بلوچستان: بسیمہ میں شدت پسندوں کا حملہ، تین پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی


بلوچستان کے ضلع واشک میں نامعلوم شدت پسندوں نے پولیس تھانے سمیت کئی سرکاری عمارتوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔مقامی پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ سے تقریباً 300 کلومیٹر دور واشک کے ضلعی ہیڈ کوارٹر بسیمہ میں دو درجن سے زائد موٹر سائیکلوں پر سوار تقریباً 50 حملہ آور پیر اور منگل کی درمیانی شب داخل ہوئے اور پولیس تھانے، جوڈیشل کمپلیکس اور دیگر سرکاری عمارتوں پر حملہ کر دیا۔اس دوران شہر میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں بھی آتی رہیں۔حملہ آوروں نے جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت، پولیس کی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جبکہ ایک شخص کے گھر میں گھس کر ان کی گاڑی اور موٹر سائیکل بھی لے گئے۔مسلح افراد نے سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر بھی راکٹ کے گولے داغے جن میں سے ایک گولہ عبدالقادر نامی شخص کے گھر میں گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے اس کی بیٹی اور بیٹا زخمی ہوگئے۔فائرنگ کی زد میں آکر دو ٹرک ڈرائیور بھی زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس تھانے پر حملہ کیا جس پر پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین پولیس اہلکار امداد اللہ، امین اللہ اور نذیر احمد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو بسیمہ کے سرکاری ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ حملہ آوروں نے بائی پاس کے مقام پر سکیورٹی فورسز کی کیو آر ایف ٹیم پر بھی حملہ کیا۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم سرکاری طور پر اب تک کسی نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ادھر سبی میں گرلز کالج کے قریب ناکہ لگا کر چیکنگ کرنےوالے پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے دھماکے سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد افضل زخمی ہو گیا۔دوسری جانب ایران کی سرحد سے متصل ضلع کیچ کے علاقے تمپ گومازی میں نامعلوم سمت سے داغا گیا مارٹر گولہ گھر پر گر گیا۔ لیویز کنٹرول تربت کے مطابق مارٹر گولے کے دھماکے سے 12 سالہ بچہ ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔کیچ ہی کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت کے علاقے آبسر میں ایک گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا۔ ایس ایچ او شیر جان بلوچ کے مطابق دستی بم کے پھٹنے سے دو خواتین معمولی زخمی ہوئیں۔مستونگ میں بھی ڈپٹی کمشنر کمپلیکس پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق دستی بم کمپلیکس کے قریب باغیچہ میں گر کر دھماکے سے پھٹ گیا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’برطانیہ جانے کے لیے ساری جمع پونجی گنوا دی‘، امیگریشن فراڈ کا شکار ہونے کے بعد کیا کریں؟

پاکستان کا بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کا خیرمقدم

’برطانیہ جانے کےلیے ساری جمع پونچی گنوا دی‘، امیگریشن فراڈ کا شکار ہونے کے بعد کیا کریں؟

بلوچستان: بسیمہ میں شدت پسندوں کا حملہ، تین پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی

بلاول بھٹو کے چھ دریا ’واپس لینے‘ کے بیان پر متھن چکرورتی کی ’براہموس چلانے‘ کی دھمکی

مذاکرات اور جرگے کے انعقاد کے باوجود باجوڑ میں ’ٹارگٹڈ آپریشن‘ کیوں شروع کیا گیا؟

’غلط انداز میں پیش کیا گیا‘، پاکستان کی انڈیا کے ’جوہری دھمکی‘ کے دعوے کی تردید

دلی سے دوری اور اسلام آباد سے قربت: ’پاکستان کو سمجھنا ہو گا کہ اس کا واسطہ ایک غیر روایتی امریکی صدر سے پڑا ہے‘

بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں انٹرنیٹ بند، تعلیم، روزگار اور کاروبار متاثر

مجید بریگیڈ کیا ہے اور امریکہ کی جانب سے اسے ’غیر ملکی دہشت گرد تنظیم‘ قرار دیے جانے کا کیا مطلب ہے؟

سندھ پولیس کا میوزیم، ایک سو 4 سالہ تاریخ کا خزانہ

پاکستان میں ڈیجیٹل تاوان کے بڑھتے ہوئے کیسز، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

امریکہ نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو ’غیرملکی دہشت گرد تنظیم‘ قرار دے دیا

ڈیجیٹل تاوان کیسے مانگا جاتا ہے اور آپ کیسے بچ سکتے ہیں؟

پی ٹی آئی 14 اگست کو احتجاج نہیں کرے گی، اعظم سواتی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی