پاکستانی فوج نے مختصر ترین وقت میں دشمن کی غلط فہمی دور کر دی: شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بہت کم عرصے میں بھرپور کارکردگی دکھائی اور انڈیا کو تاریخی شکست سے دوچار کیا۔منگل کو لاہور میں پاکستان ریلوے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ چار دن کی انتہائی خطرناک جنگ تھی، لیکن انتہائی کم مدت میں جیتی۔ پوری دنیا پاکستان کی معترف ہے۔‘’ پوری قوم افواج پاکستان کے لیے دعائیں کرتی تھی۔ فوج نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو استعمال کیا اور انڈیا کا مقابلہ کیا۔‘انہوں نے کہا کہ ’فتح ون میزائل نے کارگردگی دکھائی، نیوی بھی تیار تھی۔ میں لمحہ بہ لمحہ یہ سب دیکھ رہا تھا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پوری قوت سے جنگ لڑی۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’لوگ سمجھتے تھے کہ پاکستان روایتی جنگ نہیں لڑ سکتا اور وہ غیر روایتی طریقہ استعمال کرے گا، لیکن پاکستان نے یہ کر کے دکھایا کہ وہ غیر روایتی طریقے سے بھی دشمن کو مات دے سکتا ہے۔‘اس کے علاوہ شہباز شریف نے کہا کہ ’مہنگائی پانچ فیصد سے کم ہو چکی ہے جو 39 فیصد تک پہنچ چکی تھی۔ پالیسی ریٹ 11 فیصد پر ہے۔ سی پیک پر کام ہو رہا ہے۔ امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے جنگ رکوائی، اس سے بڑی کامیابی کیا ہو سکتی ہے۔‘واضح رہے کہ گذشتہ روز انڈیا کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کروانے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی نے مئی میں پاکستان کے ساتھ اپنا فوجی تنازع ختم کر دیا تھا کیونکہ اس نے اپنے تمام مقاصد پورے کر لیے تھے.برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 22 اپریل کو انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر میں ہندو سیاحوں پر حملے کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کے آغاز پر بات کر رہے تھے۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ’انڈیا نے اپنا آپریشن روک دیا کیونکہ تنازعے میں تمام سیاسی اور فوجی مقاصد کو حاصل کر لیا گیا تھا۔‘انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ آپریشن کو دباؤ میں ختم کیا گیا بے بنیاد اور مکمل طور پر غلط ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سرکاری حج پر ساڑھے 11 سے ساڑھے 12 لاکھ روپے اخراجات، ’رقم دو اقساط میں ادا کرنا ہوگی‘

خیبر پختونخوا میں حکومت اور اپوزیشن کے الگ الگ جرگے: ’مسئلہ سُلجھنے کے بجائے مزید اُلجھے گا‘

پاکستانی ورکرز کی بڑی تعداد ملازمت کے لیے سعودی عرب کے علاوہ کن ممالک میں جا رہی ہے؟

پاکستانی ورکرز کی بڑی تعداد سعودی عرب کے علاوہ کہاں جا رہی ہے؟

’نام نہاد غیرت کسی صوبے یا طبقے کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے‘

امریکی صدر کا انڈیا پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان، انڈیا کو جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا: ڈونلڈ ٹرمپ

کراچی میں جوڑے کی لاشیں برآمد ہونے کا واقعہ، پسند کی شادی پر قتل کا شبہ

ناران میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، بابوسر ٹاپ جانے والا مرکزی راستہ بند

ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ: کیا صرف 1.65 کروڑ افراد کی جانچ سے مسئلہ حل ہوگا؟

حکومت سندھ نے مشترکہ مفادات کونسل میں 15 اہم مسائل پیش کردیے

چینی کی قیمت میں اضافے سے شوگر ملوں کو 300 ارب روپے کا منافع، ان ملز کے مالکان کون ہیں؟

جامعہ پشاور شدید مالی بحران کا شکار، ملازمین کی بیل آؤٹ پیکیج کی اپیل

’سانحات سے بھری زندگی‘، بابوسر میں لاپتہ ٹی وی میزبان کا سراغ دس روز بعد بھی نہ ملا

انڈیا نے ’معرکہ حق‘ میں شکست کھانے کے بعد پاکستان مخالف ’پراکسی وار‘ تیز کر دی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

انڈیا نے ’معرکہ حق‘ میں شکست کھانے کے بعد پاکستان مخالف ’پراکسی وار‘ تیز کر دی: آرمی چیف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی