لاہور میں سفر کا نیا انداز : بجلی سے چلنے والی ٹرام ، روٹس کیا ہوں گے؟


پنجاب حکومت نے شہر میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ متعارف کرانے کے لیے الیکٹرک ٹرام سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ٹرام کا روٹ ہربنس پورہ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک مقرر کیا گیا ہے جو کینال روڈ کے بائیں کنارے پر بنایا جائے گا تاکہ ٹریفک میں کم سے کم رکاوٹ پیش آئے۔ تفصیلات کے مطابق مسافروں کی سہولت کے لیے ٹرام اسٹاپس کے قریب سڑک کو وسیع کیا جائے گا جبکہ ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ کے انڈرپاسز کو سنگل لین میں ضم کرنے اور جیل روڈ انڈرپاس کو ایک طرف منتقل کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ چین سے درآمد کی گئی تین یونٹس پر مشتمل برقی ٹرام مکمل طور پر بجلی سے چلتی ہے اور صرف 10 منٹ کی چارجنگ پر 25 سے 27 کلومیٹر سفر کر سکتی ہے۔ اس میں 250 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت ٹرام کا تجرباتی آغاز لاہور ایئرپورٹ کے قریب ہو چکا ہے جبکہ سروس کے باقاعدہ آغاز پر کرایہ مقرر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جالو سے ہربنس پورہ تک زیرِ زمین سڑک بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے تاکہ شہری رابطہ مزید بہتر بنایا جا سکے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ لاہور کے پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور پائیدار شہری ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی ہلاک، 7 ڈمپر نذر آتش

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ امریکہ، سینیئر سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں

پنجاب میں پیرا فورس کی کارروائیوں سے تاجر کیوں پریشان ہیں؟

کیا انڈیا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان پاکستان کے لیے امریکی میں برآمدات بڑھانے کا سنہری موقع ہے؟

مسلمانوں کی دوستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

کیا انڈیا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان پاکستان کے لیے امریکی برآمدات بڑھانے کا سنہری موقع ہے؟

انڈیا کے زیرِ استعمال روسی ساختہ ’ایس 400‘ ایئر ڈیفنس سسٹم کیا ہے؟

تین ماہ سے جاری فضائی حدود کی بندشوں نے پاکستان اور انڈیا کو کیسے متاثر کیا؟

انڈین ایئر چیف کا مئی کی لڑائی کے دوران چھ پاکستانی طیارے مار گرانے کا دعویٰ، پاکستان کی تردید

انڈین ایئر چیف کا مئی کی لڑائی کے دوران چھ پاکستانی طیارے مار گرانے کا دعویٰ: ’کوئی سیاسی رکاوٹ نہیں تھی‘

’ملازمت کا جھانسہ دے کر بلایا‘، راولپنڈی میں انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث ملزمان گرفتار

’شوہر کی محبت میں پاکستان آئی‘ سری لنکن خاتون واپس جا سکیں گی؟

لاہور میں سفر کا نیا انداز : بجلی سے چلنے والی ٹرام ، روٹس کیا ہوں گے؟

کراچی میں ایک اور فلاحی ادارے پر بچوں کی سمگلنگ کا الزام: حکام امریکی خط کی مدد سے ملزمہ تک کیسے پہنچے؟

ٹرمپ اور پوتن اگلے جمعے کو ملاقات کریں گے، روس یوکرین جنگ پر بات چیت متوقع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی