نہ سخت ڈائٹ نہ کڑی ورزش، بالی وُڈ کی وہ شخصیات جنہوں نے آسان طریقوں سے وزن کم کیا


شوبز میں خوبصورتی اور فٹنس ہمیشہ سے ہی توجہ کا مرکز رہی ہے لیکن حالیہ دنوں میں چند بالی وُڈ شخصیات نے حیرت انگیز طور پر قلیل مدت میں اپنا وزن کم کر کے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔’پُونے پلس‘ کے مطابق ان ستاروں نے وزن کم کرنے کے لیے نہ کوئی دوا استعمال کی ہے اور نہ ہی کسی ٹرینڈنگ ڈائیٹ کا سہارا لیا بلکہ سادہ اور مستقل معمولات زندگی اپنا کر صحت مند جسم پایا۔آئیے آپ کو ان بالی وُڈ ستاروں کے بارے میں بتاتے ہیں جنہوں نے سادہ طریقوں سے وزن کم کر کے لاکھوں مداحوں کو متاثر کیا ہے۔کرن جوہرمشہور فلم ساز کرن جوہر حال ہی میں اپنے وزن میں کمی کے باعث شہ سرخیوں کا حصہ رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ اُنہوں نے وزن کم کرنے کے لیے او ایم ڈی (ون میل اے ڈے، ایک وقت کا کھانا) نامی طریقہ کار اپنایا جس میں پورے دن کی کیلوریز ایک ہی کھانے میں لی جاتی ہیں۔    View this post on Instagram           A post shared by Karan Johar (@karanjohar)وزن کم کرنے کے لیے کرن جوہر نے چینی، دودھ اور گندم سے بنی اشیا اپنی خوراک سے نکال دیں۔کرن جوہر کے مطابق ایک صحت مند جسم انہوں نے کسی دوا یا کسی دوسرے فوری طریقے کے بجائے سخت نظم و ضبط اور مستقل مزاجی سے حاصل کیا ہے۔بھارتی سنگھمشہور کامیڈین بھارتی سنگھ نے بغیر کسی ورزش کے صرف 10 ماہ میں کی قلیل مدت میں 16 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا۔وزن کم کرنے کے لیے انہیں کوئی زیادہ تگ و دو نہیں کرنا پڑی بلکہ اس کے حصول کے لیے انہوں نے صرف اتنا کیا کہ شام سات بجے کے بعد کھانا کھانا ترک کر دیا۔    View this post on Instagram           A post shared by Bharti Siingh (@bharti.laughterqueen)بھارتی کا وزن کم کرنے کا طریقہ وقت کی پابندی پر مبنی تھا اور اس دوران وہ جنک فوڈ کے بجائے گھر کا سادہ کھانا کھاتی رہیں۔انہوں نے اپنی پسندیدہ اشیا کو بھی مکمل طور پر نہیں چھوڑا جس کی وجہ سے اُن کا طریقہ آسان، مؤثر اور پائیدار ثابت ہوا۔ اُن کی تبدیلی نے عام لوگوں کو بھی امید دلائی ہے کہ مشکل ڈائیٹ کے بغیر بھی صحت مند بنا جا سکتا ہے۔ودیا بالناداکارہ ودیا بالن نے کئی بار اپنی جسمانی ساخت کی وجہ سے پیش آنے والے مسائل پر بات کی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ اُن کا وزن بڑھنے کی بڑی وجہ جسم میں سوزش تھی جس کا علاج انہوں نے ’سوزش مخالف خوراک‘ کا انتخاب کر کے کیا۔ودیا بالن کے مطابق ’اُن کا وزن بڑھنے کی بڑی وجہ جسم میں سوزش تھی‘ (فائل فوٹو: انسٹاگرام)انہوں نے پانی پینے میں اضافہ، محتاط کھانے اور خود کو سمجھنے پر توجہ دی۔46 سال کی اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’جسمانی تبدیلی کے لیے کسی ٹرینڈی ڈائیٹ کی نہیں بلکہ شعور کی ضرورت ہے۔‘رام کپورٹیلی ویژن اور سنیما کے مشہور اداکار رام کپور نے 18 ماہ میں 55 کلو وزن کم کیا ہے۔51 سال کے رام کپور نے وزن کم کرنے کے لیے انہوں ’انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ‘ کا طریقہ اپنایا جس میں روزانہ 16 گھنٹے کچھ نہیں کھایا جاتا۔    View this post on Instagram           A post shared by Ram Kapoor (@iamramkapoor)رام کپور نے دودھ، چینی، تیل اور زیادہ تر نشاستہ دار اشیا کو چھوڑ دیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ یہ صرف جسمانی تبدیلی نہیں تھی بلکہ ایک ذہنی تبدیلی بھی تھی کہ زندگی اور صحت کو کس نگاہ سے دیکھنا ہے۔کپل شرمامشہور کامیڈین کپل شرما نے بھی حالیہ دنوں میں اپنے وزن میں 11 کلو کی کمی کر کے سب کو متاثر کیا ہے۔انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے ’اکیس، اکیس، اکیس‘ کا طریقہ اپنایا۔    View this post on Instagram           A post shared by Kapil Sharma (@kapilsharma)انہوں نے تلی ہوئی اشیا، شراب اور کافی کو خیرباد کہا اور گھریلو کھانوں کو ترجیح دی۔ کپل شرما کا کہنا ہے کہ ذہنی سکون اور دباؤ سے نجات نے اُن کی فٹنس میں اہم کردار ادا کیا۔ان شوبز ستاروں کی کہانیاں ثابت کرتی ہیں کہ مستقل مزاجی، سادہ خوراک اور ذہنی سکون سے وزن کم کیا جا سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

حمیرا اصضر اور عائشہ خان کیلئے پاکستانی فنکاروں کی جانب سے دعا کا اہتمام

نصیرالدین شاہ جو اپنی ’بے باک رائے‘ کے باعث تنازعات کی زد میں رہتے ہیں

عماد وسیم سے مبینہ تعلقات، سوشل میڈیا انفلوئنسر کا رد عمل سامنے آگیا

عماد وسیم سے مبینہ تعلقات، سوشل میڈیا انفلوئنسر کا ردعمل سامنے آگیا

معروف ریڈیو صداکارہ یاسمین طاہر لاہور میں وفات پا گئیں

بالی وڈ میں دھوم مچانے والی فلم ’سیارہ‘ کے مرکزی اداکار آہان پانڈے اور انیت پاڈا کون ہیں؟

2026 میں سدھو موسے والا کے لائیو کنسرٹ کا اعلان: گلوکار کی موت کے بعد یہ کیسے ممکن ہوگا؟

میوزک کنسرٹ کے دوران ویڈیو وائرل ہونے کے بعد امریکی ٹیک کمپنی کے سربراہ مستعفی

شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، علاج کے لیے امریکہ روانہ

شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، علاج کے لیے امریکہ روانہ: انڈین میڈیا

’کم لاگت بہتر کوالٹی‘، نیٹ فلکس کا سائنس فکشن سیریز میں پہلی مرتبہ اے آئی کا استعمال

جب وینس میں شاہ رخ خان نے عدنان سمیع کے لیے خریداری کی

ایک کمپنی کا سربراہ جسے میوزک کنسرٹ کے دوران ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معطل کر دیا گیا

عمران اشرف نے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

اداکارہ مہربانو کا بے وفائی سے متعلق جذباتی انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی