کراچی ایئرپورٹ پر دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ اے 380 کب لینڈ کرے گا؟


دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے ایئربس اے 380 کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے امکانات پہلے سے کہیں زیادہ روشن ہو گئے ہیں۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان سیف اللہ نے اردو نیوز کو بتایا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رن وے 25 آر / 07 ایل کی اپ گریڈیشن کا کام مئی 2025 کے اختتام تک 53 فیصد مکمل ہو چکا ہے، جو کہ مقررہ ہدف 51 فیصد سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ’یہ پیش رفت مستقبل قریب میں کراچی ایئرپورٹ پر اے 380 جیسے بھاری طیاروں کی لینڈنگ کی راہ ہموار کر رہی ہے۔‘منصوبہ مکمل کب ہو گا؟سیف اللہ کے مطابق یہ منصوبہ 2024 جولائی میں شروع کیا گیا تھا اور اس کی تکمیل کی متوقع تاریخ جنوری 2026 رکھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کے لیے کام کو دو شفٹوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ وقت کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے اور موسم یا دیگر ممکنہ رکاوٹوں کے اثرات سے بچا جا سکے۔اے 380 جیسے طیاروں کی لینڈنگ کی اجازت کراچی کو نہ صرف جنوبی ایشیا کے ایک بڑے ایوی ایشن مرکز کے طور پر ابھار سکتی ہے بلکہ بین الاقوامی ایئرلائنز کو بھی یہاں اپنی سروسز شروع کرنے کی ترغیب دے سکتی ہے۔ اس سے ٹرانزٹ مسافروں کی تعداد میں اضافہ، نئی ملازمتوں کے مواقع اور معیشت میں بہتری کی توقع کی جا سکتی ہے۔منصوبے کی اہم خصوصیاترن وے 25 آر / 07 ایل کی اپ گریڈیشن محض سطحی مرمت تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک جامع اور تکنیکی اعتبار سے جدید منصوبہ ہے جس میں رن وے کی چوڑائی، مضبوطی اور جدید نیویگیشن سسٹمز کی انسٹالیشن شامل ہے۔ اس منصوبے کی سب سے اہم خصوصیت ایئر فیلڈ لائٹنگ (اے ایف ایل) سسٹم ہے، جس کے جدید آلات کی پہلی کھیپ پہلے ہی منصوبے کی سائٹ پر پہنچ چکی ہے۔ اس سسٹم کی تنصیب سے رن وے پر رات کے وقت اور خراب موسم میں بڑے اور بھاری طیارے محفوظ لینڈنگ کر پائیں گے۔ایئرپورٹس اتھارٹی کے انجینیئرز نے اس جدید نظام کے مؤثر استعمال کے لیے بیرون ملک سے تربیت حاصل کر لی ہے، تاکہ تنصیب کے بعد اس سسٹم کو مکمل طور پر فعال اور محفوظ بنایا جا سکے۔سیف اللہ کے مطابق منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کے لیے کام کو دو شفٹوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ (فوٹو: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی)یہ منصوبہ تقریباً آٹھ ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے، جو کہ پاکستان میں ہوائی اڈوں کی بہتری کے حوالے سے ایک بڑی سرمایہ کاری ہے۔ حکومت کی جانب سے اس منصوبے کو قومی اہمیت کا درجہ حاصل ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی پروازوں کے نیٹ ورک کو وسعت ملے گی۔اے 380 کی آمد کب ممکن ہے؟ایوی ایشن کے شبعے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایئربس اے 380 لینڈ کرنے کے لیے مخصوص تکنیکی ضروریات ہوتی ہیں، جن میں مضبوط رن وے، وسیع ٹیکسی ویز اور جدید نیویگیشن سسٹمز شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر منصوبہ جنوری 2026 تک مکمل ہو جاتا ہے تو کراچی ایئرپورٹ 2026 کے وسط یا اختتام تک A380 جیسے سپر جمبو طیارے کی لینڈنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہو سکتا ہے۔ایوی ایشن کے شبعے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایئربس اے 380 لینڈ کرنے کے لیے مخصوص تکنیکی ضروریات ہوتی ہیں۔ (فائل فوٹو: ایئرورپورٹ)اس منصوبے کے حوالے سے ہوا بازی کے شعبے کے ماہر اور سینیئر صحافی طارق ابوالحسن نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ صرف ایک رن وے کی مرمت نہیں بلکہ ایک وژن کی عملی تصویر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہائیوں بعد ایئرپورٹ اپ گریڈیشن کا اتنا جامع منصوبہ شروع ہوا ہے، جو مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

تھانے میں پڑا سر، ادھ جلا شناختی کارڈ اور گرل فرینڈ کو کال: جب مشرف پر حملے میں ملوث شخص فضائیہ کی وردی میں فرار ہو گیا

بونڈائی ساحل پر ’باپ اور بیٹے‘ کی فائرنگ سے 15 ہلاکتیں: حملہ آور باپ 1998 میں آسٹریلیا آیا تھا جبکہ بیٹا آسٹریلیا میں ہی پیدا ہوا تھا، وزیرِ داخلہ

بونڈائی ساحل پر فائرنگ سے 15 افراد ہلاک: مارے جانے والے حملہ آور کے پاس 2015 سے اسلحے کا لائسنس تھا، آسٹریلوی پولیس

بونڈائی ساحل پر فائرنگ سے 15 افراد ہلاک: حملے میں جان بوجھ کر یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیرِاعظم

ڈاکٹر وردہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ’اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے‘ ہلاک، ایبٹ آباد پولیس کا دعویٰ

پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں 9 ویں پیرنٹس ڈے کی پروقار تقریب

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، متعدد موٹر ویز بند، فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ

آزادی یا موت، جیل سے عمران خان کا پیغام آچکا، سہیل آفریدی

فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

نادرا کا فیملی ٹری مزید محفوظ بنانے کیلیے نیا اقدام

’اینٹی ڈرون اسلحہ سٹور میں محفوظ ہے‘: پاکستان میں تیار کردہ جیمنگ گن کی شدت پسندوں کے ہاتھ لگنے کی افواہ اور خیبر پختونخوا پولیس کی وضاحت

دہشت گرد اکاؤنٹس: سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو قوانین پر عملدرآمد کا الٹی میٹم

’سیکرٹ تھروٹلنگ:‘ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما ایلون مسک سے شکوہ کیوں کر رہی ہیں؟

سندھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ’ڈی ایس پی جوڑا‘، جس نے ہسپتال کے آئی سی یو میں شادی کی سالگرہ منائی

واٹس ایپ ہیکنگ کے بڑھتے واقعات: این سی سی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی