لکی مروت: بارش سے گھر کی چھت گرنے کا واقعہ ، 3 افراد جاں بحق


خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، سرائے نورنگ کے علاقے میں ایک گھر کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں 15 سالہ لڑکا شوکت اللہ اور دو خواتین شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ گزشتہ رات طوفانی بارش کے دوران پیش آیا۔ گزشتہ شب طوفانی بارش سے علاقے کا سارا نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا،بارش سے قلعہ گرانڈ کے قریب کچی آبادی شدید متاثر ہوئی جہاں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ موسلا دھار بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گر گئی جس سے تین افراد جاں بحق ہو گئے حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اہلکاروں کے ہمراہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورنگ منتقل کر دی گئیں جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کوئٹہ اور مستونگ میں قتل کے واقعات، وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس، مجرموں کی گرفتاری کا حکم

اسلام آباد: ڈی ایچ اے میں والد کے ساتھ بہہ جانے والی لڑکی کی تلاش کا عمل ختم کرنے کا فیصلہ، غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

ملک بھر میں آج سے یوٹیلیٹی اسٹورز آپریشن مکمل طور پر بند

رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، پانچ اہلکار ہلاک

اسلام آباد: ڈی ایچ اے میں والد سمیت بہہ جانے والی بیٹی کی تلاش کا آپریشن ختم کرنے کا فیصلہ، غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

پاکستان میں حکومت نے پیٹرول سستا جبکہ ڈیزل مزید مہنگا کر دیا

دبئی کی شاہراہوں سے کوہاٹ کی سڑکوں پر ڈرائیونگ سکھاتا ’رول ماڈل‘

کیا پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور مرکزی رہنماؤں کو ملنے والی سزاؤں اور نااہلیوں سے تحریک انصاف پارلیمان میں مزید کمزور ہو سکتی ہے؟

پاکستان پر امریکی ٹیرف میں 10 فیصد کمی: امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ پاکستان پر کیسے اثر انداز ہو گا؟

پاکستان پر 19 فیصد ٹیرف کے نفاذ کا اعلان: امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ پاکستان پر کیسے اثر انداز ہو گا؟

خیبر پختونخوا : اسامیوں سے زائد تعیناتیاں اور ترقیاں، تنخواہ ادائیگی میں مشکلات

24 گھنٹوں میں خوراک کی تلاش میں مصروف 91 فلسطینی ہلاک، امریکی سفیر آج غزہ کا دورہ کریں گے

خیبر پختونخوا: بلدیاتی اداروں کو پراپرٹی کرایوں میں فوری اضافے کی ہدایت

سستی اشیا فراہم کرنے والے یوٹیلیٹی سٹورز 54 سال بعد مکمل طور پر بند

’گھر والوں سے بات نہیں ہو پاتی‘، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سوات میں پہلی آن لائن کُھلی کچہری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی