اوپن اے آئی کا نیا اسسٹنٹ کون ہے؟


گوگل کے خلاف امریکی عدالت میں زیرسماعت اجارہ داری کے مقدمے کی دستاویزات میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ چیٹ جی پی ٹی کے مستقبل کی حیران کن جھلک سامنے آئی ہے۔ عدالت میں امریکی وزارت انصاف کی جانب سے جمع کرائی گئی اوپن اے آئی کی ایک اندرونی دستاویز سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے ایک سپر اے آئی اسسٹنٹ کی تیاری پر غور کیا جا رہا ہے جو آپ کو اور آپ کے انٹرنیٹ کے انٹرفیس کو گہرائی میں جاکر سمجھ سکے۔دستاویز میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کو چیٹ بوٹ سے بڑھ کر بہت زیادہ بہتر بنانے پر کام کیا جائے گا۔اس دستاویز کا بیشتر حصہ اکتوبر 2024 میں تحریر کیا گیا تھا مگر اس سے یہ ضرور واضح ہوتا ہے کہ اوپن اے آئی کی جانب سے مستقبل میں چیٹ جی پی ٹی کو کتنا تبدیل کیا جاسکتا ہے۔دستاویز میں بتایا گیا کہ اگلے سال (2025) کی اولین ششماہی کے دوران ہم چیٹ جی پی ٹی کو سپر اسسٹنٹ میں بدلنے کا عمل شروع کریں گے، جو یہ سمجھ سکے گا کہ آپ کس کی زیادہ پروا کرتے ہیں اور ہر کام میں مدد فراہم کرے۔دستاویز کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کے پاس روزمرہ کے ٹاسکس کو کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے اور وہ مستقبل میں ایسے ٹاسکس کرسکے گا جو لوگ ناممکن سمجھتے ہیں جیسے کوڈنگ۔اسی طرح یہ اے آئی اسسٹنٹ زندگی کو آسان بنائے گا، جو آپ کے سوالات کے جوابات دے گا، گھر تلاش کرنے میں مدد فراہم کرسکے گا، وکیل سے رابطہ کرسکے گا، تحائف خرید سکے گا، ای میلز بھیج سکے گا اور بھی بہت کچھ کرسکے گا۔دستاویز میں بتایا گیا کہ ہم ایک سپر اسسٹنٹ تیار کریں گے جس سے سال کی دوسری ششماہی کے دوران نئے ماڈلز کے سبسکرائبرز میں نمایاں اضافہ ہوسکے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

’برین میپنگ ٹیسٹ‘: پولیس نے چار سال بعد اپنی ہی بیوی کے قاتل کو کیسے پکڑا؟

پاکستان سے تجارت بند ہونے کے بعد افغانستان میں کن ممالک کی ادویات فروخت ہو رہی ہیں؟

’اینٹی ڈرون اسلحہ سٹور میں محفوظ ہے‘: پاکستان میں تیار کردہ جیمنگ گن کی شدت پسندوں کے ہاتھ لگنے کی افواہ اور خیبر پختونخوا پولیس کی وضاحت

صدر کی گاڑی سے ٹکر کے بعد اے کے 47 سے اندھا دھند فائرنگ: انڈین پارلیمنٹ پر حملے کی کہانی

کینسر کا باعث بننے والا سپرم جسے قریب 200 بچوں کی پیدائش کے لیے استعمال کیا گیا

35 سال کی عمر میں 25 ہزار پاؤنڈ سالانہ تنخواہ: ہندوستان کو ریل و نہری نظام دینے والے گورنر جنرل جنھوں نے قلعہ لاہور پر برطانوی پرچم لہرایا

’عیدِ بربارہ‘: والد کی قید سے فرار اور پھر عقیدے کی بنیاد پر قتل کی جانے والی خاتون جنھیں مسیحی عقیدے میں ’مشکل کُشا‘ کہا جاتا ہے

’یہ یقینی طور پر دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے گا‘: تیزی سے پھیلتی فلو کی نئی قسم سے آپ کیسے بچ سکتے ہیں؟

حیدر علی : انگریزوں کے خلاف ڈٹ جانے والے ٹیپو سلطان کے والد جن کی فوج نے 'راکٹ کا پہلا استعمال' کیا

’اسلامی اقدار کے منافی‘ لباس پہننے پر افغانستان میں گرفتاریاں: جب چار نوجوانوں کو پیکی بلائنڈرز جیسا سٹائل اپنانا مہنگا پڑ گیا

’وہ ڈٹے رہتے تو انگریز ہندوستان پر کبھی قبضہ نہ کر پاتے‘: ٹیپو سلطان کے والد حیدر علی جو برٹش راج کے لیے بڑا خطرہ بنے

رجب بٹ اور ندیم مبارک کی 10 روزہ راہداری ضمانت منظور: ’ڈی پورٹ نہیں کیا گیا، مقدمات کے فیصلے تک پاکستان میں رہوں گا‘

رجب بٹ اور ندیم مبارک کی 10 روزہ راہداری ضمانت منظور: ’کبھی قانون کا سامنا کرنے سے راہ فرار اختیار نہیں کی‘

’کبھی قانون کا سامنا کرنے سے راہ فرار اختیار نہیں کی‘: عدالت کا یوٹیوبر رجب بٹ کو پاکستان واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

حسین شہید سہروردی: ’پاکستان کی آخری امید‘ قرار دیے گئے وزیراعظم جنھیں ’غدار‘ کہا گیا اور جن کی موت پر شبہات کا اظہار ہوا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی