افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن ختم، کیمپس بند کرنے کی تیاری


خیبرپختونخوا میں افغان مہاجرین کے تمام کیمپس مرحلہ وار مکمل طور پر بند کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ کل نئی پالیسی کے اعلان کا امکان بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن کل ختم ہو رہی ہے جس کے بعد صوبے کے مختلف اضلاع میں قائم مہاجر کیمپوں کو حتمی طور پر ختم کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں کئی کیمپ بند کیے جا چکے ہیں جبکہ باقی کیمپ دوسرے مرحلے میں مکمل طور پر ختم کر کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت نے افغان کمشنریٹ، ڈپٹی کمشنرز اور تمام متعلقہ اداروں کو وفاق کی ہدایت کے مطابق تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے تاکہ انخلا کے عمل کو بروقت اور شفاف طریقے سے پایا تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین سے متعلق نئی پالیسی کل متوقع ہے جس میں باضابطہ رجسٹریشن کارڈ رکھنے والے مہاجرین کو ممکنہ طور پر کچھ ریلیف دیا جائے گا اور دستاویزات کے مقیم افغان شہریوں کو فوری واپسی کے عمل میں شامل کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں لاکھوں افغان مہاجرین کئی دہائیوں سے مقیم ہیں جن کے کیمپ بڑے شہروں کے مضافات اور قبائلی اضلاع میں بھی قائم تھے۔ حکام کے مطابق کیمپس کے خاتمے کے بعد افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل مزید تیز ہوگا تاکہ صوبے پر بوجھ کم کیا جا سکے اور سیکیورٹی سمیت دیگر مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق یکم ستمبر کے بعد صوبے میں کسی بھی افغان کیمپ یا غیر قانونی رہائش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

لائیو: پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلابی ریلہ، آئندہ 24 گھنٹوں میں ملتان کو خطرہ: پی ڈی ایم اے

ایک ٹیوب کے ذریعے حافظ آباد کے درجنوں لوگوں کو بچانے والے ’ملنگ‘: ’میرے لیے ایک ہزار روپے انعام کروڑوں سے بہتر ہے‘

لائیو: پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں ملتان کو خطرہ: پی ڈی ایم اے

ڈرون شو کی حقیقت اور ریڈ کارپٹ ویلکم: چین میں ’مودی کا استقبال شاندار رہا یا شہباز شریف کا؟‘

قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ایجنسی کو جائیداد ضبط کرنے کا اختیار بھی مل گیا ہے؟

جب لیڈی ڈیانا کے طیارے کو چترال میں نشانہ بنانے کی اطلاع غلط ثابت ہوئی

جنت، حوریں اور شدت پسندی: ایک افغان نوجوان کی کہانی جو ’فدائی‘ بننے کے قریب پہنچ گیا تھا

خواتین کو نشانہ بنانے والے گینگ کی سرغنہ گرفتار، ’چوری کے واقعات پھر بھی جاری‘

پاکستانی ریٹیلرز کو چینی شاپنگ پلیٹ فارمز ٹیمو اور شِین سے کیا شکایات ہیں؟

پنجاب کی تاریخ کا ’سب سے بڑا سیلابی ریلا‘: اگلے چوبیس گھنٹوں میں ملتان اور خانیوال سمیت کئی اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ

پی آئی اے کا طیارہ اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے ہائی جیکر 37 سال بعد رہا: عبدالمنان ’موزے میں پستول‘ لے جانے میں کیسے کامیاب ہوئے؟

بلوچستان میں ایک بار پھر موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

بی بی سی کی ٹیم نے چنیوٹ میں کیا دیکھا: ’ہمارا سارا غلّہ اور سامان پانی کی نذر ہو گیا‘

لاہور میں تیز بارش سے گھروں کی چھتیں گِرنے سے چار ہلاکتیں، سندھ میں سیلاب سے ’ساڑھے 16 لاکھ افراد متاثر ہونے کا خدشہ‘

سندھ میں سیلاب سے ساڑھے 16 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ، حکام کو کڑی نگرانی کرنے اور الرٹ رہنے کے احکامات

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی