ٹیم میں کسی کو شامل کرنے یا نکالنے میں میرا ایک فیصد کردار بھی نہیں: محسن نقوی


وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم میں کسی کھلاڑی کو شامل کرنے یا نکالنے میں ان کا ایک فیصد کردار بھی نہیں ہے۔سنیچر کو لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ہماری ایک سلیکشن کمیٹی ہے ایک ایڈوائزری بورڈ ہے اور یہ سارے بیٹھتے ہیں اور ایک نہیں دو دو تین تین دفعہ تمام چیزوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ آٹھ  آٹھ 10 10 گھنٹے کے اجلاس ہوتے ہیں جو تین تین دن تک چلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ ٹیم کا انتخاب کر رہے ہیں تو میرا ان پر اعتماد ہے کیونکہ یہ سارے اچھے اور پروفیشنل لوگ ہیں اور اچھی ٹیم کا انتخاب کر رہے ہیں۔’میں نے انہیں یہ کہا ہے کہ جو بھی فیصلہ کریں میرٹ پر کریں، میں اس کی حمایت کروں گا۔ باقی جو بھی کھلاڑی ہمیں دستیاب تھے ہم انہی کی صلاحیتوں کو نکھار کر انہیں آگے لے کر گئے ہیں۔ اب ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ نئے کھلاڑی آئیں تاکہ کرکٹ میں اچھا مقابلہ ہو۔‘پی سی بی نے گذشتہ اتوار کو سہ ملکی ٹی20 سیریز اور ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی سکواڈ کا باضابطہ اعلان کیا تھا جس میں بابر اعظم اور محمد رضوان شامل نہیں ہیں۔خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے ایک سوال پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ’ان کی ٹیم سے تھوڑی سیاست نکلی ہے تو مجھے امید ہے کہ اب ان کی جانب سے بھی بہتری آنا شروع ہو گی۔‘پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے میچز میں کارکردگی اور محمد رضوان کے بطور کپتان مستقبل کے حوالے سے محسن نقوی نے کہا کہ ’اس کا فیصلہ سلیکٹرز کریں گے، ہیڈ کوچ نے اپنی رپورٹ جمع کرا دی ہے، سارے لوگوں کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔‘پی سی بی کی جانب سے حال ہی میں اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹس کی اے کیٹگری میں کسی کھلاڑی کے نہ ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر ہی سب ہوا ہے۔ اور جو کارکردگی دکھائے گا اسے اس کا انعام ملے گا۔‘پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹس میں بابر اعظم کی تنزلی ہوئی ہے اور وہ اے کیٹگری سے بی کیٹگری میں چلے گئے ہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)خیال رہے کہ پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹس میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی ہوئی ہے اور وہ اے کیٹگری سے بی کیٹگری میں چلے گئے ہیں۔ایشیا کپ میں انڈیا کے ساتھ میچ کے حوالے سے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ’مجھے امید ہے کہ کھلاڑی اپنی پوری کوشش کریں گے۔ ٹیم نے محنت کرنی ہے اور ہم سب نے ان کے پیچھے کھڑے ہونا ہے۔ خدا کا واسطہ ہے کہ ان پر تنقید بند کر دیں۔ میں دیکھتا ہوں کہ وہ بہت دلبرداشتہ ہوتے ہیں جب ان پر بلاوجہ کی تنقید کی جاتی ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

نامور فٹبال کھلاڑی لیونل میسی کا ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ، 2 گول کردیئے

برطانوی پولیس نے کرکٹر حیدر علی کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج کر دیا

ایشیا کپ سے قبل محسن نقوی کا پاکستانی کرکٹرز کو پیغام: ’کارکردگی اچھی نہیں رہی تو کوئی انعام نہیں ملے گا‘

سہ ملکی ٹی20 سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے ہرا دیا

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک کا ٹی20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

افغان سپنرز کے ’جال میں پھنسے‘ پاکستانی بلے باز اور ٹاپ سکورر حارث رؤف

رواں سال ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کی انعامی رقم مردوں سے زیادہ ہوگی: آئی سی سی

زلمی فاونڈیشن کی جانب سے افغانستان زلزلہ متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان

فخرِ بلوچستان شعیب خان زہری استنبول میں بھارتی باکسر کو پچھاڑنے کے لیے تیار.. مقابلہ کب ہوگا؟

’ہاکی کا میراڈونا‘ شہباز احمد جس کی برق رفتاری کے حریف بھی معترف تھے

تین ملکی سیریز: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دے دی

پاکستان کی یو اے ای کو 31 رنز سے شکست: محمد حارث کا ’بلا توڑنے‘ اور لاہوری بوائے آصف خان کی اننگز کا چرچا

پاکستان، افغانستان اور امارات کے مابین سہ فریقی ٹی20 سیریز کا آغاز آج سے

پشاور میں بابر اعظم سے ملنے کے لیے فینز گراؤنڈ میں داخل: ’ٹیم میں نہیں مگر دل میں تو ہیں‘

تین ملکی سیریز: پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی، حارث رؤف کی 4 وکٹیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی