سرکاری حج پر ساڑھے 11 سے ساڑھے 12 لاکھ روپے اخراجات، ’رقم دو اقساط میں ادا کرنا ہوگی‘


وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت سرکاری حج کے لیے ساڑھے 11 سے ساڑھے 12 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔بدھ کو وفاقی وزیر مذہبی امور نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری حج سکیم کے تحت چار اگست سے حج واجبات کی وصولی شروع کردی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سکیم کے تحت حج اخراجات دو اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔ عازمین حج کے لیے پہلی قسط پانچ لاکھ روپے کی ہوگی، جبکہ انتخاب پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وزارت حج کے نامزد بینکوں میں رقوم بھجوا سکتے ہیں۔سردار یوسف نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے کوٹے کے حوالے سے ابھی حتمی اعلان ہونا باقی ہے، جبکہ پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔ان کے مطابق پرائیویٹ حج کا کوٹہ کم کیا ہے تاکہ وہ اسے استعمال کر سکیں اور بہتر سروس فراہم کر سکیں۔ پرائیویٹ حج آپریٹرز کی پرفارنس بہتر ہوئی تو کوٹہ بڑھانے پر غور ہو سکے گا۔ پرائیویٹ حج کے لیے شفافیت اور سعودی عرب میں رقوم بروقت جمع کرانے کے لیے اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔مزید بتایا کہ 12 سال سے کم عمر بچوں کے حج پر پابندی ہوگی۔ عازمین کے لیے سعودی عرب سے منظور شدہ ویکسین لگانا لازمی ہوگا اور روڈ ٹو مکہ حج کی سہولت اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر میسر ہوگی۔وزیر نے کہا کہ عازمین کو حج سے متعلق مکمل تربیت دی جائے گی جس میں لاجسٹک، حج کے طریقہ کار لباس اور دیگر امور شامل ہوں گے۔حج کے لیے ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ مالیاتی نگرانی کا موثر نظام لاگو کیا جائے گا اور حج ناظم سکیم جاری رکھی جائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’گھر والوں سے بات نہیں ہو پاتی‘، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سوات میں پہلی آن لائن کُھلی کچہری

9مئی مقدمات: عمر ایوب، زرتاج گُل اور شبلی فراز کو 10، 10 سال قید کی سزائیں

بیرونِ ملک سے آن لائن خریداری پر ڈیجیٹل ٹیکس ختم، پاکستانی صارفین کو کتنا فائدہ؟

معاہدے کے باوجود باجوڑ میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے متعدد زخمی: تحصیل ماموند میں ’ٹارگٹڈ کارروائیوں‘ کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

لکی مروت: بارش سے گھر کی چھت گرنے کا واقعہ ، 3 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے گلیشیائی علاقوں میں ممکنہ خطرات، پی ڈی ایم اے کی وارننگ جاری

’تیل کے بڑے ذخائر پر مل کر کام‘، صدر ٹرمپ کا پاکستان سے تجارتی معاہدے کا اعلان

نو مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گُل سمیت پی ٹی آئی کے 108 رہنماؤں اور کارکنوں کو قید کی سزا، فواد چوہدری اور زین قریشی بری

ایران سے تیل خریدنے پر امریکہ نے چھ انڈین کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

پاکستان میں تیل کے ممکنہ ’وسیع ذخائر‘ کہاں ہیں اور صدر ٹرمپ کے اعلان کا مطلب کیا ہے؟

’لیلیٰ چوٹی‘ پر حادثے کا شکار ہونے والی جرمن کوہ پیما کی تلاش کا آپریشن ختم: ’خطرناک مقام سے میت واپس لانا آسان نہیں‘

پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا ’پاکستان میں تیل کے وسیع ذخائر‘ نکالنے کے لیے مل کر کام کرنے کا اعلان

غیر قانونی کال سینٹرز، سائبر کرائمز کے خلاف نئی اتھارٹی کیسے سراغ لگا رہی ہے؟

سرکاری حج پر ساڑھے 11 سے ساڑھے 12 لاکھ روپے اخراجات، ’رقم دو اقساط میں ادا کرنا ہوگی‘

خیبر پختونخوا میں حکومت اور اپوزیشن کے الگ الگ جرگے: ’مسئلہ سُلجھنے کے بجائے مزید اُلجھے گا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی