قائداعظم یونیورسٹی ہاسٹلز خالی کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، 50 سے زائد طلبہ گرفتار


اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے حتمی مہلت ختم ہونے کے بعد  آج صبح قائداعظم یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی کرانے کے لیے کارروائی کی ہے اور 50 سے زائد طلبہ کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار طلبہ تھانہ سیکریٹریٹ میں موجود ہیں جبکہ طلبہ کے اہل خانہ، یونیورسٹی فیلوز اور وکلا تھانے کے باہر موجود ہیں۔ پولیس نے وکلا کو تھانہ سیکرٹریٹ جانے سے روک دیا ہے۔واضح رہے کہ قائداعظم یونیورسٹی نے موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران سالانہ مرمت، دیکھ بھال، اور تزئین و آرائش کے کام کے پیش نظر 13 جولائی 2025 سے ہاسٹلز کی عارضی بندش کا فیصلہ کیا تھا۔اس فیصلے پر بڑی تعداد میں طلبہ نے عملدرآمد کرتے ہوئے ہاسٹلز خالی کر دیے تھے، تاہم اب بھی کچھ طلبہ وہاں موجود تھے جنہیں یونیورسٹی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہاسٹلز خالی کرنے کی بارہا مہلت دی جا چکی تھی۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی نے قائد اعظم یونیورسٹی ایکٹ 1973ء کے تحت ادارے کی خود مختاری کی تصدیق کرتے ہوئے، یونیورسٹی کے انتظامی کارروائی کو چیلنج کرنے والے طلبہ کی درخواست کو نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا تھا۔انتظامیہ نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی ایک مرتبہ پھر نظم و ضبط، تعلیمی معیار اور ادارہ جاتی خود مختاری کو برقرار رکھتے ہوئے طلبہ کے لیے ایک محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی 7 سال بعد قتل، ’بھائیوں نے کھانے کی دعوت پر بُلایا تھا‘

بٹگرام انتظامیہ کا کوزہ بانڈہ کے مقام پر چھاپہ، ذبح شدہ گدھے کا گوشت برآمد

پاکستانی فوج نے مختصر ترین وقت میں دشمن کی غلط فہمی دور کر دی: شہباز شریف

قائداعظم یونیورسٹی ہاسٹلز خالی کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، 50 سے زائد طلبہ گرفتار

سوات مدرسہ تشدد کیس: طالب علم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم بیٹے سمیت گرفتار

آٹھ سالہ بچی تیندوے کے حملے میں ہلاک: ’وہ میری بیٹی کو اپنے جبڑے میں اٹھا کر لے گیا، ہم پیچھے بھاگے لیکن اسے بچا نہ پائے‘

’نجانے کیوں اپنوں نے گھر اُجاڑ دیا‘: نوشہرہ میں ادھار پر شروع ہونے والی تلخ کلامی جو تین سگے بھائیوں کے قتل پر ختم ہوئی

اختر مینگل سفری پابندی کیس: ہائی کورٹ کا فریقین کو نوٹس، آئندہ سماعت پر جواب طلب

سوات کے دینی مدرسے میں 12 سالہ طالبعلم کی اساتذہ کے مبینہ تشدد سے ہلاکت: مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا، پولیس

سربیا میں ہزاروں ملازمتیں، مگر پاکستانی ورکرز کی عدم دلچسپی کی وجہ کیا ہے؟

تحریک انصاف مالی مشکلات کا شکار، ’چائے پلانے کے پیسے بھی نہیں‘

خیبر پختونخوا قیمتی معدنیات سے مالامال ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی

پنجاب پولیس مقابلوں میں 35 فیصد اضافہ، سی سی ڈی کی کارروائیاں کتنی قابل اعتماد ہیں؟

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے نو تعمیر شدہ سریاب جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کردیا

سانحہ لیاری کے متاثرین کو مالی امداد اور متبادل رہائش دی جائے، جونیئر ذوالفقار علی بھٹو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی