گلستان جوہر کی رہائشی عمارت ٹیڑھی ہوگئی، دراڑیں پڑنے پر مکینوں کو نکال لیا گیا


گلستان جوہر بلاک 10 میں رہائشی عمارت یاسر ٹیرس فیز ٹو کے 2 بلاکس سی اور ڈی میں دراڑیں پڑ گئیں۔ عمارت کے اطراف کی زمین بھی پھٹ گئی جبکہ عمارت بھی ایک جانب جھک چکی ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ریسکیو کا عملہ بھی اطلاع ملتے ہی پہنچ گیا ہے، ایس بی سی اے حکام کے مطابق عمارت کو فوری طور پر خالی کرایا جا رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ عمارت کے دونوں بلاکس میں 60 سے زائد فلیٹس ہیں جن میں 300 سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں، جنہیں عمارت سے نکالا جارہا ہے۔ یاسر ٹیرس فیز ٹو کے دونوں متاثرہ بلاکس خالی کروالیے گئے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ صبح یہاں دھماکا ہوا تھا، پیچھے نالہ چل رہا ہے جس کی وجہ سے زمین بیٹھ رہی ہے اور عمارت کو نیچے سے نقصان ہورہا ہے، ابھی ہماری ٹیمیں دورہ کر رہی ہے جلد کسی اپڈیٹ سے آگاہ کریں گے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ صبح دھماکا ہوا تھا جس کے بعد عمارت میں دراڑیں پڑنا شروع ہوئیں اور رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بلڈنگ خالی کرنا شروع کی، بعدازاں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا عملہ پہنچا۔ ایس بی سی اے حکام کا کہنا تھا کہ گلستان جوہر بلاک 10 میں یاسر ٹیرس کے دو بلاکس متاثر ہوئے، بلاک سی اور ڈی ٹیڑھے ہوئے، عمارت کے دونوں بلاک نالے کے ساتھ موجود ہیں، عمارت کے قریبی واقع سڑک بھی چند ماہ قبل دھنس گئی تھی، متاثرہ عمارت کے 60 فلیٹس کو خالی کرایا گیا ہے اور گیس، بجلی کے کنکشنز بھی منقطع کردیئے گئے ہیں جبکہ عمارت کے اطراف تعمیر 20 سے زائد مکانات کو خالی کرانے کے لیے نوٹسز دیئے جارہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

نیپال میں مظاہرے: وزیر اعظم کے استعفے کے بعد پارلیمنٹ کی عمارت نذرِ آتش، فوج کی مظاہرین کو بات چیت کی دعوت

حماس کی قطر میں مذاکراتی وفد پر حملے کی تصدیق، قطر کی اسرائیلی کارروائی کی مذمت

دوحہ میں دھماکے: اسرائیل کا قطر میں حماس کی قیادت پر فضائی حملہ

’تم مشہور ہو جاؤ گے‘: بِکنی کِلر چارلس سوبھراج کی گرفتاری کی کہانی انھیں گرفتار کرنے والے افسر کی زبانی

نیو کراچی میں فیکٹری میں آتشزدگی، عمارت زمین بوس، 5 افراد زخمی

دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، بڑے پیمانے پر نقل مکانی

خیبرپختونخوا اسمبلی کا ایکشن ان ایڈ آف سول پاور ریگولیشن کے خلاف قرارداد منظور

’اوپر کوبرا تھا اور نیچے 10 فٹ پانی‘: سیلاب سے بچاؤ کے لیے 24 گھنٹے درخت پر گزارنے والے شخص کی کہانی

کراچی میں آج کتنی بارش متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

نیپال میں تبدیلی کا مطالبہ کرتی ’جین زی‘: پرتشدد احتجاج کا سلسلہ جاری، تین وزرا کے بعد وزیراعظم بھی مستعفی

صحافی پر تشدد کا مقدمہ درج : علیمہ خان کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا گیا

تبدیلی کا مطالبہ کرتی ’جین زی‘ اور پرتشدد احتجاج: سوشل میڈیا سے پابندی اٹھنے کے باوجود نیپال میں مظاہرے کیوں جاری ہیں؟

’پاکستان اب صرف 11 کھلاڑی نہیں، ایک ٹیم ہے‘

گلستان جوہر کی رہائشی عمارت ٹیڑھی ہوگئی، دراڑیں پڑنے پر مکینوں کو نکال لیا گیا

’اُس نے میرے سینے پر ہاتھ پھیرا اور میری ٹائٹس تک پہنچ گیا:‘ خواتین وکلا کے ساتھ جنسی ہراسانی کے بڑھتے واقعات

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی