چناب اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، جلالپور پیروالا سمیت درجنوں دیہات زیر آب


پنجاب بھر میں دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافے کے باعث کئی اضلاع میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ دریائے چناب میں ہیڈ پنجند پر پانی کی آمد و اخراج 6 لاکھ 9 ہزار 669 کیوسک جبکہ ہیڈ تریموں پر بہاؤ 5 لاکھ 43 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ جلالپور پیروالا میں مقامی بندوں میں شگاف پڑنے کے بعد متعدد آبادیاں زیرآب آگئیں اور علاقہ مکین گھروں کی چھتوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں ، موضع شاہ رسول اور بیٹ واہی کے زمیندارا بند ٹوٹ گئے اور بہادرپور میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ انتظامیہ نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی اور شہر خالی کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔ متاثرین کے انخلا کے لیے 5 ڈرون اور 50 کشتیاں ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں۔ جھنگ میں دریائے چناب کا دوسرا ریلا داخل ہونے سے 300 سے زائد دیہات متاثر اور تقریباً 2 لاکھ 81 ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ مظفرگڑھ کے عظمت پور میں بند ٹوٹنے سے بھی کئی بستیاں زیر آب آگئیں۔ دریائے ستلج میں بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 19 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بہاولپور کے ناردرن بائی پاس کے قریب پانی آبادی میں داخل ہوگیا۔ ہیڈ سلیمانکی پر اونچے اور ہیڈ اسلام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے راوی میں بھی پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔ ہیڈ بلوکی پر بہاؤ ایک لاکھ 39 ہزار اور ہیڈ سدھنائی پر ایک لاکھ 23 ہزار کیوسک تک جا پہنچا۔ دوسری جانب سندھ میں گڈو بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 4 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گیا۔ راجن پور کے کچے کے علاقے تیزی سے زیر آب آرہے ہیں اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

نیپال میں مظاہرے: وزیر اعظم کے استعفے کے بعد پارلیمنٹ کی عمارت نذرِ آتش، فوج کی مظاہرین کو بات چیت کی دعوت

حماس کی قطر میں مذاکراتی وفد پر حملے کی تصدیق، قطر کی اسرائیلی کارروائی کی مذمت

دوحہ میں دھماکے: اسرائیل کا قطر میں حماس کی قیادت پر فضائی حملہ

’تم مشہور ہو جاؤ گے‘: بِکنی کِلر چارلس سوبھراج کی گرفتاری کی کہانی انھیں گرفتار کرنے والے افسر کی زبانی

نیو کراچی میں فیکٹری میں آتشزدگی، عمارت زمین بوس، 5 افراد زخمی

دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، بڑے پیمانے پر نقل مکانی

خیبرپختونخوا اسمبلی کا ایکشن ان ایڈ آف سول پاور ریگولیشن کے خلاف قرارداد منظور

’اوپر کوبرا تھا اور نیچے 10 فٹ پانی‘: سیلاب سے بچاؤ کے لیے 24 گھنٹے درخت پر گزارنے والے شخص کی کہانی

کراچی میں آج کتنی بارش متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

نیپال میں تبدیلی کا مطالبہ کرتی ’جین زی‘: پرتشدد احتجاج کا سلسلہ جاری، تین وزرا کے بعد وزیراعظم بھی مستعفی

صحافی پر تشدد کا مقدمہ درج : علیمہ خان کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا گیا

تبدیلی کا مطالبہ کرتی ’جین زی‘ اور پرتشدد احتجاج: سوشل میڈیا سے پابندی اٹھنے کے باوجود نیپال میں مظاہرے کیوں جاری ہیں؟

’پاکستان اب صرف 11 کھلاڑی نہیں، ایک ٹیم ہے‘

گلستان جوہر کی رہائشی عمارت ٹیڑھی ہوگئی، دراڑیں پڑنے پر مکینوں کو نکال لیا گیا

’اُس نے میرے سینے پر ہاتھ پھیرا اور میری ٹائٹس تک پہنچ گیا:‘ خواتین وکلا کے ساتھ جنسی ہراسانی کے بڑھتے واقعات

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی