فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ امریکہ، سینیئر سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں


پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے سرکاری دورۂ امریکہ پر ہیں جس کے دوران انہوں نے سینیئر امریکی سیاسی و عسکری قیادت اور پاکستانی نژاد کمیونٹی کے ارکان سے اہم ملاقاتیں کیں۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹامپا میں آرمی چیف نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر یونائیٹڈ سٹیٹس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں شرکت کی۔وہ نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کی چارج سنبھالنے کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر آرمی چیف نے جنرل مائیکل کوریلا کی شاندار قیادت اور پاک امریکہ عسکری تعاون کے فروغ میں ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایڈمرل بریڈ کوپر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ باہمی تعاون جاری رہے گا تاکہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا کیا جا سکے۔آرمی چیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ آرمی چیف نے جنرل کین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔اس موقع پر آرمی چیف نے دوست ممالک کے دفاعی سربراہان سے بھی غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔پاکستانی کمیونٹی سے ایک تعارفی نشست میں آرمی چیف نے انہیں پاکستان کے روشن مستقبل پر پُراعتماد رہنے اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے کا کہا۔پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’برطانیہ جانے کے لیے ساری جمع پونجی گنوا دی‘، امیگریشن فراڈ کا شکار ہونے کے بعد کیا کریں؟

پاکستان کا بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کا خیرمقدم

’برطانیہ جانے کےلیے ساری جمع پونچی گنوا دی‘، امیگریشن فراڈ کا شکار ہونے کے بعد کیا کریں؟

بلوچستان: بسیمہ میں شدت پسندوں کا حملہ، تین پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی

بلاول بھٹو کے چھ دریا ’واپس لینے‘ کے بیان پر متھن چکرورتی کی ’براہموس چلانے‘ کی دھمکی

مذاکرات اور جرگے کے انعقاد کے باوجود باجوڑ میں ’ٹارگٹڈ آپریشن‘ کیوں شروع کیا گیا؟

’غلط انداز میں پیش کیا گیا‘، پاکستان کی انڈیا کے ’جوہری دھمکی‘ کے دعوے کی تردید

دلی سے دوری اور اسلام آباد سے قربت: ’پاکستان کو سمجھنا ہو گا کہ اس کا واسطہ ایک غیر روایتی امریکی صدر سے پڑا ہے‘

بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں انٹرنیٹ بند، تعلیم، روزگار اور کاروبار متاثر

مجید بریگیڈ کیا ہے اور امریکہ کی جانب سے اسے ’غیر ملکی دہشت گرد تنظیم‘ قرار دیے جانے کا کیا مطلب ہے؟

سندھ پولیس کا میوزیم، ایک سو 4 سالہ تاریخ کا خزانہ

پاکستان میں ڈیجیٹل تاوان کے بڑھتے ہوئے کیسز، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

امریکہ نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو ’غیرملکی دہشت گرد تنظیم‘ قرار دے دیا

ڈیجیٹل تاوان کیسے مانگا جاتا ہے اور آپ کیسے بچ سکتے ہیں؟

پی ٹی آئی 14 اگست کو احتجاج نہیں کرے گی، اعظم سواتی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی