کراچی میں عوامی ریلیف، 25 ٹاؤنز میں پارکنگ فیس ختم


حکومت سندھ نے شہریوں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے کراچی کے 25 ٹاؤنز میں سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس کے مکمل خاتمے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اب شہر کی تمام مرکزی و ذیلی سڑکوں پر پارکنگ مکمل طور پر مفت ہوگی اور کوئی ادارہ شہریوں سے پارکنگ کی مد میں رقم وصول نہیں کر سکے گا۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات پر محکمہ بلدیات کی جانب سے کیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں پر مالی بوجھ کم کرنا اور غیر قانونی پارکنگ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔ پارکنگ فیس اب صرف مخصوص پلازہ، پلاٹس یا کونسلز کے مختص کردہ علاقوں میں ہی قانونی طور پر وصول کی جا سکے گی۔تمام ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر پارکنگ فیس کے خاتمے پر عملدرآمد کریں۔ محکمہ بلدیات نے باضابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے تاکہ شہریوں کو مفت پارکنگ کی سہولت ہر علاقے میں دستیاب ہو۔علاوہ ازیں شہریوں سے غیر قانونی پارکنگ فیس لینے والے عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ بلدیات کے مطابق شہر کی مرکزی 46 سڑکوں پر پہلے ہی مفت پارکنگ کی سہولت دی جا چکی ہے اور اب اس پالیسی کو باقی تمام علاقوں تک توسیع دی جا رہی ہے۔ میئر کراچی نے اس فیصلے کو عوامی مفاد میں اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کے ایم سی مالی طور پر مستحکم ہے اور شہریوں کو مفت پارکنگ سہولت دینا اولین ترجیح ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

گھوٹکی: ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت قتل کیس، سابق شوہر سمیت 2 افراد گرفتار

پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کے لیے عمر کی شرط، سمارٹ حل یا ریاستی بندش؟

گولڈ کی ’سمگلنگ‘ روکنے کےلیے درآمد پر پابندی، کیا اوورسیز پاکستانی بیرون ملک سے سونا لا سکتے ہیں؟

خیبرپختونخوا: محکمہ اعلیٰ تعلیم نے جامعات میں بھرتیوں و ترقیوں کے لیے تفصیلات طلب کرلیں

بلوچستان ہائی کورٹ کا بڑا اقدام: کرایہ اور وراثت کے مقدمات کے لیے خصوصی عدالتیں قائم

’دلیر مجرم‘ سے ’عمران سیریز‘ تک اردو کے جاسوسی ادب کے بے تاج بادشاہ: ابنِ صفی

اولڈ سٹی کراچی کے مکینوں کو بے گھر ہونے کا خدشہ، ’ہم جائیں تو کہاں جائیں؟‘

گاڑیوں کے ٹرانسفر میں جعل سازی سے بچاؤ، اسلام آباد میں خفیہ ڈیجیٹل نمبر پلیٹ

غزہ میں تقریباً ایک تہائی لوگوں کو کئی دنوں سے کھانا نہیں ملا: اقوام متحدہ کے فوڈ پروگرام کا انتباہ

پاکستان میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنے سے متعلق بل میں کیا خاص ہے؟

پاکستان میں قانون سازی کے ذریعے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنا کتنا مشکل ہے؟

غزہ میں تقریبا ایک تہائی لوگوں کو کئی دنوں سے کھانا نہیں ملا: اقوام متحدہ کے فوڈ پروگرام کا انتباہ

امداد نہیں تجارت کو مستقبل سمجھتے ہیں، امریکہ کے ساتھ باہمی فائدے پر مبنی تجارتی معاہدہ چاہتے ہیں: پاکستانی وزیرِ خارجہ

پنجاب میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور سیاحتی مقامات مری و گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

سوشل میڈیا کمپنیاں دہشت گردوں کے اکاؤنٹس بند کریں اور ڈیٹا شیئر کریں: وزیر مملکت برائے داخلہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی