خیبر پختونخوا کے گلیشیائی علاقوں میں ممکنہ خطرات، پی ڈی ایم اے کی وارننگ جاری


صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کے پیش نظر گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے خطرے سے خبردار کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال اپر و لوئر، دیر، سوات اور کوہستان اپر کے علاقوں میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے واقعات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ عوام کو ممکنہ خطرات سے خبردار رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اتھارٹی نے ضلعی انتظامیہ کو حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی، بروقت وارننگ سسٹم فعال رکھنے اور انخلاء کی مشقوں کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت اور گاڑیوں کو تیز بہاؤ والے پانی سے گزارنے سے اجتناب برتنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ممکنہ متاثرہ علاقوں میں انخلاء کے مقامات تیار کر لیے ہیں جبکہ ریسکیو سروسز اور ہنگامی امدادی ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سیاحوں کو خاص طور پر محتاط رہنے اور موسمی حالات کے مطابق سفر کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ مزید برآں سڑکوں کی بروقت بحالی کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی ، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور کمیونیکیشن اینڈ ورکس محکموں کو بھی پیشگی اقدامات کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے عوامی سطح پر آگاہی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچاؤ کے طریقوں سے عوام کو آگاہ کیا جا سکے۔ایمرجنسی کی صورت میں عوام پی ڈی ایم اے کے ایمرجنسی آپریشن سنٹر سے 1700 پر رابطہ کر کے معلومات اور مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کوئٹہ اور مستونگ میں قتل کے واقعات، وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس، مجرموں کی گرفتاری کا حکم

اسلام آباد: ڈی ایچ اے میں والد کے ساتھ بہہ جانے والی لڑکی کی تلاش کا عمل ختم کرنے کا فیصلہ، غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

ملک بھر میں آج سے یوٹیلیٹی اسٹورز آپریشن مکمل طور پر بند

رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، پانچ اہلکار ہلاک

اسلام آباد: ڈی ایچ اے میں والد سمیت بہہ جانے والی بیٹی کی تلاش کا آپریشن ختم کرنے کا فیصلہ، غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

پاکستان میں حکومت نے پیٹرول سستا جبکہ ڈیزل مزید مہنگا کر دیا

دبئی کی شاہراہوں سے کوہاٹ کی سڑکوں پر ڈرائیونگ سکھاتا ’رول ماڈل‘

کیا پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور مرکزی رہنماؤں کو ملنے والی سزاؤں اور نااہلیوں سے تحریک انصاف پارلیمان میں مزید کمزور ہو سکتی ہے؟

پاکستان پر امریکی ٹیرف میں 10 فیصد کمی: امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ پاکستان پر کیسے اثر انداز ہو گا؟

پاکستان پر 19 فیصد ٹیرف کے نفاذ کا اعلان: امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ پاکستان پر کیسے اثر انداز ہو گا؟

خیبر پختونخوا : اسامیوں سے زائد تعیناتیاں اور ترقیاں، تنخواہ ادائیگی میں مشکلات

24 گھنٹوں میں خوراک کی تلاش میں مصروف 91 فلسطینی ہلاک، امریکی سفیر آج غزہ کا دورہ کریں گے

خیبر پختونخوا: بلدیاتی اداروں کو پراپرٹی کرایوں میں فوری اضافے کی ہدایت

سستی اشیا فراہم کرنے والے یوٹیلیٹی سٹورز 54 سال بعد مکمل طور پر بند

’گھر والوں سے بات نہیں ہو پاتی‘، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سوات میں پہلی آن لائن کُھلی کچہری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی