وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوام کو ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلے


پنجاب کابینہ نے بجلی کے بلوں میں کمی کے لیے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان کر دیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 26 واں اجلاس ہوا، جس میں 101 ایجنڈا پوائنٹس پیش کیے گئے، عوام کو ریلیف کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز نے اہم فیصلے کیے، صوبائی کابینہ نے قائد اعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی۔مریم نواز نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کو بہت بڑا پیکیج دینے جا رہے ہیں، پنجاب میں گندم کے 5 لاکھ 14 ہزار کاشت کاروں کو فی ایکڑ 5 ہزار روپے سبسڈی کی ادائیگی مکمل کر لی گئی ہے، مزید 5 لاکھ کاشتکاروں کو تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد ادائیگی کر دی جائے گی۔کابینہ نے چیف منسٹر ویٹ پروگرام 2025، پنجاب کی پہلی ’ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی‘ کے قیام کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ نے ایک سال کے اندر ایئر پنجاب شروع کرنے کا ٹارگٹ دے دیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزدوروں اور کارکنوں کے لیےسیفٹی گیئر یقینی بنانے کا حکم دیا اور لیبر ڈپارٹمنٹ کو ایک ماہ کے اندر ورکرز کے لیے حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد کا ٹارگٹ دیا۔مریم نواز نے کہا کہ مزدور 5 منزلہ عمارت سے گر کرمر جاتے ہیں، حکومت خاموش نہیں بیٹھ سکتی، گٹروں میں صفائی کے لیے اترنے والے ورکرز کو ہر صورت حفاظتی کٹ مہیا کی جائے۔ پنجاب کابینہ نے جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ٹو کے لیے روڈا سے زمین کی خریداری کے لیے 40 کروڑ گرانٹ، پنجاب کے 9 ڈویژنوں میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی منظوری بھی دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام بڑوں شہروں میں جلد از جلد چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔پنجاب آٹزم اسکول اینڈ ریسورس سینٹر لاہور ایکٹ 2025ء کی منظوری کے بعد مریم نواز نے آٹزم سینٹر میں سب مریض بچوں کو بلا تفریق داخلہ دینے کا حکم دیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام اسکولوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کا ہدف دے دیا، 40 ارب روپے سے ہر اسکول میں کلاس روم، ٹائلٹ بلاک، فرنیچر اور لیبارٹریز بنائی جائیں گی۔صوبائی کابینہ نے نے لیبر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ورکرز اور کان کنوں کے لیے راشن کارڈ کی منظوری دی۔ صوبائی کابینہ نے لاہور میں 1100 بلاسود الیکٹرک ٹیکسیوں کی فراہمی، پہلی چائلڈ پروٹیکشن پالیسی، چھانگا مانگا وائلڈ لائف، لال سونرا، نیشنل پارک میں ایکو ٹوورازم کے منصوبوں کی منظوری بھی دی ۔اس کے علاوہ کاشت کاروں کی سہولت کے لیے الیکٹرانک ویئر ہاؤس ریسیٹ سسٹم کے نفاذ کی منظوری بھی دی گئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

تھانے میں پڑا سر، ادھ جلا شناختی کارڈ اور گرل فرینڈ کو کال: جب مشرف پر حملے میں ملوث شخص فضائیہ کی وردی میں فرار ہو گیا

بونڈائی ساحل پر ’باپ اور بیٹے‘ کی فائرنگ سے 15 ہلاکتیں: حملہ آور باپ 1998 میں آسٹریلیا آیا تھا جبکہ بیٹا آسٹریلیا میں ہی پیدا ہوا تھا، وزیرِ داخلہ

بونڈائی ساحل پر فائرنگ سے 15 افراد ہلاک: مارے جانے والے حملہ آور کے پاس 2015 سے اسلحے کا لائسنس تھا، آسٹریلوی پولیس

بونڈائی ساحل پر فائرنگ سے 15 افراد ہلاک: حملے میں جان بوجھ کر یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیرِاعظم

ڈاکٹر وردہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ’اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے‘ ہلاک، ایبٹ آباد پولیس کا دعویٰ

پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں 9 ویں پیرنٹس ڈے کی پروقار تقریب

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، متعدد موٹر ویز بند، فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ

آزادی یا موت، جیل سے عمران خان کا پیغام آچکا، سہیل آفریدی

فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

نادرا کا فیملی ٹری مزید محفوظ بنانے کیلیے نیا اقدام

’اینٹی ڈرون اسلحہ سٹور میں محفوظ ہے‘: پاکستان میں تیار کردہ جیمنگ گن کی شدت پسندوں کے ہاتھ لگنے کی افواہ اور خیبر پختونخوا پولیس کی وضاحت

دہشت گرد اکاؤنٹس: سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو قوانین پر عملدرآمد کا الٹی میٹم

’سیکرٹ تھروٹلنگ:‘ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما ایلون مسک سے شکوہ کیوں کر رہی ہیں؟

سندھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ’ڈی ایس پی جوڑا‘، جس نے ہسپتال کے آئی سی یو میں شادی کی سالگرہ منائی

واٹس ایپ ہیکنگ کے بڑھتے واقعات: این سی سی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی