وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لئے عطیہ


وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا اور وفاقی اداروں کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مزید متحرک ہونے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور جاری ریلیف آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک 456 ریلیف کیمپس قائم اور 400 سے زائد ریسکیو آپریشن مکمل کیے جا چکے ہیں، جب کہ امدادی سامان پر مشتمل ٹرک مسلسل متاثرہ علاقوں میں بھیجے جا رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ سیاست کا نہیں بلکہ خدمت کا وقت ہے مصیبت کی اس گھڑی میں سب کو مل کر متاثرین کی بحالی یقینی بنانا ہوگی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں امدادی قافلے ترجیحی بنیادوں پر بھیجے جائیں اور جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کے ساتھ ساتھ متاثرین کو وزیراعظم پیکیج کے تحت مالی امداد فراہم کی جائے۔ وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں بجلی، پانی، سڑکوں اور دیگر سہولیات کی فوری بحالی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام وفاقی وزراء خود وہاں موجود رہ کر بحالی اور ریلیف آپریشن کی نگرانی کریں۔ انہوں نے وزارت خزانہ کو این ڈی ایم اے کو فوری وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ این ایچ اے اور ایف ڈبلیو او سڑکوں اور پلوں کی بحالی میں صوبائی یا قومی شاہراہوں میں فرق نہ کریں امداد کے راستے کھولنا اولین ترجیح ہے۔ وزارت صحت کو ہدایت کی گئی کہ فوری طور پر ادویات اور میڈیکل ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیجی جائیں جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بھی متاثرین کی مدد کے لیے متحرک کیا جائے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بارشوں سے 700 افراد ہلاک ہوئے، متاثرہ علاقوں کی تعمیرنو تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: شہباز شریف

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، کیا مہنگائی میں کمی ہوگی؟

9 مئی کے مقدمے میں گرفتار ہونے والے علیمہ خان کے بیٹے شاہریز خان کون ہیں؟

ہائیکورٹ کا حکم، بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال

غزہ میں بچوں کی خواہش: ’کاش ہم مر جائیں تاکہ ہم جنت میں کھانا تو کھا سکیں،‘ نیتن یاہو نے قحط سے متعلق رپورٹ کو ’جھوٹا‘ قرار دے دیا

حماس نے ہماری شرائط پر اتفاق نہ کیا تو غزہ شہر مسمار کر دیں گے، اسرائیلی وزیرِ دفاع

گلگت: غذر میں گلیشیئر پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے سیلابی صورتحال، آبادی محصور

شہریز خان: عمران خان کے ’بین الاقوامی ایتھلیٹ‘ بھانجے کو پولیس نے نو مئی کے دو برس بعد کیوں گرفتار کیا؟

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی: وانگ ژی

تدفین سے چند لمحے قبل دکھائی دینے والا خون کا دھبہ جو مقتولہ کے شوہر اور بیٹے کی گرفتاری کی وجہ بنا

’پیسوں کا لالچ اور جی پی ایس لوکیشن‘: مظفر آباد میں حملے کا نشانہ بننے والی مسجد کی معلومات انڈیا کو دینے کے الزام میں گرفتار شخص کون ہے؟

اسرائیل یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ’قابل قبول‘ شرائط پر مذاکرات کرے گا: نیتن یاہو

سندھ پولیس میں 2 ہزار اے ایس آئی انویسٹی گیشن بھرتی کرنے کا فیصلہ

چینی وزیر خارجہ کی شہباز شریف سے ملاقات، وزیراعظم کا غیرمتزلزل حمایت پر شکریہ

’منی لانڈرنگ اور جوئے کا کاروبار‘، حکومت نے کن موبائل ایپس کو غیرقانونی قرار دیا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی