لکی مروت کے گاؤں میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بچے ہلاک، 12 زخمی


خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے ایک گاؤں میں مارٹر گولہ پھٹنے سے پانچ بچے ہلاک جبکہ 12 زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو 1122 لکی مروت نے رابطہ کرنے پر اردو نیوز کو بتایا کہ ’دھماکہ ضلع لکی مروت کے گاؤں سربند میں ہوا۔‘لکی مروت کے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) نذیر احمد نے اردو نیوز کو بتایا کہ سربند لنگر خیل میں بچوں کو کھیتوں سے ایک پُرانا گولہ ملا تھا جسے وہ کھلونا سمجھ کر گھر کے قریب کھیت میں لے آئے اور اس سے کھیلنے لگے۔ڈی پی او کے مطابق کھیل کے دوران گولہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بچوں کی اموات ہوئیں اور بعض شدید زخمی ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ بظاہر مارٹر گولہ پُرانا لگ رہا ہے، تاہم بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیم جائے وقوعہ اور قریبی علاقوں کو کلیئر کر رہی ہے تاکہ اگر مزید کوئی مارٹر گولہ ملے تو اسے ناکارہ بنایا جا سکے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی میتیں اور زخمی بچوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔پانچ شدید زخمیوں کو بنوں ہسپتال ریفر کیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج لکی مروت ہسپتال میں جاری ہے۔سٹی ہسپتال لکی مروت کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے کام پر بلالیا۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دھماکہ فضا سے کسی چیز کے گرنے کے نتیجے میں نہیں ہوا بلکہ زمین پر موجود کوئی دھماکہ خیز مواد پھٹا ہے جہاں بچے کھیل رہے تھے۔ ڈی پی او کے مطابق ’بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیم جائے وقوعہ اور قریبی علاقوں کو کلیئر کر رہی ہے‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)لکی مروت امن جرگہ کے رکن نصیر تراب خان نے دیگر مقامی عمائدین کے ہمراہ سٹی ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’آج شہدا کے جنازے ادا کیے جائیں گے۔‘’اُن کی تدفین کے بعد کل اتوار کو مروت قوم کے تمام رہنما اور قائدین متاثرہ گاؤں میں جا کر حالات کا جائزہ لیں گے، وہاں کے رہائشیوں سے ملاقات میں اُن کی رائے لی جائے گی اور اس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔‘دھماکے میں مارے جانے والے بچوں میں زینت، پلوشہ، شائلہ، مزمل اور رفیع اللہ شامل ہیں۔ مارے جانے والے بچوں کی عمریں تین سے سات سال کے درمیان ہیں۔لکی مروت کے سربند گاؤں کے قریب موضع شیخ خیلہ میں جمعے کی رات بھی ایک دھماکہ ہوا تھا۔مقامی ہسپتال کے ذرائع کے مطابق ایک مکان پر گولہ گرنے سے عزیزاللہ نامی ایک شہری ہلاک جبکہ اُن کی اہلیہ اور بہو زخمی ہو گئی تھیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بنوں بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان، جیل قیدی نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی

پاکستان نے انڈیا کے جدید لڑاکا طیارے کیسے مار گرائے؟

لکی مروت کے گاؤں میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بچے ہلاک، 12 زخمی

آرڈر کے بغیر پارسل کی ڈیلیوری، کمپنیوں کی مارکیٹنگ سٹریٹیجی یا کوئی فراڈ

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان خان اب تک پاکستان کیوں نہیں آ سکے

’کراچی کے بڑے ہوٹلوں میں آمد و رفت محدود رکھیں،‘ سکیورٹی الرٹ کے بعد امریکی سفارتخانے کی عملے کو ہدایت

’کراچی کے بڑے ہوٹلوں میں آمد و رفت محدود رکھیں،‘ سکیورٹی الرٹ کے بعد امریکہ کی عملے کو ہدایت

جدید اٹیک ہیلی کاپٹرZ-10ME کی شمولیت، فیلڈ مارشل کا آپریشنل تیاریوں پر اظہارِ اطمینان

جدید اٹیک ہیلی کاپٹر کی شمولیت، فیلڈ مارشل کا آپریشنل تیاریوں پر اظہارِ اطمینان

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

کوئٹہ: دو کمسن بہنوں کی بوری بند لاشیں برآمد، ’سانس روک کر قتل کیا گیا‘

لکی مروت میں دھماکے میں پانچ بچے ہلاک، 13زخمی: ’بچوں کو آر پی جی سیون کا ایک گولہ ملا تھا جس سے وہ کھیل رہے تھے‘، پولیس کا دعویٰ

وفاقی حکومت کا غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی