
ابھرتی ہوئی معروف اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ ساڑھی میں لی گئی تازہ تصاویر پر جہاں کچھ مداحوں نے ان کے انداز کو سراہا، وہیں بعض صارفین نے تنقید بھی کی۔ حرا مانی اپنے منفرد لباس اور بیانات کے باعث اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔اس بار بھی کچھ نہیں ہے۔ حرا مانی نے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انھوں نے بغیر آستین والی ساڑھی پہن رکھی ہے۔نیلے اور گلابی رنگ کی بنارسی ساڑھی میں حرا مانی کافی اچھی نظر آ رہی ہیں لیکن ان کا یہ انداز ان کے مداحوں کو پسند نہ آیا۔مختصر بلاؤز اور ہوشربا انداز کے باعث سوشل میڈیا صارفین نے حرا مانی کو یاد دلایا کہ وہ کس مذہب کی پیروکار اور کس ثقافت سے تعلق رکھتی ہیں۔ایک صارف نے غصے میں لکھا کہ مسلمان ہو کر اس طرح کی نمائش؟ شرم آنی چاہیے جب کہ دوسرے نے طنزاً کہا کہ حرا کو بولڈنس کے سوا کچھ اور نہیں آتا۔ایک اور صارف نے لکھا کہ میں حرا کی فین تھی مگر اب دل ٹوٹ گیا ہے عزت خود کمانی پڑتی ہے، یوں برباد نہیں کی جاتی۔حرا مانی اپنی سوشل میڈیا پوسٹس پر ہونے والی تنقید کو سنجیدگی سے نہیں لیتیں۔ یہی وجہ ہے انھوں نے کبھی کسی کا جواب نہیں دیا۔