گلگت: بابوسر ٹاپ میں خاتون اینکر پرسن شوہر اور بچوں سمیت تاحال لاپتہ


محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج ملک کے بیشر علاقوں میں موسم گرم اور حبس زدہ رہنے کا امکان ہے تاہم بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔پیر کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور جنوبی مشرقی سندھ میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد میں آج موسم گرم اور مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا جبکہ شہر کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔خیبر پختونخوا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس زدہ رہنے کی توقع ہے، جبکہ پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں بھی آج موسم گرم رہے گا۔اسی طرح سندھ میں بھی موسم گرم اور حبس زدہ رہنے کے ساتھ ساتھ بعض علاقے جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔بیان میں بلوچستان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ اسی طرح کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر  بارش کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق کل سے 31 جولائی تک کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش پڑنے کا بھی امکان ہے۔ پرائیویٹ نیوز چینل کی اینکر شوہر اور بچوں سمیت لاپتہگلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ بابوسر تھک نالے میں لاپتہ ہونے والوں میں شبانہ لیاقت، ان کے شوہر اور تین بچے شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا شاہراہ بابو سر پر خاتون اینکر کا پرس ملا ہے۔دوسری جانب نجی نیوز چینل خیبر نیوز کا کہنا ہے کہ خاتون اینکر اس کے ساتھ وابستہ ہیں اور وہ 21 جولائی کو شوہر اور بچوں کے ہمراہ بابوسر ٹاپ سیر کے لیے گئی تھیں اور اس کے بعد سے ان سے رابطہ نہیں ہو رہا۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دیامر پولیس، انتظامیہ، ڈیزاسٹر مینیجمنٹ، ریسکیو 1122، افواج پاکستان اور جی بی سکاؤٹس کے اہلکار سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’10 سے 15 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے اور اب تک سات افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔‘این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 266 ہلاکتیں ہوئی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)خیال رہے پاکستان میں مون سون 26 جون سے جاری ہے اور اس دوران شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے ڈھائی سو سے زائد قریب جان سے گئے۔اب تک ہونے والی 266 ہلاکتوں میں نصف بچےدو روز قبل سامنے آنے والے اے ایف پی کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اب تک پاکستان میں ہلاک ہونے والے 266 افراد میں سے نصف تعداد بچوں کی ہے۔رپورٹ میں پنجاب ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ایجنسی کے عہدیدار مظہر حسین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ہوئیں اور وہاں مون سون پچھلے سال کی نسبت 70 فیصد زیادہ شدید رہا۔انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ ان حالات میں بچوں کے خطرات کا شکار ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ وہ اکثر پانی میں کھیلتے ہیں اور ان کو کرنٹ لگنے کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔‘این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر ہلاک ہونے والے 266 افراد میں 126 بچے بھی شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سوات مدرسہ تشدد کیس: طالب علم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم بیٹے سمیت گرفتار

اختر مینگل سفری پابندی کیس: ہائی کورٹ کا فریقین کو نوٹس، آئندہ سماعت پر جواب طلب

سوات کے دینی مدرسے میں 12 سالہ طالبعلم کی اساتذہ کے مبینہ تشدد سے ہلاکت: مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا، پولیس

سربیا میں ہزاروں ملازمتیں، مگر پاکستانی ورکرز کی عدم دلچسپی کی وجہ کیا ہے؟

تحریک انصاف مالی مشکلات کا شکار، ’چائے پلانے کے پیسے بھی نہیں‘

پنجاب پولیس مقابلوں میں 35 فیصد اضافہ، سی سی ڈی کی کارروائیاں کتنی قابل اعتماد ہیں؟

’آدھے گھنٹے میں قبر تیار چاہیے‘: راولپنڈی میں ’غیرت‘ کے نام پر خاتون کا قتل، خاموشی سے تدفین اور قبر کا نشان مٹانے کا معمہ کیسے کُھلا؟

’آدھے گھنٹے میں قبر تیار چاہیے‘: راولپنڈی میں نام نہاد ’غیرت‘ کے نام پر خاتون کا قتل، خاموشی سے تدفین اور قبر کا نشان مٹانے کا معمہ کیسے کُھلا؟

امریکی عہدیدار کا دورہ کراچی ، تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زور

نیویارک میں مسلح شخص کی فائرنگ: پولیس افسر سمیت چار افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

اپوزیشن نے سوال کیا کہ ہمارے کتنے طیارے گرے، پوچھنا یہ چاہیے تھا کہ ہم نے دشمن کے کتنے طیارے گرائے: انڈین وزیرِ دفاع

ضلع باجوڑ میں ایک بار پھر آپریشن، 3 دن کے لیے کرفیو نافذ

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا امکان

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، ’سدرہ کو گلا دبا کر مارا گیا‘

جہلم ویلی، جب گھر کے صحن میں کھیلتی آٹھ سالہ بچی تیندوے کا شکار بن گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی