تین ملکی سیریز: پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی، حارث رؤف کی 4 وکٹیں


تین ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی ہے۔جمعے کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔افغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان 39 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ رحمان اللّٰہ گرباز نے 38 رنز سکور کیے۔ان کے علاوہ صدیق اللّٰہ اتل 23، درویش رسولی 21 بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے چار جبکہ شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز اور سفیان مقیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے تھے۔پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ان کے علاوہ صاحبزادہ فرحان 21، محمد نواز 21، فخر زمان 20، محمد حارث 15، فہیم اشرف 14، صائم ایوب 14 اور حسن نواز نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی اور راشد خان نے ایک ایک جبکہ فرید احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔یاد رہے کہ تین ملکی سیریز کی تیسری ٹیم متحدہ عرب امارات ہے جو سنیچر کو پاکستان کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔پاکستان کی پلیئنگ الیوناس میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، محمد نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور سفیان مقیم شامل تھے۔افغانستان کی پلیئنگ الیوناس میچ میں افغانستان کی پلیئنگ الیون میں رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زدران، صدیق اللّٰہ اتل، درویش رسولی، کریم جنت، عظمت اللّٰہ عمر زئی، کپتان راشد خان، محمد نبی، مجیب الرحمان، فضل حق فاروقی اور فرید احمد شامل تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

برطانوی پولیس نے کرکٹر حیدر علی کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج کر دیا

ایشیا کپ سے قبل محسن نقوی کا پاکستانی کرکٹرز کو پیغام: ’کارکردگی اچھی نہیں رہی تو کوئی انعام نہیں ملے گا‘

سہ ملکی ٹی20 سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے ہرا دیا

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک کا ٹی20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

افغان سپنرز کے ’جال میں پھنسے‘ پاکستانی بلے باز اور ٹاپ سکورر حارث رؤف

رواں سال ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کی انعامی رقم مردوں سے زیادہ ہوگی: آئی سی سی

زلمی فاونڈیشن کی جانب سے افغانستان زلزلہ متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان

فخرِ بلوچستان شعیب خان زہری استنبول میں بھارتی باکسر کو پچھاڑنے کے لیے تیار.. مقابلہ کب ہوگا؟

’ہاکی کا میراڈونا‘ شہباز احمد جس کی برق رفتاری کے حریف بھی معترف تھے

تین ملکی سیریز: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دے دی

پاکستان کی یو اے ای کو 31 رنز سے شکست: محمد حارث کا ’بلا توڑنے‘ اور لاہوری بوائے آصف خان کی اننگز کا چرچا

پاکستان، افغانستان اور امارات کے مابین سہ فریقی ٹی20 سیریز کا آغاز آج سے

پشاور میں بابر اعظم سے ملنے کے لیے فینز گراؤنڈ میں داخل: ’ٹیم میں نہیں مگر دل میں تو ہیں‘

تین ملکی سیریز: پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی، حارث رؤف کی 4 وکٹیں

تین ملکی سیریز: پاکستان کا افغانستان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی