پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی 7 سال بعد قتل، ’بھائیوں نے کھانے کی دعوت پر بُلایا تھا‘


بلوچستان کے ضلع مستونگ میں حاملہ خاتون اور اُس کے شوہر کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کردیا گیا۔ لیویز کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح کوئٹہ سے متصل مستونگ کے علاقے لکپاس کے قریب نوشکی کراس کے مقام پر پیش آیا۔مستونگ کے لیویز تھانہ ولی خان کے ایس ایچ او پیر جان نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’مقتولین کی عمریں 27 سے 28 سال کے درمیان تھیں۔‘ ایس ایچ او کے مطابق ’پنجگور کے علاقے چتکان کے رہائشی محمد شعیب نے تقریباً سات سال قبل کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی رہائشی خاتون بے نظیر کے ساتھ بھاگ کر کورٹ میرج کی تھی۔‘ انہوں نے مزید بتایا کہ ’کچھ عرصہ قبل شعیب کا اپنے سسرال والوں سے راضی نامہ ہوگیا تھا۔ پیر کو مقتولہ کے بھائیوں نے دونوں میاں بیوی کو دعوت کے بہانے کوئٹہ بلایا تھا۔‘ ’شعیب اپنی اہلیہ اور بھائی کے ساتھ پنجگور سے کوئٹہ کے لیے نکلے، راستے میں رات ہونے پر انہوں نے مستونگ کے علاقے لکپاس کے قریب ایک ہوٹل میں رات گزاری۔صبح مقتولہ کے بھائیوں نے ٹیلی فون کر کے اُن کی لوکیشن معلوم کی اور وہاں پہنچ کر دونوں میاں بیوی کو قتل کردیا۔ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او پیر جان نے بتایا کہ ’مقتولہ حاملہ تھیں جبکہ اُس کے چھ اور تین سال کے دو بچے بھی تھے۔ لیویز نے مقتولہ کے بھائیوں کے خلاف  قتل کا مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کردی ہے۔‘یہ واقعہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب بلوچستان میں پہلے ہی غیرت کے نام پر مرد اور عورت کو قتل کرنے کا ایک واقعہ زیرِبحث ہے جنہیں ڈیڑھ ماہ پہلے مارا کیا گیا تھا۔تاہم دوہرے قتل کا یہ معاملہ گذشتہ ہفتے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سامنے آیا۔ ویڈیو میں خاتون اور مرد کو ہجوم کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

غیر قانونی کال سینٹرز، سائبر کرائمز کے خلاف نئی اتھارٹی کیسے سراغ لگا رہی ہے؟

سرکاری حج پر ساڑھے 11 سے ساڑھے 12 لاکھ روپے اخراجات، ’رقم دو اقساط میں ادا کرنا ہوگی‘

خیبر پختونخوا میں حکومت اور اپوزیشن کے الگ الگ جرگے: ’مسئلہ سُلجھنے کے بجائے مزید اُلجھے گا‘

پاکستانی ورکرز کی بڑی تعداد ملازمت کے لیے سعودی عرب کے علاوہ کن ممالک میں جا رہی ہے؟

پاکستانی ورکرز کی بڑی تعداد سعودی عرب کے علاوہ کہاں جا رہی ہے؟

’نام نہاد غیرت کسی صوبے یا طبقے کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے‘

امریکی صدر کا انڈیا پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان، انڈیا کو جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا: ڈونلڈ ٹرمپ

کراچی میں جوڑے کی لاشیں برآمد ہونے کا واقعہ، پسند کی شادی پر قتل کا شبہ

ناران میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، بابوسر ٹاپ جانے والا مرکزی راستہ بند

ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ: کیا صرف 1.65 کروڑ افراد کی جانچ سے مسئلہ حل ہوگا؟

حکومت سندھ نے مشترکہ مفادات کونسل میں 15 اہم مسائل پیش کردیے

چینی کی قیمت میں اضافے سے شوگر ملوں کو 300 ارب روپے کا منافع، ان ملز کے مالکان کون ہیں؟

جامعہ پشاور شدید مالی بحران کا شکار، ملازمین کی بیل آؤٹ پیکیج کی اپیل

’سانحات سے بھری زندگی‘، بابوسر میں لاپتہ ٹی وی میزبان کا سراغ دس روز بعد بھی نہ ملا

انڈیا نے ’معرکہ حق‘ میں شکست کھانے کے بعد پاکستان مخالف ’پراکسی وار‘ تیز کر دی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی