لاہور میں اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں، 26 مسافر زخمی


لاہور میں اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اُترنے کے باعث 26 مسافر زخمی ہو گئے۔پنجاب کے محکمہ ریسکیو کے ترجمان فاروق احمد نے بتایا کہ جمعے کی شب ایمرجنسی صورتحال کی اطلاع ملنے پر امدادی کارروائی کی گئی۔محکمہ ریسکیو کے ترجمان کے مطابق شام ساڑھے سات بجے اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے نیچے اترنے کی اطلاع پر علاقے میں امدادی کارروائیوں میں چھ ایمرجنسی وہیکلز اور 25 اہلکاروں نے حصہ لیا۔فاروق احمد نے بتایا کہ حادثہ کالا شاہ کاکو میں اتحاد کیمیکلز کے قریب پیش آیا۔ ’زیادہ تر مسافروں کو خراشیں اور چند کو معمولی زخم آئے۔ ابتدائی طور پر 25 لوگوں کو فرسٹ ایڈ دی گئی ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ مجاہد حسین نامی ایک 55 سالہ مسافر حادثے کے بعد بوگی میں پھنس گیا تھا جس کو نکال کر مریدکے تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔’ایک اور شخص کو بوگی سے ریسکیو کرنے کے لیے کوشش جاری ہے۔‘محکمہ ریسکیو کے ترجمان کے مطابق تمام بوگیوں میں مکمل سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے تاکہ کوئی مسافر پھنسا نہ ہو۔دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے نے اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کے پٹری سے اترنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ریلوے اور ڈی ایس ریلوے کو جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کی۔وزیر ریلوے نے حادثے کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو: ریسکیو پنجابریلوے کے وزیر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ریلوے عملے کو امدادی کاموں کو تیز کرنے اور طبی عملے کو  فوراً جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیر ریلوے نے حادثے کی انکوائری کر کے سات روز میں رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔وزارت ریلویز کے ترجمان کے مطابق حادثے کے بعد علاقے میں ریلوے ٹریفک بلاک ہو گئی جبکہ گرین لائن، اور ریل کاروں سمیت متعدد ٹرینیں ٹریکس پر پھنس گئی ہیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ ریلوے ٹریفک کو بحال کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

آرڈر کے بغیر پارسل کی ڈیلیوری، کمپنیوں کی مارکیٹنگ سٹریٹیجی یا کوئی فراڈ

’کراچی کے بڑے ہوٹلوں میں آمد و رفت محدود رکھیں،‘ سکیورٹی الرٹ کے بعد امریکی سفارتخانے کی عملے کو ہدایت

’کراچی کے بڑے ہوٹلوں میں آمد و رفت محدود رکھیں،‘ سکیورٹی الرٹ کے بعد امریکہ کی عملے کو ہدایت

جدید اٹیک ہیلی کاپٹرZ-10ME کی شمولیت، فیلڈ مارشل کا آپریشنل تیاریوں پر اظہارِ اطمینان

جدید اٹیک ہیلی کاپٹر کی شمولیت، فیلڈ مارشل کا آپریشنل تیاریوں پر اظہارِ اطمینان

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

کوئٹہ: دو کمسن بہنوں کی بوری بند لاشیں برآمد، ’سانس روک کر قتل کیا گیا‘

لکی مروت میں دھماکے میں پانچ بچے ہلاک، 13زخمی: ’بچوں کو آر پی جی سیون کا ایک گولہ ملا تھا جس سے وہ کھیل رہے تھے‘، پولیس کا دعویٰ

وفاقی حکومت کا غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات سے سفارتی عملہ واپس بلا لیا، شہریوں کو دہشت گردی کے خطرے کا سخت انتباہ

لاہور میں اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں، 26 مسافر زخمی

ایرانی صدر مسعود پزشکیان سنیچر کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

سابق روسی صدر کے ’اشتعال انگیز‘ بیانات: ٹرمپ نے جوہری آبدوزوں کو ’مناسب خطوں میں پوزیشن سنبھالنے‘ کے احکامات دے دیے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی