وزیراعظم شہباز شریف کی عرب امارات کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال


وزیراعظم شہباز شریف نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی، وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کشیدگی میں تعمیری کردار پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورے پر آج ابوظبی پہنچ گئے۔ ابوظبی کے البطین ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کے بھائی اور قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور وزیرِ اعظم کے ہمراہ گاڑی میں صدارتی محل کی جانب روانہ ہوئے۔ ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل علی احمد الشمسی، یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فيصل نياز ترمذی اور پاكستانی سفارتی عملہ بھی وزیر اعظم کے استقبال کے لیے موجود تھا۔ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں تعمیری کردار پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں یو اے ای کے مثبت کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیربھی موجود تھے۔ابوظبی کے البطین ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کے بھائی اور قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور وزیرِ اعظم کے ہمراہ گاڑی میں صدارتی محل کی جانب روانہ ہوئے۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحٰق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی پاکستانی وفد میں شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

تھانے میں پڑا سر، ادھ جلا شناختی کارڈ اور گرل فرینڈ کو کال: جب مشرف پر حملے میں ملوث شخص فضائیہ کی وردی میں فرار ہو گیا

بونڈائی ساحل پر ’باپ اور بیٹے‘ کی فائرنگ سے 15 ہلاکتیں: حملہ آور باپ 1998 میں آسٹریلیا آیا تھا جبکہ بیٹا آسٹریلیا میں ہی پیدا ہوا تھا، وزیرِ داخلہ

بونڈائی ساحل پر فائرنگ سے 15 افراد ہلاک: مارے جانے والے حملہ آور کے پاس 2015 سے اسلحے کا لائسنس تھا، آسٹریلوی پولیس

بونڈائی ساحل پر فائرنگ سے 15 افراد ہلاک: حملے میں جان بوجھ کر یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیرِاعظم

ڈاکٹر وردہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ’اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے‘ ہلاک، ایبٹ آباد پولیس کا دعویٰ

پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں 9 ویں پیرنٹس ڈے کی پروقار تقریب

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، متعدد موٹر ویز بند، فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ

آزادی یا موت، جیل سے عمران خان کا پیغام آچکا، سہیل آفریدی

فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

نادرا کا فیملی ٹری مزید محفوظ بنانے کیلیے نیا اقدام

’اینٹی ڈرون اسلحہ سٹور میں محفوظ ہے‘: پاکستان میں تیار کردہ جیمنگ گن کی شدت پسندوں کے ہاتھ لگنے کی افواہ اور خیبر پختونخوا پولیس کی وضاحت

دہشت گرد اکاؤنٹس: سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو قوانین پر عملدرآمد کا الٹی میٹم

’سیکرٹ تھروٹلنگ:‘ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما ایلون مسک سے شکوہ کیوں کر رہی ہیں؟

سندھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ’ڈی ایس پی جوڑا‘، جس نے ہسپتال کے آئی سی یو میں شادی کی سالگرہ منائی

واٹس ایپ ہیکنگ کے بڑھتے واقعات: این سی سی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی