پاکستان کا بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کا خیرمقدم


پاکستان نے امریکہ کی جانب سے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔خیال رہے امریکی امریکی محکمہ خارجہ نے پیر کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سرگرم عسکریت پسند گروہ بلوچ لبریشن آرمی اور اس کی ذیلی تنظیم ’مجید بریگیڈ‘ کو غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔منگل کو دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 18 جولائی 2024 کو مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دیا تھا اور یہ دونوں تنظیمیں متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث رہی ہیں۔بیان کے مطابق ’جعفر ایکسپریس اور خضدار بس پر حملے بھی انہی تنظیموں نے کیے۔‘دفتر خارجہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’پاکستان دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔امریکی محکمہ خارجہ کے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ بی ایل اے کو سنہ 2019 میں کئی دہشت گرد حملوں کے بعد ’خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد‘ قرار دیا گیا تھا جبکہ 2019 کے بعد بھی بی ایل اے نے مزید حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، جن میں مجید بریگیڈ کے ذریعے ہونے والے حملے بھی شامل تھے۔محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ’یہ کارروائی ٹرمپ انتظامیہ کے دہشت گردی کے خلاف عزم کی عکاسی کرتی ہے۔‘محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدامات امیگریشن اور نیشنلٹی ایکٹ کی دفعہ 219 (ترمیم شدہ) اور ایگزیکٹو آرڈر 13224 (ترمیم شدہ) کے تحت کیے گئے ہیں۔ غیرملکی دہشت گرد تنظیموں کی نامزدگیاں فیڈرل رجسٹر میں اشاعت کے بعد نافذ العمل ہوتی ہیں۔بلاول بھٹو نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیے جانے کو پاکستان کے موقف کی تائید قرار دیا (فوٹو: سکرین شاٹ)کوشش ہو گی بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر اقوام متحدہ سے بھی پابندی لگوائیں: بلاول بھٹوعلاوہ ازیں منگل کو حیدر آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظمیں قرار دیے جانے کو پاکستان کے موقف کی تائید قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری کوشش ہو گی کہ ان پر اقوام متحدہ سے بھی پابندی لگوائیں۔‘انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان تنظیموں نے انڈیا کے ساتھ پاکستان کی پانچ روزہ جنگ کے دوران مودی حکومت کا ساتھ دیا۔ ان کے مطابق ’یہ تنظیمیں معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہیں، ان کو دہشت گرد قرار دیا جانا بہت بڑی کامیابی ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’برطانیہ جانے کے لیے ساری جمع پونجی گنوا دی‘، امیگریشن فراڈ کا شکار ہونے کے بعد کیا کریں؟

پاکستان کا بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کا خیرمقدم

’برطانیہ جانے کےلیے ساری جمع پونچی گنوا دی‘، امیگریشن فراڈ کا شکار ہونے کے بعد کیا کریں؟

بلوچستان: بسیمہ میں شدت پسندوں کا حملہ، تین پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی

بلاول بھٹو کے چھ دریا ’واپس لینے‘ کے بیان پر متھن چکرورتی کی ’براہموس چلانے‘ کی دھمکی

مذاکرات اور جرگے کے انعقاد کے باوجود باجوڑ میں ’ٹارگٹڈ آپریشن‘ کیوں شروع کیا گیا؟

’غلط انداز میں پیش کیا گیا‘، پاکستان کی انڈیا کے ’جوہری دھمکی‘ کے دعوے کی تردید

دلی سے دوری اور اسلام آباد سے قربت: ’پاکستان کو سمجھنا ہو گا کہ اس کا واسطہ ایک غیر روایتی امریکی صدر سے پڑا ہے‘

بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں انٹرنیٹ بند، تعلیم، روزگار اور کاروبار متاثر

مجید بریگیڈ کیا ہے اور امریکہ کی جانب سے اسے ’غیر ملکی دہشت گرد تنظیم‘ قرار دیے جانے کا کیا مطلب ہے؟

سندھ پولیس کا میوزیم، ایک سو 4 سالہ تاریخ کا خزانہ

پاکستان میں ڈیجیٹل تاوان کے بڑھتے ہوئے کیسز، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

امریکہ نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو ’غیرملکی دہشت گرد تنظیم‘ قرار دے دیا

ڈیجیٹل تاوان کیسے مانگا جاتا ہے اور آپ کیسے بچ سکتے ہیں؟

پی ٹی آئی 14 اگست کو احتجاج نہیں کرے گی، اعظم سواتی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی