کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی ہلاک، 7 ڈمپر نذر آتش


کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ایک دلخراش حادثے میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی ہلاک جبکہ ان کے والد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے احتجاجاً 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی۔مزید پڑھیںاتوار کو ریسکیو حکام کے مطابق موٹر سائیکل پر بہن، بھائی اور والد سوار تھے جو ڈمپر کی ٹکر سے زخمی ہو گئے تھے۔ریسکیو حکام کے مطابق ہسپتال منتقلی کے دوران زخمی ہونے والے بہن اور بھائی دم توڑ گئے جن کی شناخت 22 سالہ ماہ نور اور 14 سالہ علی رضا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے والد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔اس حادثے کے بعد شہری مشتعل ہوگئے اور سات ڈمپروں کو آگ لگادی جبکہ موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والے ڈمپر ڈرائیور کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔حادثے کے بعد راشد منہاس روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ڈمپر جلانے کے الزام میں 10افراد کو گرفتار کیا ہے۔کراچی کے فیڈرل بی ایریا میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار بہن بھائی جاں بحق، مشتعل افراد نے 5 ڈمپروں کو آگ لگادی pic.twitter.com/EBgtzWVTOJ— Abid Rahi (@AbidRahiPK) August 9, 2025آگ لگانے کے خلاف ڈمپر ڈرائیورز کا احتجاجدوسری جانب ڈمپر کو نظر آتش کرنے کے خلاف ڈمپر ڈرائیور ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے سپرہائی وئے سہراب گوٹھ سے ٹریفک کے لیے بند کردی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی شدید متاثر ہے۔ڈمپر ڈرائیور ایسوسی ایشن نے نیشنل ہائی وے کو بلاک کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔صدر ڈمپر ایسوسی ایشن حاجی لیاقت محسود نے دعویٰ کیا ہے کہ ’حادثہ ٹینکر کی ٹکر سے ہوا اور مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی، سات ڈمپرز جلانےکی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’برطانیہ جانے کے لیے ساری جمع پونجی گنوا دی‘، امیگریشن فراڈ کا شکار ہونے کے بعد کیا کریں؟

پاکستان کا بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کا خیرمقدم

’برطانیہ جانے کےلیے ساری جمع پونچی گنوا دی‘، امیگریشن فراڈ کا شکار ہونے کے بعد کیا کریں؟

بلوچستان: بسیمہ میں شدت پسندوں کا حملہ، تین پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی

بلاول بھٹو کے چھ دریا ’واپس لینے‘ کے بیان پر متھن چکرورتی کی ’براہموس چلانے‘ کی دھمکی

مذاکرات اور جرگے کے انعقاد کے باوجود باجوڑ میں ’ٹارگٹڈ آپریشن‘ کیوں شروع کیا گیا؟

’غلط انداز میں پیش کیا گیا‘، پاکستان کی انڈیا کے ’جوہری دھمکی‘ کے دعوے کی تردید

دلی سے دوری اور اسلام آباد سے قربت: ’پاکستان کو سمجھنا ہو گا کہ اس کا واسطہ ایک غیر روایتی امریکی صدر سے پڑا ہے‘

بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں انٹرنیٹ بند، تعلیم، روزگار اور کاروبار متاثر

مجید بریگیڈ کیا ہے اور امریکہ کی جانب سے اسے ’غیر ملکی دہشت گرد تنظیم‘ قرار دیے جانے کا کیا مطلب ہے؟

سندھ پولیس کا میوزیم، ایک سو 4 سالہ تاریخ کا خزانہ

پاکستان میں ڈیجیٹل تاوان کے بڑھتے ہوئے کیسز، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

امریکہ نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو ’غیرملکی دہشت گرد تنظیم‘ قرار دے دیا

ڈیجیٹل تاوان کیسے مانگا جاتا ہے اور آپ کیسے بچ سکتے ہیں؟

پی ٹی آئی 14 اگست کو احتجاج نہیں کرے گی، اعظم سواتی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی