اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری


محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں بارش کی پیشگوئی  کرتے ہوئے انتباہ جاری کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔نالہ لائی میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ادارے نے عوام، خصوصاً نالہ لائی کے آس پاس رہائش پذیر افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور بارش یا ممکنہ طغیانی کی صورت میں تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے جس کے باعث مقامی ندی نالوں، بالخصوصمحکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں اور ریسکیو حکام کو ہائی الرٹ رہنے اور فوری طور پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹا جا سکے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرقی پنجاب، کشمیر،بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختو نخوا، پنجاب ، کشمیر اورشمال مشرقی بلو چستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہا۔ سب سے زیادہ بارش (خیبرپختونخوا) دیر میں 32 ملی میٹر، بہاولنگر (پنجاب) 28، نارووال 06، اٹک ، ساہیوال 01، کشمیر: مظفرآباد( ایئرپورٹ ،سٹی 02)، بار کھان (بلوچستان) میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دالبندین44 ،نوکنڈی 43، چلاس ،دادو اور سبی میں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

لکی مروت کے گاؤں میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بچے ہلاک، 12 زخمی

آرڈر کے بغیر پارسل کی ڈیلیوری، کمپنیوں کی مارکیٹنگ سٹریٹیجی یا کوئی فراڈ

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان خان اب تک پاکستان کیوں نہیں آ سکے

’کراچی کے بڑے ہوٹلوں میں آمد و رفت محدود رکھیں،‘ سکیورٹی الرٹ کے بعد امریکی سفارتخانے کی عملے کو ہدایت

’کراچی کے بڑے ہوٹلوں میں آمد و رفت محدود رکھیں،‘ سکیورٹی الرٹ کے بعد امریکہ کی عملے کو ہدایت

جدید اٹیک ہیلی کاپٹرZ-10ME کی شمولیت، فیلڈ مارشل کا آپریشنل تیاریوں پر اظہارِ اطمینان

جدید اٹیک ہیلی کاپٹر کی شمولیت، فیلڈ مارشل کا آپریشنل تیاریوں پر اظہارِ اطمینان

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

کوئٹہ: دو کمسن بہنوں کی بوری بند لاشیں برآمد، ’سانس روک کر قتل کیا گیا‘

لکی مروت میں دھماکے میں پانچ بچے ہلاک، 13زخمی: ’بچوں کو آر پی جی سیون کا ایک گولہ ملا تھا جس سے وہ کھیل رہے تھے‘، پولیس کا دعویٰ

وفاقی حکومت کا غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات سے سفارتی عملہ واپس بلا لیا، شہریوں کو دہشت گردی کے خطرے کا سخت انتباہ

لاہور میں اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں، 26 مسافر زخمی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی