی بنایا۔‘ وزیراعظم نے کہا کہ قوم بالخصوص علمائے کرام آج پورے ملک میں اجتماعی دعاؤں اور نوافل کا اہتمام کریں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور شہدا و غازیوں کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔‘ان کے مطابق ’افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔‘سنیچر کو پاکستان اور انڈیا کے سدرمیان جنگ بندی کے باقاعدہ اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ وہ جنگ بندی کی کوششوں کے لیے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہم نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر عالمی اور علاقائی امن اور خطے میں بسنے والے کروڑوں افراد کے مفاد میں جنگ بندی کی تجویز کا مثبت جواب دیا ہے۔ ہمیں کامل یقین ہے کہ آبی وسائل کی تقسیم اور جموں و کشمیر کے تنازع سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل انصاف کے تقاضوں کے مطابق حل کرنے کے لیے پُرامن مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے گا۔‘22 اپریل کو انڈیا کے زیرانتظام پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے کا الزام انڈیا کی جانب سے پاکستان پر لگایا گیا اور سات مئی پر ملک کے مختلف مقامات پر حملے کیے جس کے جواب میں پاکستان نے انڈیا میں فضائی اڈوں اور کشمیر کے علاقے میں لائن آف کنٹرول کے قریب فوجی اہداف کو نشانہ بنا کر ایک بڑا جوابی حملہ کیا۔ سی این این کے مطابق نئی دہلی پاکستان کے ردعمل کی شدت سے حیران ہو گیا تھا، اور پھر فریقین نے ’سنجیدگی سے‘ بات چیت شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مذاکرات میں ’اہم کردار‘ ادا کیا، اور سعودی عرب اور ترکی کے حکام بھی ان مذاکرات میں شامل تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

تھانے میں پڑا سر، ادھ جلا شناختی کارڈ اور گرل فرینڈ کو کال: جب مشرف پر حملے میں ملوث شخص فضائیہ کی وردی میں فرار ہو گیا

بونڈائی ساحل پر ’باپ اور بیٹے‘ کی فائرنگ سے 15 ہلاکتیں: حملہ آور باپ 1998 میں آسٹریلیا آیا تھا جبکہ بیٹا آسٹریلیا میں ہی پیدا ہوا تھا، وزیرِ داخلہ

بونڈائی ساحل پر فائرنگ سے 15 افراد ہلاک: مارے جانے والے حملہ آور کے پاس 2015 سے اسلحے کا لائسنس تھا، آسٹریلوی پولیس

بونڈائی ساحل پر فائرنگ سے 15 افراد ہلاک: حملے میں جان بوجھ کر یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیرِاعظم

ڈاکٹر وردہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ’اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے‘ ہلاک، ایبٹ آباد پولیس کا دعویٰ

پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں 9 ویں پیرنٹس ڈے کی پروقار تقریب

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، متعدد موٹر ویز بند، فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ

آزادی یا موت، جیل سے عمران خان کا پیغام آچکا، سہیل آفریدی

فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

نادرا کا فیملی ٹری مزید محفوظ بنانے کیلیے نیا اقدام

’اینٹی ڈرون اسلحہ سٹور میں محفوظ ہے‘: پاکستان میں تیار کردہ جیمنگ گن کی شدت پسندوں کے ہاتھ لگنے کی افواہ اور خیبر پختونخوا پولیس کی وضاحت

دہشت گرد اکاؤنٹس: سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو قوانین پر عملدرآمد کا الٹی میٹم

’سیکرٹ تھروٹلنگ:‘ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما ایلون مسک سے شکوہ کیوں کر رہی ہیں؟

سندھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ’ڈی ایس پی جوڑا‘، جس نے ہسپتال کے آئی سی یو میں شادی کی سالگرہ منائی

واٹس ایپ ہیکنگ کے بڑھتے واقعات: این سی سی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی