واٹس ایپ میں میٹا کی جانب سے مزید نئے فیچرز متعارف


اسٹوریز اب ہر سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپ کا ایک لازمی جزو ہے، جس سے صارفین اپنے روزمرہ کے مختلف لمحات دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ یہ اسٹوریز 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہوجاتی ہیں۔واٹس ایپ میں اسٹوریز کو اسٹیٹس کے نام سے شامل کیا گیا ہے۔اگر آپ واٹس ایپ اسٹیٹس استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے اسے مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔کمپنی کی جانب سے اسٹیٹس میں مزید نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جن کی بدولت صارفین کولاج، میوزک اور نئے اسٹیکرز پوسٹ کرسکیں گے۔مارچ 2025 سے صارفین کے پاس اسٹیٹس میں میوزک کلپ ایڈ کرنے کا آپشن موجود ہے اور وہ ایپ کی میوزک لائبریری سے گانے منتخب کرسکتے ہیں۔یہ میوزک کلپ 15 سے 60 سیکنڈ طویل ہوتے ہیں اور اب ان کلپس کو اسٹیکرز میں تبدیل کرکے اسٹیٹس کو موسیقی سے زیادہ لیس کیا جاسکے گا۔اس کے علاوہ صارفین صرف ایک گانے کو ہی اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر بھی پوسٹ کرسکیں گے۔ایک نیا فیچر لے آؤٹ کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین 6 تصاویر کے کولاج کو تیار کرکے اسٹیٹس میں ایک مخصوص لے آؤٹ میں شیئر کرسکیں گے۔ایڈ یورز کے نام سے نئی اسٹیکر اپ ڈیٹ بھی صارفین کو دستیاب ہوگی جس میں آپ کے دوست یا رشتے دار آپ کے اسٹیٹس پر اپنی تصاویر کے ذریعے ردعمل ظاہر کرسکیں گے۔یہ تصاویر اسٹیکرز میں تبدیل ہو جائیں گی جن کے سائز اور ساخت کو تبدیل کرنا ممکن ہوگا۔کمپنی نے بتایا کہ ان فیچرز کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور بہت جلد دنیا بھر میں صارفین انہیں استعمال کرسکیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

’برین میپنگ ٹیسٹ‘: پولیس نے چار سال بعد اپنی ہی بیوی کے قاتل کو کیسے پکڑا؟

پاکستان سے تجارت بند ہونے کے بعد افغانستان میں کن ممالک کی ادویات فروخت ہو رہی ہیں؟

’اینٹی ڈرون اسلحہ سٹور میں محفوظ ہے‘: پاکستان میں تیار کردہ جیمنگ گن کی شدت پسندوں کے ہاتھ لگنے کی افواہ اور خیبر پختونخوا پولیس کی وضاحت

صدر کی گاڑی سے ٹکر کے بعد اے کے 47 سے اندھا دھند فائرنگ: انڈین پارلیمنٹ پر حملے کی کہانی

کینسر کا باعث بننے والا سپرم جسے قریب 200 بچوں کی پیدائش کے لیے استعمال کیا گیا

35 سال کی عمر میں 25 ہزار پاؤنڈ سالانہ تنخواہ: ہندوستان کو ریل و نہری نظام دینے والے گورنر جنرل جنھوں نے قلعہ لاہور پر برطانوی پرچم لہرایا

’عیدِ بربارہ‘: والد کی قید سے فرار اور پھر عقیدے کی بنیاد پر قتل کی جانے والی خاتون جنھیں مسیحی عقیدے میں ’مشکل کُشا‘ کہا جاتا ہے

’یہ یقینی طور پر دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے گا‘: تیزی سے پھیلتی فلو کی نئی قسم سے آپ کیسے بچ سکتے ہیں؟

حیدر علی : انگریزوں کے خلاف ڈٹ جانے والے ٹیپو سلطان کے والد جن کی فوج نے 'راکٹ کا پہلا استعمال' کیا

’اسلامی اقدار کے منافی‘ لباس پہننے پر افغانستان میں گرفتاریاں: جب چار نوجوانوں کو پیکی بلائنڈرز جیسا سٹائل اپنانا مہنگا پڑ گیا

’وہ ڈٹے رہتے تو انگریز ہندوستان پر کبھی قبضہ نہ کر پاتے‘: ٹیپو سلطان کے والد حیدر علی جو برٹش راج کے لیے بڑا خطرہ بنے

رجب بٹ اور ندیم مبارک کی 10 روزہ راہداری ضمانت منظور: ’ڈی پورٹ نہیں کیا گیا، مقدمات کے فیصلے تک پاکستان میں رہوں گا‘

رجب بٹ اور ندیم مبارک کی 10 روزہ راہداری ضمانت منظور: ’کبھی قانون کا سامنا کرنے سے راہ فرار اختیار نہیں کی‘

’کبھی قانون کا سامنا کرنے سے راہ فرار اختیار نہیں کی‘: عدالت کا یوٹیوبر رجب بٹ کو پاکستان واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

حسین شہید سہروردی: ’پاکستان کی آخری امید‘ قرار دیے گئے وزیراعظم جنھیں ’غدار‘ کہا گیا اور جن کی موت پر شبہات کا اظہار ہوا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی