سانحہ لیاری کے متاثرین کو مالی امداد اور متبادل رہائش دی جائے، جونیئر ذوالفقار علی بھٹو


لیاری کی رہائشی عمارت گرنے کے دلخراش واقعے پر جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے متاثرین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے جوڈیشل انکوائری اور متاثرہ خاندانوں کو فوری مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ میں مرنے والوں کے لواحقین کو کم از کم 50 لاکھ روپے فی کس فوری معاوضہ دیا جائے جبکہ دیگر متاثرین کو بھی مالی امداد فراہم کی جائے تاکہ وہ اس مشکل وقت میں سہارا حاصل کر سکیں۔ جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں کچھی مہیشوری برادری اور لاسی برادری کے ساتھ ہوں اور ان کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کروں گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عمارت گرنے کے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے تاکہ ذمہ داران کا تعین ہو سکے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف مل سکے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیاری کے کرایہ داروں کے تحفظ کیلئے جامع پالیسی مرتب کی جائے اور انہیں بھی متبادل رہائش اور مالی امداد دی جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بٹگرام انتظامیہ کا کوزہ بانڈہ کے مقام پر چھاپہ، ذبح شدہ گدھے کا گوشت برآمد

پاکستانی فوج نے مختصر ترین وقت میں دشمن کی غلط فہمی دور کر دی: شہباز شریف

قائداعظم یونیورسٹی ہاسٹلز خالی کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، 50 سے زائد طلبہ گرفتار

سوات مدرسہ تشدد کیس: طالب علم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم بیٹے سمیت گرفتار

آٹھ سالہ بچی تیندوے کے حملے میں ہلاک: ’وہ میری بیٹی کو اپنے جبڑے میں اٹھا کر لے گیا، ہم پیچھے بھاگے لیکن اسے بچا نہ پائے‘

’نجانے کیوں اپنوں نے گھر اُجاڑ دیا‘: نوشہرہ میں ادھار پر شروع ہونے والی تلخ کلامی جو تین سگے بھائیوں کے قتل پر ختم ہوئی

اختر مینگل سفری پابندی کیس: ہائی کورٹ کا فریقین کو نوٹس، آئندہ سماعت پر جواب طلب

سوات کے دینی مدرسے میں 12 سالہ طالبعلم کی اساتذہ کے مبینہ تشدد سے ہلاکت: مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا، پولیس

سربیا میں ہزاروں ملازمتیں، مگر پاکستانی ورکرز کی عدم دلچسپی کی وجہ کیا ہے؟

تحریک انصاف مالی مشکلات کا شکار، ’چائے پلانے کے پیسے بھی نہیں‘

خیبر پختونخوا قیمتی معدنیات سے مالامال ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی

پنجاب پولیس مقابلوں میں 35 فیصد اضافہ، سی سی ڈی کی کارروائیاں کتنی قابل اعتماد ہیں؟

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے نو تعمیر شدہ سریاب جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کردیا

سانحہ لیاری کے متاثرین کو مالی امداد اور متبادل رہائش دی جائے، جونیئر ذوالفقار علی بھٹو

بلوچستان کابینہ کا اجلاس، خالی اسامیوں پر بھرتی سمیت مختلف منصوبوں کی منظوری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی