شہنشاہ غزل مہدی حسن کی 98 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے


پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں اردو موسیقی کے دلدادہ آج شہنشاہ غزل، استاد مہدی حسن کی 98 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ 18 جولائی 1927 کو بھارت کے ریاست راجستھان کے گاؤں لونا میں پیدا ہونے والے مہدی حسن کی گائی ہوئی غزلیں آج بھی دلوں میں رس گھولتی ہیں اور موسیقی کی دنیا میں ان کی مثال کم ہی ملتی ہے۔ استاد مہدی نے ابتدائی تربیت اپنے والد استاد عظیم خان اور چچا استاد اسماعیل خان سے حاصل کرنے والے مہدی حسن نے 1947 میں اہل خانہ کے ساتھ پاکستان ہجرت کی۔ کم عمری سے ہی انہوں نے ٹھمری، درپت، خیال، دادرا اور کئی دیگر راگوں میں مہارت حاصل کر لی تھی۔ محض 8 سال کی عمر میں مہاراجہ گوالیار کے دربار میں فن کا مظاہرہ کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔مہدی حسن نے اپنے کیریئر میں 25 ہزار سے زائد فلمی و غیر فلمی گیت اور غزلیں گائیں اور انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس جیسے اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا۔ 1966 میں صدر ایوب خان نے انہیں شہنشاہِ غزل کا لقب دیا۔1979 میں بھارتی حکومت نے بھی انہیں اپنے سب سے بڑے اعزاز، کے ایل سہگل ایوارڈ سے نوازا۔ معروف گلوکارہ لتا منگیشکر بھی مہدی حسن کی آواز کی دیوانی تھیں اور اکثر کہا کرتی تھیں کہ مہدی حسن کے گلے میں بھگوان بولتا ہے۔مہدی حسن نے 13 جون 2012 کو کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں 84 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت لی، مگر ان کی آواز آج بھی زندہ ہے اور ہر دل میں بسے ہوئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

صاف گوئی کے لیے مشہور نصیر الدین شاہ کی کہانی جو اپنی پہلی فلم کی ریلیز پر اداس تھے

نامور اداکار نصیر الدین شاہ جو آرٹ اور کمرشل سینما کا سنگم بنے

کراچی ایئرپورٹ پر علی ظفر کی دلچسپ اناؤنسمنٹ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عائشہ آپا کی طرح میں بھی لاوارث مر جاؤں گی.. ماضی کی مشہور اداکارہ صابرہ سلطانہ کی درد بھری باتیں

کراچی پر لعنت کیوں دی۔۔ شمعون عباسی نے حمیرا اصغر کی والدہ کو سچ کا آئینہ دکھاتے ہوئے بہت کچھ سنا دیا ! ویڈیو

عرفی جاوید کا یہ حال کیسے ہوا۔۔ فلٹر لگانے کا الزام برداشت نہ کرسکیں ! طنز کرنے والوں کو کیا کچھ سنا دیا؟

حمیرا اصضر اور عائشہ خان کیلئے پاکستانی فنکاروں کی جانب سے دعا کا اہتمام

نصیرالدین شاہ جو اپنی ’بے باک رائے‘ کے باعث تنازعات کی زد میں رہتے ہیں

عماد وسیم سے مبینہ تعلقات، سوشل میڈیا انفلوئنسر کا رد عمل سامنے آگیا

عماد وسیم سے مبینہ تعلقات، سوشل میڈیا انفلوئنسر کا ردعمل سامنے آگیا

معروف ریڈیو صداکارہ یاسمین طاہر لاہور میں وفات پا گئیں

بالی وڈ میں دھوم مچانے والی فلم ’سیارہ‘ کے مرکزی اداکار آہان پانڈے اور انیت پاڈا کون ہیں؟

2026 میں سدھو موسے والا کے لائیو کنسرٹ کا اعلان: گلوکار کی موت کے بعد یہ کیسے ممکن ہوگا؟

میوزک کنسرٹ کے دوران ویڈیو وائرل ہونے کے بعد امریکی ٹیک کمپنی کے سربراہ مستعفی

شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، علاج کے لیے امریکہ روانہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی