کراچی ایئرپورٹ پر رن وے کا کام مکمل، ’ایوی ایشن انفراسٹرکچر میں نئے باب کا آغاز‘


پاکستان کے مصروف ترین ہوائی اڈے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر جاری اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔مرکزی رن وے 07 ایل /25 آر پر پیویمنٹ کوالٹی کنکریٹ (پی کیو سی) کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔  پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اس منصوبے میں جدید ترین سِلِپ فارم پیونگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، جو دنیا کے بڑے ہوائی اڈوں پر اپنایا جاتا ہے۔ یہ مرحلہ ایوی ایشن انفراسٹرکچر میں ایک نئے باب کا آغاز ہے، جو ملک کی فضائی آمدورفت، پروازوں کی حفاظت، اور ایئرپورٹ کی بین الاقوامی ساکھ میں بہتری کی ضمانت دیتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ رن وے 07 ایل /25 آر کی بحالی اور مضبوطی پاکستان کے ہوابازی کے شعبے کے لیے ایک اہم موڑ ہے۔ یہ صرف ایک تعمیراتی منصوبہ نہیں بلکہ ایک ایسا انفراسٹرکچر اپ گریڈ ہے جو مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کیا جا رہا ہے۔ایوی ایشن امور کے ماہرین کے مطابق پی کیو سی ایک ایسا معیار ہے جو نہ صرف بھاری طیاروں کا بوجھ سہہ سکتا ہے بلکہ اس میں موسمی سختیوں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت بھی موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب کراچی ایئرپورٹ دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے ایئربس اے 380 کو بھی اتارنے کی پوزیشن میں آ جائے گا۔ایوی ایشن کے رپورٹر راجہ کامران نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایئربس اے 380 کا وزن اور اس کی لینڈنگ کی ضروریات بہت زیادہ ہوتی ہیں۔ صرف چند ہوائی اڈے ہی دنیا میں ایسے ہیں جو اس جہاز کو اتارنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ کا یہ رن وے اب اُن میں شامل ہو چکا ہے، جو ایک بڑا سنگ میل ہے۔رن وے کی تعمیر مکمل ہونے کے ساتھ ہی نیا ایئر فیلڈ لائٹنگ (اے ایف ایل) سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔ اس نظام میں بین الاقوامی معیار کی لائٹس، جدید کیبلنگ، اور رہنمائی کے سائن شامل ہیں۔ رن وے کی سینٹر لائن پینٹنگ اور ٹیکسی وے مارکنگ کے کام بھی تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق نئے رن وے کی بدولت ایندھن کی بچت بھی ممکن ہو گی (فوٹو: ایئرپورٹس اتھارٹی)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یہ منصوبہ صرف رن وے کی مرمت تک محدود نہیں بلکہ یہ پورے ایئرپورٹ کے ہوابازی نظام کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کا حصہ ہے۔ اس اپ گریڈ کے بعد کراچی ایئرپورٹ نہ صرف بین الاقوامی مسافر پروازوں کے لیے مزید موزوں ہو گا بلکہ کارگو فلائٹس، چارٹرڈ سروسز اور نئی ایئرلائنز کے لیے بھی کشش کا باعث بنے گا۔ایوی ایشن ماہرین کے مطابق نئے رن وے کی بدولت نہ صرف پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں لگنے والا وقت کم ہو گا بلکہ ایندھن کی بچت بھی ممکن ہو گی۔راجہ کامران کا کہنا تھا کہ ایک مضبوط اور جدید رن وے طیاروں کی سکیورٹی کے لیے لازمی ہے۔ اس سے ہنگامی صورتحال میں بھی بہتر ردِعمل ممکن ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، کم مرمت اور کم دیکھ بھال کے باعث ایئرپورٹ انتظامیہ کے اخراجات میں بھی واضح کمی آئے گی۔ترجمان نے مزید کہا کہ ’یہ منصوبہ ایئرپورٹ کو نہ صرف خطے کا ایک جدید فضائی مرکز بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے بلکہ پاکستان کو بین الاقوامی ہوابازی کے نقشے پر نمایاں مقام دلانے میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پنجاب میں پیرا فورس کی کارروائیوں سے تاجر کیوں پریشان ہیں؟

مسلمانوں کی دوستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

کیا انڈیا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان پاکستان کے لیے امریکی برآمدات بڑھانے کا سنہری موقع ہے؟

انڈیا کے زیرِ استعمال روسی ساختہ ’ایس 400‘ ایئر ڈیفنس سسٹم کیا ہے؟

تین ماہ سے جاری فضائی حدود کی بندشوں نے پاکستان اور انڈیا کو کیسے متاثر کیا؟

انڈین ایئر چیف کا مئی کی لڑائی کے دوران چھ پاکستانی طیارے مار گرانے کا دعویٰ، پاکستان کی تردید

انڈین ایئر چیف کا مئی کی لڑائی کے دوران چھ پاکستانی طیارے مار گرانے کا دعویٰ: ’کوئی سیاسی رکاوٹ نہیں تھی‘

’ملازمت کا جھانسہ دے کر بلایا‘، راولپنڈی میں انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث ملزمان گرفتار

’شوہر کی محبت میں پاکستان آئی‘ سری لنکن خاتون واپس جا سکیں گی؟

لاہور میں سفر کا نیا انداز : بجلی سے چلنے والی ٹرام ، روٹس کیا ہوں گے؟

کراچی میں ایک اور فلاحی ادارے پر بچوں کی سمگلنگ کا الزام: حکام امریکی خط کی مدد سے ملزمہ تک کیسے پہنچے؟

ٹرمپ اور پوتن اگلے جمعے کو ملاقات کریں گے، روس یوکرین جنگ پر بات چیت متوقع

سندھ میں غیرقانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والے تین ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزائیں

افغانستان سے دراندازی کی کوشش، سکیورٹی فورسز نے 33 شدت پسند ہلاک کر دیے

ہنزہ کے حسن آباد نالے میں طغیانی، شاہراہ قراقرم کا کچھ حصہ پانی میں بہہ گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی