عمران اشرف نے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا


فلم "اینا نوں رہنا سہنا نئی آوندا" 22 اگست 2025 کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ پاکستان کے معروف اداکار "عمران اشرف " اب عالمی سطح "پر اپنی اداکاری کا جادو جگانے کو تیار ہیں۔وہ جلد بھارتی پنجابی فلم "اینا نوں رہنا سہنا نئی آوندا" میں مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔جو ان کی بھارتی پنجابی سینما میں ــ"ڈیبیو فلم "ہوگی۔فلم کی "ہدایت کاری روپن بال نے کی ہے، جب کہ "کہانی سریندر اروڑا"نے تحریر کی ہے۔پروڈیوسرز کے مطابق یہ فلم "22 اگست 2025 کو "دنیا بھر میں" نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔یہ اعلان "ہانیہ عامر" اور دلجیت دوسانجھ کی فلم "سردار جی 3" کی کامیابی کے بعد سامنے آیا ہے، جو دونوں ممالک میں مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔عمران اشرف نے فلم کا "آفیشل ٹریلر" اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جہاں ان کے 6.7 ملین فالوورز نے اسے بھرپور سراہا۔مداح ان کی فلم اور دیگر آنے والے پراجیکٹس کے حوالے سے حد پُرجوش ہیں۔اداکار"دانش تیمور" نے بھی سوشل میڈیا پر عمران اشرف کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا:’’گڈ لک ہیرو‘‘۔مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:’’گڈ لک عمران اشرف،  ہانیہ کے بعد اب آپ ہمیں بین الاقوامی سطح پر فخر محسوس کرائیں گے"۔ایک صارف نے ہنستے ہوئے لکھا:’’اب تو انڈینز پھر شور مچائیں گے، جیسے سردار جی 3 کے بعد کیا تھا"۔عمران اشرف کی یہ فلم ان کے فنی کیریئر میں ایک اہم سنگ میل تصور کی جا رہی ہے۔اور مداحوں کو امید ہے کہ وہ بھارتی پنجابی سینما میں بھی وہی معیار اور محبت حاصل کریں گے، جو پاکستان میں حاصل ہے۔ان کی یہ پیش رفت پاکستانی فنکاروں کی "بین الاقوامی سطح پر پہچان اور وقار" میں بھی اضافہ کرے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

نامور اداکار نصیر الدین شاہ جو آرٹ اور کمرشل سینما کا سنگم بنے

کراچی ایئرپورٹ پر علی ظفر کی دلچسپ اناؤنسمنٹ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عائشہ آپا کی طرح میں بھی لاوارث مر جاؤں گی.. ماضی کی مشہور اداکارہ صابرہ سلطانہ کی درد بھری باتیں

کراچی پر لعنت کیوں دی۔۔ شمعون عباسی نے حمیرا اصغر کی والدہ کو سچ کا آئینہ دکھاتے ہوئے بہت کچھ سنا دیا ! ویڈیو

عرفی جاوید کا یہ حال کیسے ہوا۔۔ فلٹر لگانے کا الزام برداشت نہ کرسکیں ! طنز کرنے والوں کو کیا کچھ سنا دیا؟

حمیرا اصضر اور عائشہ خان کیلئے پاکستانی فنکاروں کی جانب سے دعا کا اہتمام

نصیرالدین شاہ جو اپنی ’بے باک رائے‘ کے باعث تنازعات کی زد میں رہتے ہیں

عماد وسیم سے مبینہ تعلقات، سوشل میڈیا انفلوئنسر کا رد عمل سامنے آگیا

عماد وسیم سے مبینہ تعلقات، سوشل میڈیا انفلوئنسر کا ردعمل سامنے آگیا

معروف ریڈیو صداکارہ یاسمین طاہر لاہور میں وفات پا گئیں

بالی وڈ میں دھوم مچانے والی فلم ’سیارہ‘ کے مرکزی اداکار آہان پانڈے اور انیت پاڈا کون ہیں؟

2026 میں سدھو موسے والا کے لائیو کنسرٹ کا اعلان: گلوکار کی موت کے بعد یہ کیسے ممکن ہوگا؟

میوزک کنسرٹ کے دوران ویڈیو وائرل ہونے کے بعد امریکی ٹیک کمپنی کے سربراہ مستعفی

شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، علاج کے لیے امریکہ روانہ

شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، علاج کے لیے امریکہ روانہ: انڈین میڈیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی