انڈیا نے ’معرکہ حق‘ میں شکست کھانے کے بعد پاکستان مخالف ’پراکسی وار‘ تیز کر دی: فیلڈ مارشل عاصم منیر


آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ انڈیا نے ’معرکہ حق‘ کے دوران پاکستان سے شکست کھانے کے بعد اپنی پراکسی وار تیز کر دی ہے۔پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 16ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کی۔بیان کے مطابق آرمی چیف نے بلوچستان کے سٹیک ہولڈرز کے متنوع گروپ سے خطاب کیا جن میں پارلیمنٹیرینز، سول سوسائٹی کے نمائندے، سرکاری ملازمین، ماہرین تعلیم، میڈیا کے نمائندے اور نوجوان شامل تھے۔’آرمی چیف نے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور قومی ہم آہنگی اور انضمام کے لیے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے ناگزیر ہونے کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔‘آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی فوج کے سربراہ نے ’انڈیا کی جانب سے دہشت گردی کی پراکسیوں کی کھلم کھلا سرپرستی کی شدید مذمت کی، اور انہیں بلوچستان کے لوگوں کی گہری حب الوطنی کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش قرار دیا۔‘بیان میں کہا گیا ہے کہ ’فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا کہ معرکہ حق میں شکست کھانے کے بعد انڈیا نے اب اپنے مذموم عزائم کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی پراکسی جنگ کو تیز کیا ہے، انہوں نے پاکستان کے خلاف انڈیا کی ہائبرڈ جنگ کے پیادوں خاص طور پر فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کا حوالہ دیا۔‘پاکستان کے آرمی چیف نے کہا ’ان پراکسیوں کو اسی طرح کے انجام اور ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا جیسا کہ معرکہ حق میں ہوا۔‘فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردوں کا مذہب، فرقے یا نسل سے کوئی سروکار نہیں۔ اس خطرے سے نمٹنے کے لیے اجتماعی عزم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے ایک متحد قومی ردعمل کو ناگزیر قرار دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے خطاب میں آرمی چیف نے بلوچستان میں ترقیاتی اقدامات کے اہم کردار پر روشنی ڈالی، محکموں کے درمیان تعاون بڑھانے اور صوبائی ترقی اور قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے مربوط قومی نقطہ نظر کی وکالت کی۔’علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کسی بھی بیرونی یا اندرونی خطرے کا فیصلہ کن جواب دینے، قومی وقار کے تحفظ اور شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے قوم کی تیاری پر زور دیا۔‘بیان کے مطابق ورکشاپ کے شرکاء اور چیف آف آرمی سٹاف کے درمیان سوال و جواب کے بعد سیشن اختتام پذیر ہوا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’گھر والوں سے بات نہیں ہو پاتی‘، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سوات میں پہلی آن لائن کُھلی کچہری

9مئی مقدمات: عمر ایوب، زرتاج گُل اور شبلی فراز کو 10، 10 سال قید کی سزائیں

بیرونِ ملک سے آن لائن خریداری پر ڈیجیٹل ٹیکس ختم، پاکستانی صارفین کو کتنا فائدہ؟

معاہدے کے باوجود باجوڑ میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے متعدد زخمی: تحصیل ماموند میں ’ٹارگٹڈ کارروائیوں‘ کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

لکی مروت: بارش سے گھر کی چھت گرنے کا واقعہ ، 3 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے گلیشیائی علاقوں میں ممکنہ خطرات، پی ڈی ایم اے کی وارننگ جاری

’تیل کے بڑے ذخائر پر مل کر کام‘، صدر ٹرمپ کا پاکستان سے تجارتی معاہدے کا اعلان

نو مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گُل سمیت پی ٹی آئی کے 108 رہنماؤں اور کارکنوں کو قید کی سزا، فواد چوہدری اور زین قریشی بری

ایران سے تیل خریدنے پر امریکہ نے چھ انڈین کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

پاکستان میں تیل کے ممکنہ ’وسیع ذخائر‘ کہاں ہیں اور صدر ٹرمپ کے اعلان کا مطلب کیا ہے؟

’لیلیٰ چوٹی‘ پر حادثے کا شکار ہونے والی جرمن کوہ پیما کی تلاش کا آپریشن ختم: ’خطرناک مقام سے میت واپس لانا آسان نہیں‘

پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا ’پاکستان میں تیل کے وسیع ذخائر‘ نکالنے کے لیے مل کر کام کرنے کا اعلان

غیر قانونی کال سینٹرز، سائبر کرائمز کے خلاف نئی اتھارٹی کیسے سراغ لگا رہی ہے؟

سرکاری حج پر ساڑھے 11 سے ساڑھے 12 لاکھ روپے اخراجات، ’رقم دو اقساط میں ادا کرنا ہوگی‘

خیبر پختونخوا میں حکومت اور اپوزیشن کے الگ الگ جرگے: ’مسئلہ سُلجھنے کے بجائے مزید اُلجھے گا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی