’عیدِ بربارہ‘: والد کی قید سے فرار اور پھر عقیدے کی بنیاد پر قتل کی جانے والی خاتون جنھیں مسیحی عقیدے میں ’مشکل کُشا‘ کہا جاتا ہے


Getty Imagesمسیحی ان کی یاد میں دن مناتے ہیں اور کلیساؤں میں خصوصی اجتماع منعقد ہوتے ہیں’ہاشلہ بربارہ مع بنات الحارہ‘۔یہ مصرع لبنانی گلوکارہ صباح کے مشہور گیت کا ہے، جو ہر سال دسمبر میں لبنان اور شام کے دیہات میں لوگوں کی زبان پر عام ہوتا ہے۔ سینٹ بربارہ کا دن مسیحی کلیساؤں کی قدیم ترین روایات میں شمار ہوتا ہے۔ مغربی کلیسا جیسے ’مارونی‘ اور ’کیتھولکس‘ اسے چار دسمبر کو مناتے ہیں جبکہ مشرقی کلیسا جیسے ’رومی آرتھوڈوکس‘ 12 دسمبر کو جبکہ قبطی مسیحی اسے ماہ کیہک کی آٹھ تاریخ کو مناتے ہیں جو عموماً دسمبر میں آتی ہے۔اس رات بچے ٹولیوں کی صورت میں گلیوں اور بازاروں میں نکلتے ہیں، گھروں کے دروازے کھٹکھٹاتے ہیں اور روایتی نغمے گاتے ہیں جن کا مشہور جملہ ’ہاشلہ بربارہ مع بنات الحارہ۔۔۔‘ ہے۔ یہ اشعار نسل در نسل منتقل ہوتے آئے ہیں اور صباح کا گایا ہوا گیت آج بھی ہر سال سننے کو ملتا ہے۔گھروں میں اس موقع پر گیہوں اُبال کر اس میں کشمش، بادام، اخروٹ، چینی اور دارچینی ملائی جاتی ہے۔ قطائف، معکرون اور عوّامات جیسی مشہور مٹھائیاں بھی پیش کی جاتی ہیں۔ ماضی میں اس موقع پر لوگ چہروں پر رنگ ملتے تھے اور پھٹے پرانے کپڑے پہن کر چکر لگاتے تھے، بالکل ہیلووین جیسے تہوار کی طرح۔سینٹ بربارہ کون تھیں؟بربارہ کی کہانی حقیقت اور اساطیر کا امتزاج ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ تیسری صدی عیسوی میں موجود تھیں، مگر اُن کی یاد کا جشن منانے کا سلسلہ ساتویں صدی سے شروع ہوا۔ بعض روایات ان کی جائے پیدائش بعلبک (لبنان) بتاتی ہیں اور بعض نیکومیدیا (ترکی)۔ فلسطین کے گاؤں ’عمود‘ میں لوگ ہر سال اُن کے مزار پر چراغ روشن کرتے ہیں۔روایات کے مطابق بربارہ ایک رئیس رومی کی بیٹی تھیں، جنھیں والد نے نظرِ بد سے بچانے کے لیے ایک بلند مینار میں قید کر دیا تھا۔ وہاں سے قدرت کے مشاہدے نے انھیں اس یقین تک پہنچایا کہ خدا بُت نہیں ہو سکتا۔ ایک مسیحی استاد نے انھیں انجیل سے روشناس کرایا اور وہ مسیحی عقیدے پر قائم ہو گئیں۔175 سالہ بہائی مذہب: امامِ غائب کے تصور سے جنم لینے والا ’خاموش عقیدہ‘ جو وحدت مذاہب کا پرچار کرتا ہے7000 برس قدیم یزیدی مذہب کے مقدس ترین مقام کا سفرایران کا پراسرار اور قدیم مذہبی فرقہ ’یارسان‘زرتشت: ایک قدیم مذہب جس نے ’عقیدۂ توحید‘ کا پرچار کیاروایات کے مطابق اُن کی جانب سے شادی سے انکار نے اُن کے والد کو شرمسار کیا۔ جب بربارہ نے اپنے ایمان کا اقرار کیا تو والد نے انھیں قتل کروانے کی بھی کوشش کی اور وہ کھیتوں اور بیابانوں کی طرف فرار ہو گئیں، پھٹے کپڑوں میں ملبوس وہ گندم کے کھیتوں میں چھپ گئیں جہاں ایک چرواہے نے انھیں پہچان لیا۔بالآخر وہ گرفتار کر کے واپس لائی گئیں جہاں اُن کے والد نے انھیں اذیتیں دیں۔ مسیحی عقیدے کے مطابق جب انھیں برہنہ کر کے کوڑوں کی سزا دی گئی تو روشنی نے انھیں ڈھانپ لیا۔ آخرکار اُن کا سر قلم کر دیا گیا اور وہ مسیحیت کے ابتدائی عرصے میں اپنی جان قربان کرنے والوں میں سے ایک بن گئیں۔عقیدے میں مقاممسیحی عقیدے میں بربارہ کو وبائی امراض کے مریضوں کو شفا بخشنے والی کے طور پر مانا جاتا ہے۔ روایت ہے کہ بربارہ کے قتل کے بعد اُن کے والد آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوئے اور اسی مناسبت سے انھیں خطرات سے بچانے والی نجات دہندہ بھی مانا جاتا ہے۔ سنہ 2010 میں چلی سے تعلق رکھنے والے کان کنوں، جو دو ماہ سے زیادہ عرصہ زیر زمین پھنسے رہے تھے، نے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے اس مشکل گھڑی میں بربارہ کو یاد کیا تھا۔7000 برس قدیم یزیدی مذہب کے مقدس ترین مقام کا سفر175 سالہ بہائی مذہب: امامِ غائب کے تصور سے جنم لینے والا ’خاموش عقیدہ‘ جو وحدت مذاہب کا پرچار کرتا ہےباغ عدن، کربلا اور پہیے کی ایجاد: اس سڑک کا سفر جو آپ کو انسانی تہذیب کی جائے پیدائش تک لے جاتی ہےزرتشت: ایک قدیم مذہب جس نے ’عقیدۂ توحید‘ کا پرچار کیاایران کا پراسرار اور قدیم مذہبی فرقہ ’یارسان‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

’برین میپنگ ٹیسٹ‘: پولیس نے چار سال بعد اپنی ہی بیوی کے قاتل کو کیسے پکڑا؟

پاکستان سے تجارت بند ہونے کے بعد افغانستان میں کن ممالک کی ادویات فروخت ہو رہی ہیں؟

’اینٹی ڈرون اسلحہ سٹور میں محفوظ ہے‘: پاکستان میں تیار کردہ جیمنگ گن کی شدت پسندوں کے ہاتھ لگنے کی افواہ اور خیبر پختونخوا پولیس کی وضاحت

صدر کی گاڑی سے ٹکر کے بعد اے کے 47 سے اندھا دھند فائرنگ: انڈین پارلیمنٹ پر حملے کی کہانی

کینسر کا باعث بننے والا سپرم جسے قریب 200 بچوں کی پیدائش کے لیے استعمال کیا گیا

35 سال کی عمر میں 25 ہزار پاؤنڈ سالانہ تنخواہ: ہندوستان کو ریل و نہری نظام دینے والے گورنر جنرل جنھوں نے قلعہ لاہور پر برطانوی پرچم لہرایا

’عیدِ بربارہ‘: والد کی قید سے فرار اور پھر عقیدے کی بنیاد پر قتل کی جانے والی خاتون جنھیں مسیحی عقیدے میں ’مشکل کُشا‘ کہا جاتا ہے

’یہ یقینی طور پر دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے گا‘: تیزی سے پھیلتی فلو کی نئی قسم سے آپ کیسے بچ سکتے ہیں؟

حیدر علی : انگریزوں کے خلاف ڈٹ جانے والے ٹیپو سلطان کے والد جن کی فوج نے 'راکٹ کا پہلا استعمال' کیا

’اسلامی اقدار کے منافی‘ لباس پہننے پر افغانستان میں گرفتاریاں: جب چار نوجوانوں کو پیکی بلائنڈرز جیسا سٹائل اپنانا مہنگا پڑ گیا

’وہ ڈٹے رہتے تو انگریز ہندوستان پر کبھی قبضہ نہ کر پاتے‘: ٹیپو سلطان کے والد حیدر علی جو برٹش راج کے لیے بڑا خطرہ بنے

رجب بٹ اور ندیم مبارک کی 10 روزہ راہداری ضمانت منظور: ’ڈی پورٹ نہیں کیا گیا، مقدمات کے فیصلے تک پاکستان میں رہوں گا‘

رجب بٹ اور ندیم مبارک کی 10 روزہ راہداری ضمانت منظور: ’کبھی قانون کا سامنا کرنے سے راہ فرار اختیار نہیں کی‘

’کبھی قانون کا سامنا کرنے سے راہ فرار اختیار نہیں کی‘: عدالت کا یوٹیوبر رجب بٹ کو پاکستان واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

حسین شہید سہروردی: ’پاکستان کی آخری امید‘ قرار دیے گئے وزیراعظم جنھیں ’غدار‘ کہا گیا اور جن کی موت پر شبہات کا اظہار ہوا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی