خیبر پختونخوا: بلدیاتی اداروں کو پراپرٹی کرایوں میں فوری اضافے کی ہدایت


محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کی مالی مشکلات کو پیش نظر انہیں فوری طور پر پراپرٹی کرایوں میں اضافے کی ہدایت کردی ہے۔ تمام بلدیاتی اداروں کوسیکرٹری بلدیات کی جانب سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں پراپرٹی کرایوں میں اضافہ کیاجائے۔ لوکل کونسل بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز اور سٹی میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موجودہ پراپرٹی کرایوں کی شرح، وصولیوں اور مقامات کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ تیار کریں اور 20 دن کے اندر تجاویز کے ساتھ پیش کریں۔ مراسلے میں تمام متعلقہ افسران سے ہدایات پر فوری عملدرآمد اور دستاویزی ثبوت کے ساتھ رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح بلدیاتی اداروں کو کرایوں کے ڈھانچے کی تنظیم نو کرنے اور انہیں مارکیٹ سے مطابقت پر لانے کے ساتھ ساتھ ہر یونٹ کے حساب سے ماہانہ اور سالانہ آمدن کی تفصیل جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں تمام جائیدادوں کے موجودہ کرائے اور تنظیم نو کے بعد مجوزہ کرائے کی بھی تمام تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ یہ اقدام صوبائی حکومت کی جانب سے مقامی حکومتوں کے ذرائع آمدن کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے میونسپل خدمات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

کوئٹہ: دو کمسن بہنوں کی بوری بند لاشیں برآمد، ’سانس روک کر قتل کیا گیا‘

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات سے سفارتی عملہ واپس بلا لیا، شہریوں کو دہشت گردی کے خطرے کا سخت انتباہ

لاہور میں اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں، 26 مسافر زخمی

ایرانی صدر مسعود پزشکیان سنیچر کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

سابق روسی صدر کے ’اشتعال انگیز‘ بیانات: ٹرمپ نے جوہری آبدوزوں کو ’مناسب خطوں میں پوزیشن سنبھالنے‘ کے احکامات دے دیے

بانی پی ٹی آئی کی قید کے دو سال: 5 اگست کو توڑ پھوڑ کا ارادہ نہیں، عمران خان جیل میں ثابت قدم ہیں، سلمان اکرم راجہ

کوئٹہ اور مستونگ میں قتل کے واقعات، وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس، مجرموں کی گرفتاری کا حکم

اسلام آباد: ڈی ایچ اے میں والد کے ساتھ بہہ جانے والی لڑکی کی تلاش کا عمل ختم کرنے کا فیصلہ، غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

ملک بھر میں آج سے یوٹیلیٹی اسٹورز آپریشن مکمل طور پر بند

رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، پانچ اہلکار ہلاک

اسلام آباد: ڈی ایچ اے میں والد سمیت بہہ جانے والی بیٹی کی تلاش کا آپریشن ختم کرنے کا فیصلہ، غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

پاکستان میں حکومت نے پیٹرول سستا جبکہ ڈیزل مزید مہنگا کر دیا

دبئی کی شاہراہوں سے کوہاٹ کی سڑکوں پر ڈرائیونگ سکھاتا ’رول ماڈل‘

کیا پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور مرکزی رہنماؤں کو ملنے والی سزاؤں اور نااہلیوں سے تحریک انصاف پارلیمان میں مزید کمزور ہو سکتی ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی