بنوں بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان، جیل قیدی نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی


خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔کنٹرولر امتحانات بنوں بورڈ نے سنیچر کو پوزیشن حاصل کرنے والوں کا اعلان کیا، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانات میں سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن رزمک کیڈٹ کالج کے طالب علم، دوسری پوزیشن گورنمنٹ سنیٹیل ماڈل سکول کی طالبہ جبکہ تیسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول لکی مروت کی طالبہ نے حاصل کی۔بنوں تعلیمی بورڈ کے آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول صدرخیل کی طالبہ ایمن نے 1046 نمبر لے کر پہلی، طالبہ عائشہ نے 1041 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ تیسری پوزیشن دلدراز خان نے حاصل کی جن کے نمبر 1005 ہیں۔تیسری پوزیشن لینے والے جیل میں قید ہیںبنوں تعلیمی بورڈ کے زیرِانتظام دسویں کلاس کے امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے دلدراز خان جیل میں قید ہیں۔ انہوں نے آرٹس گروپ میں 1200 میں سے 1005 نمبر لے کر کامیابی حاصل کی۔ دلدراز خان بنوں سینٹرل جیل کے قیدی ہیں۔جیل حکام کے مطابق دلدراز خان قتل کے مقدمے میں دفعہ 302 کے تحت پابند سلاسل ہیں۔ قیدی نے پرائیویٹ طالب علم کی حیثیت سے دسویں کلاس کے امتحانات دیے۔ جیل انتظامیہ کے مطابق دلدراز خان کی عمر 54 برس ہے، اور انہوں نے نویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات بھی جیل سے دیے تھے۔بنوں تعلیمی بورڈ انتظامیہ کی جانب سے دلدراز خان کی قابلیت کو سراہتے ہوئے اُن کی تیسری پوزیشن کو کامیابی قرار دیا گیا۔ دوسری جانب قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی اور شفاف امتحانات کے انعقاد پر جیل انتظامیہ کو بھی سراہا گیا۔واضح رہے کہ بنوں تعلیمی بورڈ کے نتائج کی تقریب میں صوبائی وزیر پختون یار اور دیگر مہمان شریک ہوئے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

اسلام آباد سمیت پاکستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، گہرائی 10 کلومیٹر تھی

’برآمدات کم، درآمدات زیادہ‘، استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر بحث کیوں؟

بنوں بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان، جیل قیدی نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی

پاکستان نے انڈیا کے جدید لڑاکا طیارے کیسے مار گرائے؟

لکی مروت کے گاؤں میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بچے ہلاک، 12 زخمی

آرڈر کے بغیر پارسل کی ڈیلیوری، کمپنیوں کی مارکیٹنگ سٹریٹیجی یا کوئی فراڈ

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان خان اب تک پاکستان کیوں نہیں آ سکے

’کراچی کے بڑے ہوٹلوں میں آمد و رفت محدود رکھیں،‘ سکیورٹی الرٹ کے بعد امریکی سفارتخانے کی عملے کو ہدایت

’کراچی کے بڑے ہوٹلوں میں آمد و رفت محدود رکھیں،‘ سکیورٹی الرٹ کے بعد امریکہ کی عملے کو ہدایت

جدید اٹیک ہیلی کاپٹرZ-10ME کی شمولیت، فیلڈ مارشل کا آپریشنل تیاریوں پر اظہارِ اطمینان

جدید اٹیک ہیلی کاپٹر کی شمولیت، فیلڈ مارشل کا آپریشنل تیاریوں پر اظہارِ اطمینان

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

کوئٹہ: دو کمسن بہنوں کی بوری بند لاشیں برآمد، ’سانس روک کر قتل کیا گیا‘

لکی مروت میں دھماکے میں پانچ بچے ہلاک، 13زخمی: ’بچوں کو آر پی جی سیون کا ایک گولہ ملا تھا جس سے وہ کھیل رہے تھے‘، پولیس کا دعویٰ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی