چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے نو تعمیر شدہ سریاب جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کردیا


چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس روزی خان بڑیچ نے سریاب میں نو تعمیر شدہ جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انھوں نے عدالتی نظام میں بہتری، شفافیت اور سستے و بروقت انصاف کی فراہمی پر زور دیا۔ چیف جسٹس روزی خان بڑیچ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر سے علاقے کے عوام کو بروقت اور سستا انصاف مہیا ہوگا اور انہیں اپنے قانونی مسائل کے حل کے لیے شہر کے وسط میں واقع ضلعی کچہری کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف عوام کے وقت اور وسائل کی بچت کا باعث بنے گا بلکہ انصاف تک آسان رسائی کو بھی یقینی بنائے گا۔ چیف جسٹس نے عدالتی نظام کے مختلف پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے ججز اور وکلاء پر زور دیا کہ وہ انصاف کی فراہمی میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور عوام کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ججز اور وکلاء کو چاہیے کہ وہ "غلط کو غلط" کہنے کا حوصلہ رکھیں اور اپنے فیصلوں میں غیر ضروری التوا اور سٹے آرڈرز سے گریز کریں۔ انہوں نے سائلین کو درپیش مشکلات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کی اولین ترجیح یہی ہونی چاہیے کہ انصاف کے طلبگار افراد کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ ہو۔ چیف جسٹس نے ججز کو ہدایت کی کہ مقدمات کی بروقت اور قانون کے مطابق جانچ پڑتال کر کے انہیں نمٹایا جائے تاکہ نظامِ انصاف پر عوام کا اعتماد بحال رہے۔ اپنے خطاب میں چیف جسٹس روزی خان بڑیچ نے وکلاء برادری پر زور دیا کہ وہ اپنے اندر موجود "کالی بھیڑوں" کی نشاندہی کریں اور انہیں اپنے درمیان سے نکال باہر کریں۔ انہوں نے بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوان عناصر کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس جوڈیشل کمپلیکس سے نہ صرف سائلین کو سہولت میسر آئے گی بلکہ عدالتی نظام کی ساکھ اور کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بٹگرام انتظامیہ کا کوزہ بانڈہ کے مقام پر چھاپہ، ذبح شدہ گدھے کا گوشت برآمد

پاکستانی فوج نے مختصر ترین وقت میں دشمن کی غلط فہمی دور کر دی: شہباز شریف

قائداعظم یونیورسٹی ہاسٹلز خالی کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، 50 سے زائد طلبہ گرفتار

سوات مدرسہ تشدد کیس: طالب علم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم بیٹے سمیت گرفتار

آٹھ سالہ بچی تیندوے کے حملے میں ہلاک: ’وہ میری بیٹی کو اپنے جبڑے میں اٹھا کر لے گیا، ہم پیچھے بھاگے لیکن اسے بچا نہ پائے‘

’نجانے کیوں اپنوں نے گھر اُجاڑ دیا‘: نوشہرہ میں ادھار پر شروع ہونے والی تلخ کلامی جو تین سگے بھائیوں کے قتل پر ختم ہوئی

اختر مینگل سفری پابندی کیس: ہائی کورٹ کا فریقین کو نوٹس، آئندہ سماعت پر جواب طلب

سوات کے دینی مدرسے میں 12 سالہ طالبعلم کی اساتذہ کے مبینہ تشدد سے ہلاکت: مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا، پولیس

سربیا میں ہزاروں ملازمتیں، مگر پاکستانی ورکرز کی عدم دلچسپی کی وجہ کیا ہے؟

تحریک انصاف مالی مشکلات کا شکار، ’چائے پلانے کے پیسے بھی نہیں‘

خیبر پختونخوا قیمتی معدنیات سے مالامال ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی

پنجاب پولیس مقابلوں میں 35 فیصد اضافہ، سی سی ڈی کی کارروائیاں کتنی قابل اعتماد ہیں؟

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے نو تعمیر شدہ سریاب جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کردیا

سانحہ لیاری کے متاثرین کو مالی امداد اور متبادل رہائش دی جائے، جونیئر ذوالفقار علی بھٹو

بلوچستان کابینہ کا اجلاس، خالی اسامیوں پر بھرتی سمیت مختلف منصوبوں کی منظوری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی