انڈیا میں ریلیز نہ ہونے کے باوجود ’سردار جی تھری‘ کا 1 ارب 80 کروڑ روپے کا بزنس


دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی تھری‘ نے انڈیا میں ریلیز نہ ہونے کے باوجود ایک ارب 80 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کر لیا ہے۔امار ہندل کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’سردار جی تھری‘ 27 جون کو ریلیز ہوئی تھی، تاہم یہ فلم ٹریلر کی لانچ کے ساتھ ہی تنازعات کا شکار رہی ہے۔تنازعے کی وجہ فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی موجودگی تھی۔رواں برس 22 اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے  پاکستانی فنکاروں کے انڈیا میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ اس کے بعد ’سردار جی تھری‘ کی انڈیا میں ریلیز روک دی گئی تھی۔تمام تنازعات کے باوجود ’سردار جی تھری‘ بین الاقوامی سطح پر زبردست بزنس کر رہی ہے۔شوبز کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق فلم نے بیرونِ ملک خاص طور پر پاکستان اور کینیڈا میں دُھوم مچا رکھی ہے اور ریلیز کے تیسرے ہفتے کے اختتام پر اس کی مجموعی باکس آفس کلیکشن 55 کروڑ انڈین روپے سے تجاوز کر گئی ہے جو پاکستانی کرنسی میں ایک ارب 80 کروڑ روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔چند دن قبل دلجیت دوسانجھ کی ٹیم نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں فلم کی بین الاقوامی مقبولیت کی جانب اشارہ کیا گیا تھا۔ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فلم نے صرف دو ہفتوں میں 52 کروڑ انڈین روپے کا بزنس کر لیا ہے۔دلجیت دوسانجھ نے اس تنازعے پر بی بی سی ایشیئن نیٹ ورک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’جب یہ فلم بنائی جا رہی تھی، تب سب کچھ ٹھیک تھا، ہم نے فروری میں شوٹنگ کی اور اس وقت حالات معمول پر تھے پھر اچانک بڑے واقعات ہوئے جو ہمارے اختیار سے باہر تھے۔‘انہوں نے مزید بتایا کہ ’پروڈیوسرز نے فیصلہ کیا کہ اب یہ فلم انڈیا میں ریلیز نہیں ہوگی، اس لیے اسے صرف بیرونِ ملک ریلیز کیا جائے گا۔ انہوں نے اس فلم پر بہت سرمایہ لگایا ہے اور جب یہ بن رہی تھی، تب کوئی تنازع نہیں تھا۔‘دلجیت دوسانجھ کا کہنا تھا کہ ’انہیں (پروڈیوسرز کو) اندازہ تھا کہ انڈیا میں ریلیز نہ ہونے سے نقصان ہوگا، کیونکہ ایک پوری مارکیٹ باہر ہو جاتی ہے۔ جب میں نے فلم سائن کی، تب سب کچھ نارمل تھا۔ اب حالات ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں، اگر پروڈیوسرز بیرونِ ملک ریلیز کرنا چاہتے ہیں تو میں ان کے ساتھ ہوں۔‘فلم ساز کبیر خان جن کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ 17 جولائی کو ریلیز کے 10 سال مکمل کر رہی ہے، نے بھی دلجیت دوسانجھ کی حمایت کی ہے۔کبیر خان نے کہا کہ ’دلجیت کو نشانہ بنانا ناانصافی ہے۔‘یاد رہے کہ بجرنگی بھائی جان میں بھی انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو ایک پاکستانی بچی مُنی کی کہانی کے ذریعے مثبت انداز میں پیش کیا گیا تھا جسے ایک انڈین شہری بجرنگی وطن واپس پہنچاتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

صاف گوئی کے لیے مشہور نصیر الدین شاہ کی کہانی جو اپنی پہلی فلم کی ریلیز پر اداس تھے

نامور اداکار نصیر الدین شاہ جو آرٹ اور کمرشل سینما کا سنگم بنے

کراچی ایئرپورٹ پر علی ظفر کی دلچسپ اناؤنسمنٹ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عائشہ آپا کی طرح میں بھی لاوارث مر جاؤں گی.. ماضی کی مشہور اداکارہ صابرہ سلطانہ کی درد بھری باتیں

کراچی پر لعنت کیوں دی۔۔ شمعون عباسی نے حمیرا اصغر کی والدہ کو سچ کا آئینہ دکھاتے ہوئے بہت کچھ سنا دیا ! ویڈیو

عرفی جاوید کا یہ حال کیسے ہوا۔۔ فلٹر لگانے کا الزام برداشت نہ کرسکیں ! طنز کرنے والوں کو کیا کچھ سنا دیا؟

حمیرا اصضر اور عائشہ خان کیلئے پاکستانی فنکاروں کی جانب سے دعا کا اہتمام

نصیرالدین شاہ جو اپنی ’بے باک رائے‘ کے باعث تنازعات کی زد میں رہتے ہیں

عماد وسیم سے مبینہ تعلقات، سوشل میڈیا انفلوئنسر کا رد عمل سامنے آگیا

عماد وسیم سے مبینہ تعلقات، سوشل میڈیا انفلوئنسر کا ردعمل سامنے آگیا

معروف ریڈیو صداکارہ یاسمین طاہر لاہور میں وفات پا گئیں

بالی وڈ میں دھوم مچانے والی فلم ’سیارہ‘ کے مرکزی اداکار آہان پانڈے اور انیت پاڈا کون ہیں؟

2026 میں سدھو موسے والا کے لائیو کنسرٹ کا اعلان: گلوکار کی موت کے بعد یہ کیسے ممکن ہوگا؟

میوزک کنسرٹ کے دوران ویڈیو وائرل ہونے کے بعد امریکی ٹیک کمپنی کے سربراہ مستعفی

شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، علاج کے لیے امریکہ روانہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی