لاہور میں ٹرام کب سے چلے گی؟ وزیر ٹرانسپورٹ نے بتا دیا


حکومت پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ لاہور میں ٹرام سروس آئندہ سال فروری 2026 سے شروع کردی جائے گی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کے مطابق ٹرام کا ٹیسٹ کامیاب ہوگیا ہے۔ٹرام سروس ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک چلائی جائے گی۔ ٹرام میں 270 نشستوں کی گنجائش ہوگی اور منصوبے پر 30 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔ بلال اکبر نے مزید بتایا کہ صوبائی حکومت نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی میٹرو ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق فیصل آباد میٹرو ٹرین روزانہ 3 لاکھ مسافروں کو سہولت فراہم کرے گی جس پر 110 ملین ڈالر لاگت آئے گی جبکہ گوجرانوالہ میٹرو ٹرین یومیہ 1 لاکھ 40 ہزار مسافروں کو سہولت دے گی اور اس منصوبے پر 50 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ لاہور میں موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے اس لیے ٹرام اور میٹرو ٹرین منصوبے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کی ایک بڑی کوشش ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بارشوں سے 700 افراد ہلاک ہوئے، متاثرہ علاقوں کی تعمیرنو تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: شہباز شریف

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، کیا مہنگائی میں کمی ہوگی؟

9 مئی کے مقدمے میں گرفتار ہونے والے علیمہ خان کے بیٹے شاہریز خان کون ہیں؟

ہائیکورٹ کا حکم، بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال

غزہ میں بچوں کی خواہش: ’کاش ہم مر جائیں تاکہ ہم جنت میں کھانا تو کھا سکیں،‘ نیتن یاہو نے قحط سے متعلق رپورٹ کو ’جھوٹا‘ قرار دے دیا

حماس نے ہماری شرائط پر اتفاق نہ کیا تو غزہ شہر مسمار کر دیں گے، اسرائیلی وزیرِ دفاع

گلگت: غذر میں گلیشیئر پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے سیلابی صورتحال، آبادی محصور

شہریز خان: عمران خان کے ’بین الاقوامی ایتھلیٹ‘ بھانجے کو پولیس نے نو مئی کے دو برس بعد کیوں گرفتار کیا؟

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی: وانگ ژی

تدفین سے چند لمحے قبل دکھائی دینے والا خون کا دھبہ جو مقتولہ کے شوہر اور بیٹے کی گرفتاری کی وجہ بنا

’پیسوں کا لالچ اور جی پی ایس لوکیشن‘: مظفر آباد میں حملے کا نشانہ بننے والی مسجد کی معلومات انڈیا کو دینے کے الزام میں گرفتار شخص کون ہے؟

اسرائیل یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ’قابل قبول‘ شرائط پر مذاکرات کرے گا: نیتن یاہو

سندھ پولیس میں 2 ہزار اے ایس آئی انویسٹی گیشن بھرتی کرنے کا فیصلہ

چینی وزیر خارجہ کی شہباز شریف سے ملاقات، وزیراعظم کا غیرمتزلزل حمایت پر شکریہ

’منی لانڈرنگ اور جوئے کا کاروبار‘، حکومت نے کن موبائل ایپس کو غیرقانونی قرار دیا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی