
ہسپانوی وزیراعظم نے اسرائیل کو ’’نسل کش ریاست‘‘ قرار دیدیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم کسی نسل کش ریاست کے ساتھ تجارت نہیں کرتے۔ اسرائیل نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپین کے سفیر کو طلب کرلیا۔ اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے اسرائیل کو ’’نسل کش ریاست‘‘ قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق کاتالان ممبر گیبریئل روفیان نے تنقید کرتے ہوئے سوشلسٹ رہنماء پر غزہ جنگ کے باوجود اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار رکھنے کا الزام لگایاروفیان کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے ہسپانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہم کسی نسل کش ریاست کے ساتھ تجارت نہیں کرتے، ہم ایسا نہیں کرتے۔ اسپینش وزیراعظم کے بیان پر احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل نے ہسپانوی سفیر کو طلب کرلیا۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ پہلا موقع تھا جب سانچیز نے عوامی طور پر "نسل کشی کی ریاست" کی اصطلاح استعمال کی۔ نائب وزیراعظم یولینڈا ڈیاز بھی بارہا اسرائیل پر نسل کشی کا الزام لگا چکی ہیں اور اسپین اور اسرائیل کے درمیان تجارتی تعلقات کو منجمد کرنے کا مطالبہ بھی کرتی رہی ہیں۔