ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ: کیا صرف 1.65 کروڑ افراد کی جانچ سے مسئلہ حل ہوگا؟


وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر 2030 تک 1 کروڑ 65 لاکھ افراد کی ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ کے ملک گیر منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم ماہرین صحت اس اقدام کو ناکافی مگر مثبت قدم قرار دے رہے ہیں۔ جناح اسپتال کے ماہر گیسٹرو انٹرولوجی ڈاکٹر نیرج کے مطابق پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا کوئی جامع سرکاری ڈیٹا موجود نہیں حالانکہ 2014 میں عالمی ادارہ صحت نے اس مرض کو ایک خاموش قاتل قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے مریض اس وقت اسپتال پہنچتے ہیں جب علاج کا موقع گنوا چکے ہوتے ہیں یا جگر کی پیوندکاری ہی واحد حل بچتی ہے۔ ڈاکٹر نیرج کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات میں دیہی علاقوں میں غیرسند یافتہ طبی عملہ، ایک سرنج کا بار بار استعمال، حجاموں کا ایک ہی استرا استعمال کرنا اور غیرتصدیق شدہ خون کی منتقلی شامل ہیں۔ ڈاکٹر نیرج نے زور دیا کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں اس مرض سے متعلق آگہی اور ابتدائی اسکریننگ کی سخت ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مرض کی بروقت تشخیص ہو جائے تو علاج ممکن ہے، لیکن اکثر کیسز انتہائی تاخیر سے سامنے آتے ہیں۔ ملک کی 25 کروڑ سے زائد آبادی کے تناظر میں 1.65 کروڑ افراد کی اسکریننگ کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر نیرج نے کہا کہ یہ قدم چھوٹا ضرور ہے لیکن صحیح سمت میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ صوبائی وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس وقت سندھ میں 491 مراکز پر ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ جاری ہے۔ ہم جہاں کیسز سامنے آتے ہیں وہاں فوری طبی ٹیمیں روانہ کرتے ہیں، اسکریننگ اور بروقت علاج سے ہی مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ منصوبہ خوش آئند ہے تاہم پاکستان جیسے بڑے اور پیچیدہ نظام میں ہیپاٹائٹس جیسے مرض کے مکمل خاتمے کے لیے مزید بھرپور، منظم اور طویل المدت کوششوں کی ضرورت ہے۔ اسکریننگ کی تعداد میں اضافہ دیہی علاقوں میں آگہی مہم، اور غیرمحفوظ طبی عمل کے خلاف سخت قانونی کارروائی اس جنگ کا لازمی حصہ ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’گھر والوں سے بات نہیں ہو پاتی‘، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سوات میں پہلی آن لائن کُھلی کچہری

9مئی مقدمات: عمر ایوب، زرتاج گُل اور شبلی فراز کو 10، 10 سال قید کی سزائیں

بیرونِ ملک سے آن لائن خریداری پر ڈیجیٹل ٹیکس ختم، پاکستانی صارفین کو کتنا فائدہ؟

معاہدے کے باوجود باجوڑ میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے متعدد زخمی: تحصیل ماموند میں ’ٹارگٹڈ کارروائیوں‘ کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

لکی مروت: بارش سے گھر کی چھت گرنے کا واقعہ ، 3 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے گلیشیائی علاقوں میں ممکنہ خطرات، پی ڈی ایم اے کی وارننگ جاری

’تیل کے بڑے ذخائر پر مل کر کام‘، صدر ٹرمپ کا پاکستان سے تجارتی معاہدے کا اعلان

نو مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گُل سمیت پی ٹی آئی کے 108 رہنماؤں اور کارکنوں کو قید کی سزا، فواد چوہدری اور زین قریشی بری

ایران سے تیل خریدنے پر امریکہ نے چھ انڈین کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

پاکستان میں تیل کے ممکنہ ’وسیع ذخائر‘ کہاں ہیں اور صدر ٹرمپ کے اعلان کا مطلب کیا ہے؟

’لیلیٰ چوٹی‘ پر حادثے کا شکار ہونے والی جرمن کوہ پیما کی تلاش کا آپریشن ختم: ’خطرناک مقام سے میت واپس لانا آسان نہیں‘

پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا ’پاکستان میں تیل کے وسیع ذخائر‘ نکالنے کے لیے مل کر کام کرنے کا اعلان

غیر قانونی کال سینٹرز، سائبر کرائمز کے خلاف نئی اتھارٹی کیسے سراغ لگا رہی ہے؟

سرکاری حج پر ساڑھے 11 سے ساڑھے 12 لاکھ روپے اخراجات، ’رقم دو اقساط میں ادا کرنا ہوگی‘

خیبر پختونخوا میں حکومت اور اپوزیشن کے الگ الگ جرگے: ’مسئلہ سُلجھنے کے بجائے مزید اُلجھے گا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی