جامعہ پشاور شدید مالی بحران کا شکار، ملازمین کی بیل آؤٹ پیکیج کی اپیل


صوبہ خیبر پختونخوا کی مرکزی اور قدیم جامعہ پشاور شدید مالی بحران کا شکار ہو گئی ہے جس پر یونیورسٹی ملازمین نے وزیر اعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا سے فوری مالی مدد کی اپیل کر دی ہے۔ اس سے قبل جامعہ کے ملازمین صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کو بھی خطوط ارسال کر چکے ہیں۔ جامعہ کے ملازمین کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کا مالی بحران اس حد تک سنگین ہو چکا ہے کہ ادارے کا خسارہ ڈیڑھ ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے جس سے نہ صرف تدریسی و تحقیقی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ ملازمین کے بنیادی حقوق بھی بری طرح مجروح ہو رہے ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ گریڈ 17 تا 22 کے حاضر سروس و ریٹائرڈ ملازمین کو جون 2025 کی صرف نصف تنخواہیں اور پنشن 20 جولائی کے بعد دی گئی جبکہ بقیہ رقوم تاحال واجب الادا ہیں۔ جولائی 2025 کی مکمل تنخواہیں اور پنشن بھی موجودہ صورتحال میں غیر یقینی بن چکی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چھ سالوں کے دوران ریٹائر ہونے والے سینکڑوں ملازمین کو تاحال گریجویٹی ادا نہیں کی گئی جس سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ ملازمین نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ جامعہ پشاور کے لیے فوری بیل آؤٹ پیکیج جاری کیا جائے تاکہ ادارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکے اور ہر سال کے بجٹ میں مہنگائی، یوٹیلیٹی بلز اور تنخواہوں کے اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ کے فنڈز میں خودکار اضافہ یقینی بنایا جائے۔ ملازمین نے نشاندہی کی کہ جامعہ کی انتظامیہ متعدد بار چانسلر، فنانس ایڈوائزر اور دیگر متعلقہ حکام سے مالی مدد کی اپیل کر چکی ہے مگر تاحال کوئی مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا۔ فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم اور 2014 سے مسلسل کمی اس بحران کی بڑی وجوہات میں شامل ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’گھر والوں سے بات نہیں ہو پاتی‘، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سوات میں پہلی آن لائن کُھلی کچہری

9مئی مقدمات: عمر ایوب، زرتاج گُل اور شبلی فراز کو 10، 10 سال قید کی سزائیں

بیرونِ ملک سے آن لائن خریداری پر ڈیجیٹل ٹیکس ختم، پاکستانی صارفین کو کتنا فائدہ؟

معاہدے کے باوجود باجوڑ میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے متعدد زخمی: تحصیل ماموند میں ’ٹارگٹڈ کارروائیوں‘ کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

لکی مروت: بارش سے گھر کی چھت گرنے کا واقعہ ، 3 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے گلیشیائی علاقوں میں ممکنہ خطرات، پی ڈی ایم اے کی وارننگ جاری

’تیل کے بڑے ذخائر پر مل کر کام‘، صدر ٹرمپ کا پاکستان سے تجارتی معاہدے کا اعلان

نو مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گُل سمیت پی ٹی آئی کے 108 رہنماؤں اور کارکنوں کو قید کی سزا، فواد چوہدری اور زین قریشی بری

ایران سے تیل خریدنے پر امریکہ نے چھ انڈین کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

پاکستان میں تیل کے ممکنہ ’وسیع ذخائر‘ کہاں ہیں اور صدر ٹرمپ کے اعلان کا مطلب کیا ہے؟

’لیلیٰ چوٹی‘ پر حادثے کا شکار ہونے والی جرمن کوہ پیما کی تلاش کا آپریشن ختم: ’خطرناک مقام سے میت واپس لانا آسان نہیں‘

پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا ’پاکستان میں تیل کے وسیع ذخائر‘ نکالنے کے لیے مل کر کام کرنے کا اعلان

غیر قانونی کال سینٹرز، سائبر کرائمز کے خلاف نئی اتھارٹی کیسے سراغ لگا رہی ہے؟

سرکاری حج پر ساڑھے 11 سے ساڑھے 12 لاکھ روپے اخراجات، ’رقم دو اقساط میں ادا کرنا ہوگی‘

خیبر پختونخوا میں حکومت اور اپوزیشن کے الگ الگ جرگے: ’مسئلہ سُلجھنے کے بجائے مزید اُلجھے گا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی