امریکی عہدیدار کا دورہ کراچی ، تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زور


امریکی محکمہ خارجہ کی اعلیٰ عہدیدار الزبتھ ہورسٹ نے کراچی کا دو روزہ دورہ کیا، دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو فروغ دینا اور تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری شراکت داری کے نئے امکانات تلاش کرنا تھا۔ دورے کے دوران الزبتھ ہورسٹ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی معاشی ترجیحات، نجی شعبے کے فروغ، اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ الزبتھ ہورسٹ نے امریکی بزنس کونسل اور پاکستانی کاروباری نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں جس میں امریکہ-پاکستان تجارتی تعاون بڑھانے، نجی شعبے کی شمولیت اور کاروباری مواقع میں وسعت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے ساؤتھ ایشین ریجنل ویمن انوویٹرز مینٹر شپ پروگرام میں شامل پاکستانی خواتین سے ملاقات کی اور خواتین کی معاشی خودمختاری اور ٹیکنالوجی میں امریکی اقدامات کو اجاگر کیا۔ الزبتھ ہورسٹ نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان اقتصادی شراکت داری کی طویل تاریخ ہے باہمی تعاون سے ہم پاکستان کی معیشت کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لا سکتے ہیں اور دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اعلیٰ سطح کا یہ دورہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت، باہمی خوشحالی اور ترقی کے لیے دیرپا عزم کی عکاسی کرتا ہے جو امریکہ کی اقتصادی نمو میں بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ خارجہ کے بیورو برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور میں الزبتھ ہورسٹ پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں جبکہ جولائی 2022 سے جولائی 2025 تک وہ پاکستان کے لیے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری کے عہدے پر فائز رہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بٹگرام انتظامیہ کا کوزہ بانڈہ کے مقام پر چھاپہ، ذبح شدہ گدھے کا گوشت برآمد

پاکستانی فوج نے مختصر ترین وقت میں دشمن کی غلط فہمی دور کر دی: شہباز شریف

قائداعظم یونیورسٹی ہاسٹلز خالی کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، 50 سے زائد طلبہ گرفتار

سوات مدرسہ تشدد کیس: طالب علم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم بیٹے سمیت گرفتار

آٹھ سالہ بچی تیندوے کے حملے میں ہلاک: ’وہ میری بیٹی کو اپنے جبڑے میں اٹھا کر لے گیا، ہم پیچھے بھاگے لیکن اسے بچا نہ پائے‘

’نجانے کیوں اپنوں نے گھر اُجاڑ دیا‘: نوشہرہ میں ادھار پر شروع ہونے والی تلخ کلامی جو تین سگے بھائیوں کے قتل پر ختم ہوئی

اختر مینگل سفری پابندی کیس: ہائی کورٹ کا فریقین کو نوٹس، آئندہ سماعت پر جواب طلب

سوات کے دینی مدرسے میں 12 سالہ طالبعلم کی اساتذہ کے مبینہ تشدد سے ہلاکت: مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا، پولیس

سربیا میں ہزاروں ملازمتیں، مگر پاکستانی ورکرز کی عدم دلچسپی کی وجہ کیا ہے؟

تحریک انصاف مالی مشکلات کا شکار، ’چائے پلانے کے پیسے بھی نہیں‘

خیبر پختونخوا قیمتی معدنیات سے مالامال ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی

پنجاب پولیس مقابلوں میں 35 فیصد اضافہ، سی سی ڈی کی کارروائیاں کتنی قابل اعتماد ہیں؟

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے نو تعمیر شدہ سریاب جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کردیا

سانحہ لیاری کے متاثرین کو مالی امداد اور متبادل رہائش دی جائے، جونیئر ذوالفقار علی بھٹو

بلوچستان کابینہ کا اجلاس، خالی اسامیوں پر بھرتی سمیت مختلف منصوبوں کی منظوری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی