سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کیمپ، حاملہ خواتین کو مشکلات کا سامنا


لاہور کی نواحی بستی چونگ میں وہ کمرہ جو کلاس روم تھا اب ریلیف کیمپ میں بدل گیا ہے جہاں سیلاب سے متاثرہ حاملہ خواتین نے پناہ لے رکھی ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ریلیف کیمپ میں مایوسی بیٹھی خواتین خاموش ہیں اور اُن کی آںکھیں تکلیف اور تھکن کی شکایت کر رہی ہیں۔یہ خواتین اس انتظار میں ہیں کہ ان کے گھروں میں داخل ہونے والا پانی کم ہو۔ اس دوران ریلیف کیمپ میں اُن کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے کچھ بھی موجود نہیں۔19 سالہ شمائلہ ریاض سات ماہ کی حاملہ ہیں۔ وہ گزشتہ چار دن امدادی کیمپ میں ہیں۔انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’میں اپنے بچے کے مستقبل کے بارے میں سوچتی تھی، لیکن اب مجھے اپنے مستقبل کے بارے میں بھی کچھ یقین نہیں۔‘جس سکول میں ریلیف کیمپ قائم ہے اس کے چاروں طرف بھی سیلاب کا پانی کھڑا ہے اور ہر طرف کیچڑ ہے۔ یہاں دو ہزار سے زیادہ لوگوں کو چھت فراہم کی گئی ہے۔ خواتین میلے کپڑوں میں ملبوس ہیں اور کئی دنوں سے انہوں نے بال بھی برش نہیں کیے کیونکہ سب کچھ گھروں میں چھوڑ آئی ہیں جو سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔اپنا اصل نام ظاہر نہ کرنے والے چار ماہ کی حاملہ 19 سالہ فاطمہ (فرضی نام) نے بتایا کہ ’میرے جسم میں بہت درد رہتا ہے اور مجھے وہ دوائیں نہیں مل رہیں جو میں چاہتی ہوں۔‘ان کا کہنا تھا کہ حمل کے دوران ’میں اپنی مرضی کے مطابق کھاتی اور سوتی تھی، اپنی مرضی کے مطابق چلتی تھی - اب یہ سب ختم ہو گیا ہے۔ میں یہاں ایسا نہیں کر سکتی۔‘گزشتہ ہفتے کے دوران ہونے والی مون سون کی بارشوں نے تین بڑے دریاؤں میں بہاؤ میں غیرمعمولی اضافہ کیا جس سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے اور ملک کے زرعی مرکز میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔اتوار کو سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔صوبائی حکومت کے مطابق پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ریسکیو آپریشن میں تقریباً ساڑے سات لاکھ لوگوں کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، جن میں سے ایک لاکھ 15 ہزار کو کشتیوں کے ذریعے بچایا گیا۔پنجاب میں سیلاب نے 20 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پیدریاؤں نے اپنے کناروں کے قریب زیادہ تر دیہی علاقوں کو متاثر کیا ہے لیکن شدید بارش نے شہری علاقوں کو بھی سیلابی صورتحال سے دوچار کیا جس میں ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور کے کئی حصے بھی شامل ہیں۔جنوبی ایشیا کے ملکوں میں مون سون بارشوں پر کسانوں کا انحصار ہوتا ہے، لیکن موسمیاتی تبدیلی نے پورے خطے میں اس موسم کو بے ترتیب اور مہلک بنا رہی ہے۔مون سون کی معمول سے زیادہ طوفانی بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے جون سے اب تک ملک بھر میں 850 سے زیادہ افراد کی جان لی ہے۔صوبائی وزیر نے اتوار کو بتایا کہ تازہ ترین بارش سے کم از کم 32 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔باتھ روم اور صفائی کی جگہ کا نہ ہوناخیموں میں سوتے ہوئے سیلاب سے بے گھر ہونے والی خواتین کو سینیٹری پیڈ اور صاف کپڑے حاصل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔پاکستان میں حیض ایک ممنوع موضوع ہے، بہت سی خواتین اس کے بارے میں بات کرنے کی حوصلہ شکنی کرتی ہیں۔35 سالہ علیمہ بی بی نے بتایا کہ ’جب ہمیں ماہواری آتی ہے تو ہم پیڈ حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اور اگر ہم ایسا کرتے بھی ہیں تو استعمال کرنے کے لیے مناسب باتھ روم موجود نہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم باتھ روم استعمال کرنے کے لیے قریبی گھروں میں جاتے ہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پنجاب: سوشل میڈیا کی نگرانی کے نئے مرکز کا اعلان، ’جامع حکمت عملی نظر نہیں آتی‘

کراچی میں 7 سے 11 ستمبر تک بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ

کالا باغ ڈیم کا معاملہ: پی ٹی آئی سندھ اور خیبرپختونخوا قیادت آمنے سامنے

اسلام آباد ایئرپورٹ کا انتظام امارات کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

’ادارے بنانے میں دہائیاں لگتی ہیں لیکن تباہ کرنے میں وقت نہیں لگتا‘ جسٹس بابر ستار

پنجاب میں سیلاب: ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی ہلاکت اور ایمبولینس میں تین بچوں کا جنم

کوئٹہ: بی این پی کے جلسے کے قریب دھماکہ، 11 افراد ہلاک، 30 زخمی

کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکے میں 13 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

بلوچستان: سیاحتی مرکز زیارت کا بازار دو ہفتوں سے بند، سیاح غائب اور شہری محصور

بلوچستان: سیاحتی مقام زیارت کا بازار دو ہفتوں سے بند، سیاح غائب اور شہری محصور

کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکے میں 12 افراد ہلاک، 31 زخمی

پاکستان: پنجند میں شدید طغیانی کا خدشہ، متاثرین کیلئے یورپی یونین کی 35 کروڑ روپے امداد

امریکہ کی پاکستان کو سی فوڈ برآمد کرنے کی اجازت، ’عالمی معیار کا اعتراف‘

امریکہ کی پاکستان کو سی فوڈ کی برآمد کرنے کی اجازت، ’عالمی معیار کا اعتراف‘

دریائے توی میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری: ’سیلابی ریلا سیالکوٹ اور گجرات کو متاثر کر سکتا ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی