جنوبی وزیرستان میں امن وامان کی بحالی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال


جنوبی وزیرستان لوئر وانا بازار میں تاجر برادری نے امن وامان کی بحالی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کرتے ہوئے دکانیں بند کردیں۔ ہڑتال کے دوران تاجروں اور مقامی لوگوں نے بڑھتی بےامنی، اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا، مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں فوری طور پر امن و امان بحال کیا جائے اور انگور اڈہ بارڈر گیٹ کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھولا جائے جو گزشتہ 23 ماہ سے بند ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بھی شرکت کی، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ وزیرستان میں بے امنی کے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں جس سے کاروباری طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے اور لوگوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف کاروبار بند ہیں، دوسری طرف عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، حکومت، سول انتظامیہ اور پولیس کو اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریوں کو ادا کرتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا کیونکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

امداد نہیں تجارت کو مستقبل سمجھتے ہیں، امریکہ کے ساتھ باہمی فائدے پر مبنی تجارتی معاہدہ چاہتے ہیں: پاکستانی وزیرِ خارجہ

پنجاب میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور سیاحتی مقامات مری و گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

سوشل میڈیا کمپنیاں دہشت گردوں کے اکاؤنٹس بند کریں اور ڈیٹا شیئر کریں: وزیر مملکت برائے داخلہ

’ڈوبنے سے بچاؤ‘ کا عالمی دن: پانی میں بہہ جانے والوں کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟

سمارٹ فونز کے دور میں کی پیڈ فونز کی واپسی: ضرورت یا رجحان؟

’بیٹے نے کہا تھا واپس نہیں آؤں گا‘، سوات کے مقتول طالب علم فرحان کی والد سے آخری گفتگو

بلوچستان وائرل ویڈیو میں قتل ہونے والی خاتون کی والدہ گرفتار، دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی میں عوامی ریلیف، 25 ٹاؤنز میں پارکنگ فیس ختم

فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا: صدر ایمانویل میکخواں

وزیراعلیٰ سندھ اور ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، ترقیاتی تعاون پر گفتگو

بی وائی ڈی پاکستان میں اسمبل کی گئی الیکٹرک کار 2026 میں متعارف کرائے گی

اخبار کے اشتہار سے 80 سال کے صفدر خان اپنے پرانے دوست رحمان کو ڈھونڈ پائیں گے؟

کیا حکومت 200 یونٹس استعمال والے بجلی صارفین کی سبسڈی ختم کر رہی ہے؟

پاکستان لا کر قتل کی جانے والی بہنوں کے والد اور بھائیوں کے خلاف سپین میں مقدمہ

اسلام آباد میں بہہ جانے والے کرنل (ر) اسحاق کی لاش مل گئی، بیٹی کی تلاش جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی