انڈیا نے ’معرکہ حق‘ میں شکست کھانے کے بعد پاکستان مخالف ’پراکسی وار‘ تیز کر دی: آرمی چیف


آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ انڈیا نے ’معرکہ حق‘ کے دوران پاکستان سے شکست کھانے کے بعد اپنی پراکسی وار تیز کر دی ہے۔پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 16ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کی۔بیان کے مطابق آرمی چیف نے بلوچستان کے سٹیک ہولڈرز کے متنوع گروپ سے خطاب کیا جن میں پارلیمنٹیرینز، سول سوسائٹی کے نمائندے، سرکاری ملازمین، ماہرین تعلیم، میڈیا کے نمائندے اور نوجوان شامل تھے۔’آرمی چیف نے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور قومی ہم آہنگی اور انضمام کے لیے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے ناگزیر ہونے کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔‘آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی فوج کے سربراہ نے ’انڈیا کی جانب سے دہشت گردی کی پراکسیوں کی کھلم کھلا سرپرستی کی شدید مذمت کی، اور انہیں بلوچستان کے لوگوں کی گہری حب الوطنی کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش قرار دیا۔‘بیان میں کہا گیا ہے کہ ’فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا کہ معرکہ حق میں شکست کھانے کے بعد انڈیا نے اب اپنے مذموم عزائم کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی پراکسی جنگ کو تیز کیا ہے، انہوں نے پاکستان کے خلاف انڈیا کی ہائبرڈ جنگ کے پیادوں خاص طور پر فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کا حوالہ دیا۔‘پاکستان کے آرمی چیف نے کہا ’ان پراکسیوں کو اسی طرح کے انجام اور ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا جیسا کہ معرکہ حق میں ہوا۔‘فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردوں کا مذہب، فرقے یا نسل سے کوئی سروکار نہیں۔ اس خطرے سے نمٹنے کے لیے اجتماعی عزم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے ایک متحد قومی ردعمل کو ناگزیر قرار دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے خطاب میں آرمی چیف نے بلوچستان میں ترقیاتی اقدامات کے اہم کردار پر روشنی ڈالی، محکموں کے درمیان تعاون بڑھانے اور صوبائی ترقی اور قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے مربوط قومی نقطہ نظر کی وکالت کی۔’علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کسی بھی بیرونی یا اندرونی خطرے کا فیصلہ کن جواب دینے، قومی وقار کے تحفظ اور شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے قوم کی تیاری پر زور دیا۔‘بیان کے مطابق ورکشاپ کے شرکاء اور چیف آف آرمی سٹاف کے درمیان سوال و جواب کے بعد سیشن اختتام پذیر ہوا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

لاہور میں اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں، 26 مسافر زخمی

سابق روسی صدر کے ’اشتعال انگیز‘ بیانات: ٹرمپ نے جوہری آبدوزوں کو ’مناسب خطوں میں پوزیشن سنبھالنے‘ کے احکامات دے دیے

بانی پی ٹی آئی کی قید کے دو سال: 5 اگست کو توڑ پھوڑ کا ارادہ نہیں، عمران خان جیل میں ثابت قدم ہیں، سلمان اکرم راجہ

کوئٹہ اور مستونگ میں قتل کے واقعات، وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس، مجرموں کی گرفتاری کا حکم

اسلام آباد: ڈی ایچ اے میں والد کے ساتھ بہہ جانے والی لڑکی کی تلاش کا عمل ختم کرنے کا فیصلہ، غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

ملک بھر میں آج سے یوٹیلیٹی اسٹورز آپریشن مکمل طور پر بند

رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، پانچ اہلکار ہلاک

اسلام آباد: ڈی ایچ اے میں والد سمیت بہہ جانے والی بیٹی کی تلاش کا آپریشن ختم کرنے کا فیصلہ، غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

پاکستان میں حکومت نے پیٹرول سستا جبکہ ڈیزل مزید مہنگا کر دیا

دبئی کی شاہراہوں سے کوہاٹ کی سڑکوں پر ڈرائیونگ سکھاتا ’رول ماڈل‘

کیا پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور مرکزی رہنماؤں کو ملنے والی سزاؤں اور نااہلیوں سے تحریک انصاف پارلیمان میں مزید کمزور ہو سکتی ہے؟

پاکستان پر امریکی ٹیرف میں 10 فیصد کمی: امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ پاکستان پر کیسے اثر انداز ہو گا؟

پاکستان پر 19 فیصد ٹیرف کے نفاذ کا اعلان: امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ پاکستان پر کیسے اثر انداز ہو گا؟

خیبر پختونخوا : اسامیوں سے زائد تعیناتیاں اور ترقیاں، تنخواہ ادائیگی میں مشکلات

24 گھنٹوں میں خوراک کی تلاش میں مصروف 91 فلسطینی ہلاک، امریکی سفیر آج غزہ کا دورہ کریں گے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی