
پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران 30 اموات کی تصدیق کی ہےایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر ماساتو کانڈا نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہےپاکستان کے صوبہ سندھ میں آئندہ دنوں میں سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر شمالی اضلاع میں 72 اور جنوبی اضلاع میں 106 ریسکیو کشتیاں تعینات کر دی گئی ہیںسندھ کے صوبائی وزیر کے مطابق گڈو میں پہلے سے دو لاکھ کیوسکس پانی موجود ہے اور سپر فلڈ کی تیاری کے تحت آٹھ لاکھ کیوسکس سے زائد پانی کی آمد متوقع ہےاین ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ تین لاکھ 85 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا ہے جو گذشتہ تین دہائیوں کی بلند ترین سطح قرار دی جا رہی ہےصوبہ پنجاب میں مون سون کی بارشوں کا نواں سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور دو ستمبر تک جاری رہے گاگوجرانوالہ، لاہور اور گجرات ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ 12 سے 18 گھنٹوں میں شدید بارش کا امکان ہےسیلاب اور بارشوں کے باعث متاثرہ علاقوں میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں لاہور میں تیز بارش سے گھروں کی چھتیں گِرنے سے چار ہلاکتیں، سندھ میں سیلاب سے ’ساڑھے 16 لاکھ افراد متاثر ہونے کا خدشہ‘