کوئٹہ اور مستونگ میں قتل کے واقعات، وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس، مجرموں کی گرفتاری کا حکم


وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں دو معصوم بچیوں کے قتل اور مستونگ میں میاں بیوی کے قتل کے واقعات پر دکھ اور شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔ ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایسے سفاک مجرم خواہ کتنے ہی بااثر یا صاحب حیثیت کیوں نہ ہوں، قانون ان سے کسی صورت نرمی نہیں برتے گا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ میر سرفراز بگٹی نے ان واقعات کی تفتیش سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ تحقیقات سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر مکمل شفافیت کے ساتھ کی جا سکیں۔ انہوں نے پولیس اور تحقیقاتی اداروں کو ہدایت کی کہ جدید فرانزک اور تکنیکی وسائل استعمال کر کے جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ درندگی پر مبنی واقعات پورے معاشرے کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے مترادف ہیں اور صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ خاندانوں کو مکمل انصاف فراہم کرنا حکومت کی قانونی، اخلاقی اور آئینی ذمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ سے دو معصوم بچیوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن کی شناخت 3 سالہ بی بی میرب اور 7 سالہ بی بی یسرا کے نام سے ہوئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دونوں بچیوں کو سانس بند کر کے قتل کیا گیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

کوئٹہ: دو کمسن بہنوں کی بوری بند لاشیں برآمد، ’سانس روک کر قتل کیا گیا‘

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات سے سفارتی عملہ واپس بلا لیا، شہریوں کو دہشت گردی کے خطرے کا سخت انتباہ

لاہور میں اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں، 26 مسافر زخمی

ایرانی صدر مسعود پزشکیان سنیچر کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

سابق روسی صدر کے ’اشتعال انگیز‘ بیانات: ٹرمپ نے جوہری آبدوزوں کو ’مناسب خطوں میں پوزیشن سنبھالنے‘ کے احکامات دے دیے

بانی پی ٹی آئی کی قید کے دو سال: 5 اگست کو توڑ پھوڑ کا ارادہ نہیں، عمران خان جیل میں ثابت قدم ہیں، سلمان اکرم راجہ

کوئٹہ اور مستونگ میں قتل کے واقعات، وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس، مجرموں کی گرفتاری کا حکم

اسلام آباد: ڈی ایچ اے میں والد کے ساتھ بہہ جانے والی لڑکی کی تلاش کا عمل ختم کرنے کا فیصلہ، غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

ملک بھر میں آج سے یوٹیلیٹی اسٹورز آپریشن مکمل طور پر بند

رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، پانچ اہلکار ہلاک

اسلام آباد: ڈی ایچ اے میں والد سمیت بہہ جانے والی بیٹی کی تلاش کا آپریشن ختم کرنے کا فیصلہ، غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

پاکستان میں حکومت نے پیٹرول سستا جبکہ ڈیزل مزید مہنگا کر دیا

دبئی کی شاہراہوں سے کوہاٹ کی سڑکوں پر ڈرائیونگ سکھاتا ’رول ماڈل‘

کیا پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور مرکزی رہنماؤں کو ملنے والی سزاؤں اور نااہلیوں سے تحریک انصاف پارلیمان میں مزید کمزور ہو سکتی ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی